مزید خبریں

نیل میں جنگلی جانوروں کے حملے میں اعلیٰ نسل کے چار بھیڑ ہلاک

کھڑی میں بھیڑ بکریوں میں بیماری پھو ٹنے پرمحکمہ شیپ ہسبنڈری متحرک 

محمد تسکین  

بانہال //بانہال کے نیل پرہندر علاقے میں اتوار کی رات جنگلی درندوں کے ایک حملے میں چار بھیڑیں ہلاک ہوگئیں جن میں اعلی نسل کا ایک سرکاری بھیڑ بھی شامل تھی۔ ویٹرنری سرجن ڈاکٹر عمرمجید نے بتایا کہ اتوار کی رات جنگلی درندہ بظاہرہ تیندوے نے نیل پرہندر میں محمد قاسم گوجر کی بھیڑوں پر حملہ کر دیا جس میں چار بھیڑیں ہلاک ہوگئیں جن میں سے محکمہ بھیڑ پالن کا ایک اعلی نسل کا ایک بھیڑ بھی شامل تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انسپکٹر طلعت محمود کے ہمرہ علاقے کا دورہ کیا اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا ہے۔ ڈاکٹر عمرمجید نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تحصیل کھڑی کے باوہ علاقے میں بھیڑ بکریوں میں کچھ بیماریوں کی شکایات کے بعد وہاں شیپ سینٹر کی ایک ٹیم روانہ کی گئی ہے اور بھیڑ بکریوں میں پائی جانے والی بیماری کی جانچ پڑتال کے بعد لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھیڑ بکریوں میں بخار وغیرہ کی اطلاعات کے بعد منگل کی صبح ایک ٹیم روانہ کی گئی اور انہوں نے کم وبیش پچاس بھیڑ بکریوں کی جانچ کی ہے اوران کے مالکان میں ادویات تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھڑی کے باوہ میں بھیڑ بکریوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے مزید ادویات اور اٹینڈنٹ روانہ کئے جارہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے شیپ ہسبنڈری محکمہ کا  فوری کاروائی عمل میں لانے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے۔   لوگوں نے جنگلی درندوں کی طرف سے نیل کے پرہندر میں چار بھیڑوں کی ہلاکت  کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا اور جنگلی درندوں کی طرف سے انسانی بستیوں کے آس پاس نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ پچھلے سالوں کی طرح  اس سال اقدامات کرکے مال مویشی کے نقصان سے زمینداروں کو بچایا جا سکے۔ 
 
 
 

ڈی سی ڈوڈہ نے پی ایچ ای وپی ایم جی ایس وائی پروجیکٹوں کاجائزہ لیا

پانی کی معقول سپلائی اورپروجیکٹوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹرساگرڈی ڈیفوئیڈ نے زیرالتواپی ایچ ای پروجیکٹوں اورمرکزی معاونت کی سکیموں کے علاوہ پرائم منسٹرگرامین سڑک یوجناپروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران مالی سال 2018-19 میں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی طورتبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ انجینئروں کوہدایات دیں کہ وہ کاموں کے معیارکویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی رفتارمیں سرعت لائیں اورمقررہ مدت کے اندرپروجیکٹوں کومکمل کرنے پرزوردیا۔موسم سرماکے پیش نظرڈی سی نے متعلقہ افسران کواپنے علاقوں میں پانی کی متواتر سپلائی اوردیگرمسائل کاازالہ ترجیحی بنیادوں پرکرنے کی ہدایت دی۔ڈی ڈی سی نے پی ایم جی ایس وائی پروجیکٹوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران متعلقہ افسران نے پروجیکٹوں میں درپیش رکاوٹوں کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے متعلقہ حکام کوہدایت دی کہ وہ معاملات کاجلدنپٹارہ کرکے پروجیکٹوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرکو ضلع انتظامیہ نے ترقیاتی پروجیکٹوں کی رفتارمیں سرعت لانے اوران میں درپیش رکاوٹوں کاازالہ کرانے کیلئے ہرممکن تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران میٹنگ میں ایس ای ،پی ایم جی ایس وائی ،ڈی ایف ڈوڈہ ،ڈی ایف اوبھدرواہ، ایکسین پی ایم جی ایس وائی سب ڈویژن ڈوڈہ اورٹھاٹھری ،ایکس ای این پی ایچ ای اوردیگرافسران اورانجینئرموجودتھے۔
 
 
 

ڈی سی کشتواڑکا بجلی،پانی اوربنیادی سہولیات پرتبادلہ خیال 

فنڈزکے منصفانہ استعمال اورپروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پرزور

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑانگریزسنگھ رانانے پی ڈی ڈی، پی ایچ ای ،آئی اینڈایف سی ،یوتھ سپورٹس سروسز اوراربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹوں کے پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑمحمدحنیف ملک ، صدرمیونسپل کمیٹی کشتواڑ ، ایکسن پی ایچ ای ، ایکسین پی ڈی ڈی ،ڈی وائی ایس ایس او کشتواڑ، اے ای ایز ،اے ایز ،ایس اوپلاننگ اورای اومیونسپل کمیٹی کشتواڑکے علاوہ میسرز شالاکا اورمیسرز ٹرانسرائل کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس دوران نئی گڈ واٹرسپلائی سکیم جومرکزی معاونت کی کھیلوانڈیاسکیم کے علاوہ دیگرمسائل کوتفصیلی طورپرزیربحث لایاگیا۔ڈی سی نے متعلقہ محکموں کوفنڈزکے منصفانہ استعمال کے علاوہ فنڈزیوٹیلائزیشن پلان کے ساتھ ساتھ یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پرجمع کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسران پرزوردیاکہ وہ ترقیاتی پروجیکٹوں میں سرعت لاکرانہیں مقررہ مدت کے اندرمکمل کریں۔اس دوران اے ڈی ڈی سی کونئی گڑھ واٹرسپلائی سکیم کی نگرانی کیلئے نوڈل افسرنامزدکیا۔پی ڈی ڈی پی محکمہ کے کام کاج کاجائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے خراب ہوئے ٹرانسفارمروں کی جلدازجلدمرمت کرانے پرزوردیا۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ مرکزی معاونت کی سکیم کے تحت 7ہزارالیکٹرک پول ، 600 کلومیٹرکنڈکٹراور65 ٹرانسفارمران علاقوں میں نصب کیے گئے ہیں جوبجلی سپلائی سے محروم تھے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سپورٹس سروسزافسرنے ضلع پلان کے تحت سرگرمیوں کی جانکاری دی ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں 6 گرائونڈوں کی بائونڈری وال تعمیرکی جارہی ہیں جورواں سال جون کے اواخرتک مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے مزیدبتایاکہ کھیلوانڈیاسکیم کے تحت 12 پلے گرائونڈ منظورہوئے ہیں جن میں سے 10 کی تعمیرمکمل کی گئی ہے۔ڈی ڈی سی نے میونسپل کمیٹی کشتواڑکوپی ایم اے وائی ۔یوکے تحت اہداف کووقت مقررہ کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔
 
 
 

’فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام آن ڈاٹااینالٹیکس وِدپائی تھن‘

بھدرواہ کیمپس جموں یونیورسٹی میں تین ہفتوں کی ورکشاپ منعقد

طاہرندیم خان

بھدرواہ //ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنس اینڈآئی ٹی ،بھدرواہ کیمپس جموں یونیورسٹی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ۔رورکی کے اشتراک سے ’فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام آن ڈاٹااینالٹیکس وِدپائی تھن ‘کے موضوع پر بھدرواہ کیمپس میں تین ہفتوں کی ورکشاپ کااہتمام کیا۔یہ ورکشاپ جموں یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طورپرمنعقدکی گئی جس کاافتتاح ریکٹربھدرواہ کیمپس پروفیسرانل ۔کے رینہ نے ڈاکٹر سری رمن راجہ گوپالن ،آئی ٹی ایکسپرٹ ،ڈاکٹرجتندرمنہاس ہیڈکمپیوٹرسائنسزاینڈآئی ٹی اورورکشاپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹرنیرج ایچ اوڈی آئی ایم ای ، ایونٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹرعابد سرور اورکمپیوٹرایکسپرٹ کی موجودگی میں کیا۔ورکشاپ کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس دوران ورکشاپ میں مختلف ریاسٹیوں کے70 سے زائد اکیڈمک اورریسرچ اسکالروں نے شرکت کی۔ریکٹربھدرواہ کیمپس انل کے رینہ نے کمپیوٹرسائنس اینڈآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کواہم موضوع پرورکشاپ منعقدکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔
 
 

گرین ماڈل ہائرسکینڈری سکول نے 41واںسالانہ دن منایا

ڈوڈہ //گرین ماڈل ہائرسکینڈری سکول نے سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ 41واں سالانہ دن منانے کیلئے تقریب کاانعقادکیا۔اس دوران تقریب میں ڈپٹی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹر ساگرڈی ڈوفوئیڈ مہمان خصوصی جبکہ ایس ایس پی ڈوڈہ شبیراحمد ملک مہمان ذی وقارتھے۔اس کے علاوہ ایس پی آپریشن رویندرپال سنگھ ،سی ای اوڈوڈہ طارق احمدخواجہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈودہ ویدپرکاش گپتا، بی ڈی اوبھدرواہ فلیل سنگھ ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈوڈہ ظفراللہ راتھر، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹرمنوج آرین ، بانی گرین ماڈل ہائرسکینڈری سکول ڈوڈہ ٹھاکرلال چنڈیل ، ایسوسی ایٹ پرنسپل گرین ماڈل ہائرسکینڈری سکول ڈوڈہ نشی کانت چنڈیل ڈاکٹرمدھوکپورچب اورڈاکٹرمیناکشی پریہار خاص طورپرمہمان تھے۔اس دوران پروگرام کاآغاز ڈائریکٹر جی ایم ایچ ایس ایس ڈوڈہ اوم پرکاش چنڈیل کی طرف سے مہمانوں کے استقبال سے ہوا۔اس کے بعد سکول کی اکیڈمک ہیڈادیتی کیتھ نے سکول کاسالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ادارے کی اکیڈمکس ،سپورٹس اوردیگرغیرنصابی حصولیابیوں کوبیان کیا۔اس دوران سکول کے طلبانے مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جنھیں شرکانے خوب سراہا۔اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرڈوئی فوئیڈنے سکول انتظامیہ کی کوششوں اورطلباکی شاندارکارکردگی کی ستائش کی ۔بعدازاں مہمان خصوصی نے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے۔پروگرام کااختتام سکول کے وائس پرنسپل شفیع اریقت کی طرف سے شکریہ کی تحریک کے ساتھ ہوا۔