مزید خبریں

اسمبلی حلقوں کی حدبندی

 بھیم سنگھ کی صدر رامناتھ کووند سے جموں وکشمیر میں حدبندی کرانے کی مانگ

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے جموں وکشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی حدبندی کرانے کی مانگ کی جو گزشتہ 25برسوں سے ریاست میں نہیں ہوئی ہے۔ پنتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے رائے دہندگان کے ساتھ جموں وکشمیر میں اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں کی تقسیم میں امتیاز کے لئے کانگریس اور بی جے پی سمیت قومی جماعتوںکو مود الزام ٹھہرایا ۔انہوں نے کہا کہ جموں پردیش میں کشمیر کے مقابلہ زیادہ ووٹر ہیں لیکن جموں میں 37اسمبلی سیٹیں ہیں جبکہ وادی کشمیر میں 46 اسمبلی سیٹیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے گورنرکو صدر راج کے دوران اس بات کا اختیارحاصل ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 47کے اصل مواد کو نافذ کریں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر کو بتایا کہ جموں وکشمیر ریاست میں 2003میں حد بندی ضروری ہوگئی تھی لیکن آج 2019تک اسمبلی حلقوں کی حد بندی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مکمل طورپر غیرآئینی اور تینوں خطوں لداخ، کشمیر اور جموں کے رائے دہندگان کے بنیادی حقوق کی روح کے منافی ہے۔  انہوں نے صدر پر زور دیا کہ وہ ہندستانی آئین کی دفعہ 370کے تحت اس معاملہ میں مداخلت کریں جو صدر کو اس کا اختیار دیتا ہے کہ جب انہیں لگے کہ یہ لوگوں اور جموں وکشمیر ریاست کی جمہوری اقدار کے مفاد میں ہے۔انہوں نے صدر سے مانگ کی کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل بلا تاخیر اسمبلی حلقوں کی بندی کرائی جائے۔
 
 

راجیو گاندھی نرسنگ کالج کی جانب سے عالمی نرسنگ ڈے منایا گیا 

جموں//راجیو گاندھی کالج آف نرسنگ کی جانب سے یہاں عالمی نرسنگ ڈے منانے کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔کالج کے اے این ایم  اور جی این ایم طلاب نے متعدد پروگرام پیش کرکے پروگرام میں شرکت کی ۔ ماڈرن نرسنگ کی بانی فلورس نائٹنگ گیل کے یاد میںتقریب کا آغاز روایتی لیمپ روشن کرکے کیا گیا۔طلاب نے متعد دپروگرام پیش کئے۔سکے علاوہ سپورٹس پروگرام شطرنج ،والی بال ،کیرم ،بیڈ منٹن بھی منعقد کیا گیا۔ا سکے علاوہ نرسنگ طلاب نے تربیت کے دوران اور تربیت مکمل ہونے کے بعد اپنے پیشہ سے سماج کی خدمت کرنے کی حلف لی ۔ اس موقعہ پر ریٹائرڈ سیشن جج پوتر سنگھ بھاردواج مہمان خصوصی تھے جنھوںنے نرسنگ پیشہ کی خدمات کو اجا گر کیا۔ نامور اکیڈمشن ڈاکٹر سی ایل وکھلو اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے۔انہوں نے اپنی قیمتی خیالات اور تجربہ کا طلاب کے ساتھ بانٹا  اورطلاب کو نرسنگ پیشہ کے اقدار کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ حلف لی۔کلاج کے چیرمین ایم ایس کٹوچ نے نرسنگ پیشہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
 

 اکھنور میں ویر ناریوں کی عزت افزائی

جموں //انڈین آرمی کی جانب سے یہاں اکھنور میں ویر ناریوں اور بیوائوںکی رسائی کے مقصد سے پلانوالہ علاقہ کی ویر ناریوں اور بیوائوںکے پنشن سے متعلق تفاوت ،صحت سے متعلق شکایات حل کرنے اور انہیں متعدد سکیموں کے فوائد دینے کے مقصد سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،پروگرام میں 14 ویر ناریوں اور 94بیوائوں نے شرکت کی۔اس نیک کام کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ایک پنشن اناملی سیل قائم کی گئی ،تاکہ ویر ناریوں اور بیوائوںکے پنشن سے متعلق مسائل کا حل کیا جا سکے۔اسکے علاوہ ایک طبی کیمپ میں بھی منعقد کیا گیا ،جس میں ضرورت مندوں کی طبی جانچ کرکے مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔پروگرام انڈین آرمی کی جانب سے شہیدوں اور انکے کنبوں کے تئیں عزت کیلئے منعقد کیا گیا۔ویر نارویں اور بیوائوں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور کہا کہا یسے پروگرام منعقد کرنے سے نجوانوں کو ملک کی خدمت کیلئے فوج کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب ملتی ہے۔