مزید خبریں

سونہ وارمیں دوران شب آگ 

دو رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر 

سرینگر//سرینگر کے سونہ وار علاقے میں دوران شب آگ کی ہولناک واردات میںدو رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہو گئے ۔ اس دوران پالہ پورہ سونہ وار علاقے میں درمیانی شب کو آتشزدگی کی ایک اورواردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کاررواائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا تب تک محمد فاروق پرے ، فاروق احمد پرے اور بلال احمد پرے کے دو مکانات مکمل طورپر خاکستر ہوگئے اور اْن میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کی املاک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی تھی۔پولیس کے ایک سینئرافسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لیا گیا اور واقع کی تحقیقات جاری ہے ۔ 
 
 
 

رکھ لیترپلوامہ میں دو گائو خانے آگ کی واردات میں تباہ 

سرینگر// رکھ لیتر پلوامہ علاقے میں منگل کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بادل گرجنے کے ساتھ ہی دو گائو خانوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد یوسف میر کے گائو خانوں میں اچانگ آگ نمودار ہوئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے اگرچہ آگ بجھانے کیلئے کی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا جاتا تب تک دو نوںگائو خانے مکمل طور پر خاکستر ہو گئے تھے اور ان میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا ۔سی این آئی
 
 
 

بانڈی پورہ میں قصور وار تاجروں پر165000روپئے جرمانہ عائد

عازم جان
بانڈی پورہ// ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے مختلف فوڈ آئوٹ لیٹ مالکان پر خلاف ورزی کرنے پر 165000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ متعلقہ فوڈ سیفٹی افسر کے ذریعہ ضلع کے اندر معائنہ کے دوران FSS ایکٹ-2006 کے 51 اور 52۔ فوڈ سیفٹی اور معیارات سے متعلق مقدمات کی کارروائی کے دوران جو فیصلہ کن افسر کے سامنے درج تھے، غلطی کرنے والے تاجروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے انہیں قانونی ضوابط کی پاسداری کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ اور ضلع کے فوڈ بزنس آپریٹرز کی طرف سے قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے ساتھ آنے والے وقت میں مزید سختی سے نمٹا جائے گا۔ 

وادی میں یکم مارچ کو معراج کے سلسلے میں تقاریب  

سرینگر//جموں کشمیر میں یکم مارچ کو شب معراج کی تقریبات منائی جارہی ہیں ۔ اس سلسلے میں وادی کشمیر میں مساجد ، خانقاہوں اور آستانوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میںمنائی جارہی ہے ۔ اگر جامع مسجد سرینگر کو اس شب کیلئے انتظامیہ نے کھولنے کی اجازت دی تو یہاں بھی بڑا اجتماع منعقد ہوگا اور شب خوانی ہوگی ۔وادی کی چھوٹی بڑی مساجد اور آستانوں میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں پر لوگ درودواذکار، ختمات المعظمات اورتوبہ و استغفارکی محفلیں آراستہ ہوں گی ۔ جبکہ ان متبرک تقاریب میں علمائے کرام اس شب یعنی شب معراج پر روشنی ڈالیں گے۔ سی این آئی
 

الطاف ملک نے میوہ صنعت کی تجدید و ترقی کا مطالبہ کیا

سرینگر//اپنی پارٹی صوبائی سیکریٹری الطاف ملک نے سیب صنعت کی تجدید اور ترقی کا مطالبہ کیا ہے جوکہ جموں وکشمیر اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور لاکھوں لوگوں کی آمدن کا اہم ذریعہ ہے جوبلواسطہ یابلاواسطہ طور اِس سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیب کاشتکاروں کو پچھلے چند سالوں سے آفات سماوی، لاک ڈاؤن اور وادی میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے جس کا جموں وکشمیر انتظامیہ نے ازالہ بھی نہیں کیا۔ ملک نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ اُن کمپنیوں اور ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جوکہ نقلی ادویات ، کھاد وغیرہ فروخت کرنے میں ملوث ہیں کیونکہ اِس سے سیب کی پیدا وار بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے۔
 
 
 
 

فوت ہوئے این ایچ ایم ملازمین کے اہلخانہ میں مالی امداد منظور

ایسوسی ایشن کا ایل جی انتظامیہ اور ڈائریکٹر کا شکریہ

سرینگر //جموں و کشمیر نیشنل ہیلتھ مشن اور آر این ٹی سی پی کارڈی نیشن کمیٹی نے ملازمت کے دوران جان گنوانے والے نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز کے قریبی رشتہ داروں کے حق میں 10لاکھ روپے بطور مالی امداد منظور کرنے پر میشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ میشن محمد یاسین چودھری ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن وویک بھاردواج اور لفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جوائنٹ کارڈنیشن کمیٹی کے صدر منیر اندرابی، نائب صدر الطاف احمد اور ترجمان روف احمد نے اپنے بیان میں ملازمت کے دوران فوت ہونے والے ملازمین کے اہلخانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کی مانگ پوری کرنے کے ساتھ ہی نیشنل ہیلتھ میشن ملازمین کے حق میں سوشل سیکورٹی فوائد فراہم کرنا ، چند مانگوں میں ایک تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن یہ سمجھتی ہے کہ ملازمت کے دوران جان گنوانے والوں کے اہلخانہ کی مالی امداد ایک بڑا مسئلہ تھا اور یہ مانگ پوری ہوئی ہے اور سرکاری نے بہترین طریقے سے مانگ پوری کی ہے۔ انہوں نے مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ میشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دیگر مانگیں مثلا روزگار پالیسی، قوانین، ای پی ایف اور دیگر مانگوں کو بھی مقررہ وقت پر پورا کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں ، جنہوں نے ہماری دیرینہ مانگوں میں سے ایک مانگ کو پورا کیا ہے۔ 
 
 

پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی سے تعزیت

سرینگر//جموں کشمیر اردو کونسل کے نائب صدر پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی کے بھانجے برہان طارق ولد طارق احمد ساکن دو آب گاہ سوپور 19فروری کو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں انتقال کرگئے ۔ کونسل کے جملہ اراکین نے سوگوار کنبہ بالخصوص پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاکرے ۔
 
 
 
 
 

بالہامہ میں ترسیلی ٹاور گرگیا

۔2گاڑیوں کو نقصان 

بلال فرقانی
 
سرینگر// سرینگر کے بالہامہ پانتہ چھوک میں بدھ کی صبح علاقے میں جاری برف باری کے دوران محکمہ بجلی کاکا ایک ترسیلی ٹاور گر گیا، جس کے نتیجے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ترسیلی ٹائور کی زد میں ایک ٹپر ڈمپر زیر نمبر JK02BP 2513اور ایک پلیٹ فارم گاڑی زیر نمبر JK02AL 1648 آگئے،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹاور کے گرنے کے بعد سمپورہ سے کھریو جانے والی سڑک بند ہوگئی۔
 
 
 
 

۔2افسران ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر تعینات 

 سرینگر//بلال فرقانی// حکومت نے2افسراں کوایڈیشنل پبلک پراسکیوٹرس کے طور پر تعینات کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری سید یاسر فاروق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوڈ آف کرئمنل پرویسجر مجریہ1973کے دفعہ24کے تحت حاصل اختیارات اور حکومت کی جانب سے جاری ہوئے ایس ائوز میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے جموں کشمیر پراسکیوشن سروس کے2افسراں کو عدالتوں میں کیسوں کی پیروی کیلئے تعینات کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسراں میں شیخ مظفر احمد کو ایڈیشنل سیشن عدالت بارہمولہ اور محمد سیلم وانی کو ٹاڈا و پوٹا(نامزد این آئی ائے) عدالت کے خصوصی جج کی عدالت میں ایڈیشنل پبلک پراسکیوٹرتعینات کیا گیا۔