مزید خبریں

سوپور میں مٹی کے تودا گرا

 دو لڑکیاں دب کر جان بحق، ایک زخمی

سری نگر// سوپور کے ہرد شیوا علاقے میں بدھ کے روز بھاری بھر کم مٹی کے تودے کے نیچے دب جانے سے دو لڑکیاں از جان جبکہ ایک شدید زخمی ہوئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سوپور کے ریشی پورہ ہرد شیوا علاقے میں تین لڑکیاں محو سفر تھیں کہ ایک بھاری مٹی کے تودے نے انہیں اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔تاہم تینوں لڑکیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طور سب ضلع ہسپتال سوپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو لڑکیوں کو مردہ قرار دیا جبکہ تیسری لڑکی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔بلاک میڈیکل افسر سوپور محمد سمیع نے بتایا کہ دو لڑکیوں کی ہسپتال پہنچانے کے دوران ہی موت واقع ہوئی تھی جبکہ تیسری لڑکی کو خصوصی علاج ومعالجے کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔انہوں نے فوت شدہ لڑکیوں کی شناخت شوقی دختر محمد اشرف وگے ساکن وڈورہ اور شائستہ فاروق دختر فاروق احمد راتھر ساکنہ ہرد شیوا کے بطور کی ہے جبکہ زخمی لڑکی کی شناخت سبرینہ دختر محمد اشرف وگے ساکن وڈورہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی
 
 
 

 آدھار سیڈنگ ،پی او ایس ٹرانزکشنز

ترقیاتی کمشنر گاندربل نے سٹاک پوزیشن کا جائزہ لیا

گاندربل//ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران آنے والے میلہ کھیر بھوانی میلے اور شری امرناتھ جی یاترا کی مناسبت سے ضلع میں آدھار سیڈنگ ،پی او ایس ٹرانزکشنز اورسٹاک پوزیشن کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک،رسدات و امور صارفین کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران آدھار سیڈنگ ،پی او ایس ٹرانزکشنز آدھار کے تحت کل مستفیدین کی تعداد اور راشن کارڈوں کی ڈیجٹائزیشن کے علاوہ میلہ کھیر بھوانی اور شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر اہم اشیأ کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوراک نے لازمی اشیأ کی فراہمی کے بارے میں جانکاری دی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 68202راشن کارڈوں میں سے 55225راشن کارڈ آدھار سیڈڈ کے تحت لائے گئے ہیں۔جب کہ ضلع میں صد فیصد راشن کارڈوں کی ڈیجٹائزیشن ہوئی ہے۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے میلہ کھیر بھوانی اورامرناتھ جی یاترا کے پیش نظر ضلع میں اہم اشیأ مثلاً راشن،آٹے،چینی ،مٹی کے تیل اور ایل پی جی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ پلان کیپکس 2019-20ء کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے آغاز میں ترقیاتی کمشنر نے آفیسران پر ڈسٹرکٹ پلان کیپکس 2019-20ء کے تحت نئے ترقیاتی کامو ں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران ضلع میں رُکے پڑے پروجیکٹوں کی طبعی اور مالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر،سپر اٹنڈنگ انجینئر آر اینڈ بی،مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئران ،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔
 
 
 

 ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاریاں

جنرل ( ر)مرواکا کرگل میں مستقل طور پرٹیم تعینات کرنے پر زور

 کرگل//ممبر قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ( ر) این سی مروا نے ڈی سی کرگل بصیر الحق چودھری جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کرگل کے چیئرمین بھی ہیں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ضلع میں ڈیزاسٹر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ایس پی کرگل ڈاکٹر وِنود کمار ، ایڈیشنل ڈی سی سونم چوسجائے اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔میٹنگ کے دوران ضلع میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے تعلق سے کی جارہی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی کرگل نے ممبر این ڈی ایم اے کو ضلع کے ڈیزاسٹر منظر نامے مثلاً باد ل پھٹنے ،سیلابوں ، خشک سالی ،برفبانی تودوں ، زلزلوں اور سردی جیسے امور کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے فعال بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جانا چاہیئے اور این ڈی ایم اے کی ایک ٹیم مستقل طور پر کرگل میں تعینات کی جانی چاہیئے تاکہ ضرورت پڑنے پر اس سے کام پر لگایا جاسکے۔لیفٹیننٹ جنرل ( ر) این سی مروا نے ضلع اِنتظامیہ کو ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے متعلق جامع بیداری پیدا کی جانی چاہئیں۔
 
 
 
 
 
 

ٹریڈس فیڈریشن سوپور کے سابق صدر

غلام نبی خان کو 9ویں برسی پر خراج عقیدت

غلام محمد

سوپور//ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے سابق صدر غلام نبی خان کی 9ویں برسی پر مقامی تجارتی حلقوں نے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تاجر طبقہ اور ضرورت مند حلقوں کے تئیں اُنکی خدمات کو یاد کیا۔ اس سلسلہ میں انکے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ معلوم رہے کہ موصوف کو 9برس قبل پُراسرا طور پر ہلاک کیا گیا تھا۔
 
 
 

این سی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

ایمانداری کیساتھ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پُر امید:ایڈوکیٹ ملک

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے زونل سیکریٹری اور لیڈر ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک نے تمام کامیاب ہوئے امیدواروں کو مبارک باددیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ ملک کی پارلیمنٹ میں ریاست اور کشمیریوں کی پوری طاقت سے بات کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپناقیمتی ووٹ دے کر ان پر ایک ذمہ داری سونپی ہے لہذا انہیں اپنی ذمہ داری کو بڑی ایمانداری کے ساتھ نبھانا ہوگا ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ نیشنل کانفرنس جماعت کا ہر فرد اپنی اپنی طاقت کے حساب سے لوگوں کے لئے اور ریاست کے لئے کام کریں گے خاصکر آج پارلیمانی انتخابات میںلوگوں کی جانب سے چنے گئے امیدوارلوگوںکے لئے دل و جان سے کام کرینگے۔ایڈوکیٹ نظیر احمد نے بانڈی پورہ کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے بی جے پی ۔پی ڈی پی اورپیپلز کانفرنس کے مقابلے میں نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ دد کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بھی نیشنل کانفرنس کا ہی ساتھ دیں گے۔
 
 
 

 کے شرما نے کشمیر میں نینو سائینسز مرکز قایم کرنے پر تبادلہ خیال کیا

سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کل کہا کہ حکومت نے پہلے ہی سکولی سلیبس اور تحقیقی مراکز میں سائینس کے نئے مضمون متعارف کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں تا کہ طلبا اور محققین کو سائینسی سکل حاصل کرنے کیلئے بہتر مواقعے فراہم کئے جا سکیں اور وہ سائینسی تحقیق میں اپنا رول ادا کر سکیں ۔ ان باتوں کا اظہار کے کے شرما نے کشمیر میں نینو سائینس کے مرکز کو قایم کرنے کے سلسلے میں انسپائیر کے کنوینر ، نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈاکٹر ایم اے شاہ اور رامو ناجا فیلو ڈاکٹر سیف اللہ لون کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ موجودہ زمانے میں طلبا اور سکالروں کو سائینس کے نئے مضامین کو پڑھنے اور پرکھنے کیلئے بہتر مواقعے فراہم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نینو سائینس ایپلائیڈ سائینس کا جدید مضمون ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں نینو سائینس کی زبردست اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مراکز عالمی سطح پر قایم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی چیوٹ آف نینو سائینس اینڈ نینو ٹیکنالوجی ( آئی این ایس ٹی موہالی ) محققین کیلئے ضروری پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے ۔ 
 
 
 
 

’ بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو ‘

 منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں پروگرام منعقد

بانڈی پورہ//ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے اہتمام سے کل منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ میں ’’بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو‘‘ کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے لئے محکمہ سماجی بہبود نے اشتراک کیا۔پروگرام میں سینئر وکلأ اوربار ایسوسی ایشن کے سربراہ کے علاوہ آشاورکروں ،آنگن واڑی ورکروں نیز مختلف محکموں کی خواتین ملازمین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقررین نے سماج میں خواتین کے حقوق اور انہیں تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ یووا سماج ترقی کی طرف گامزن ہوسکے جب کہ ڈی ایل ایس اے بانڈی پورہ کے سیکریٹری اقبال احمد آخون نے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کو اس صورتحال کا مقابلہ کرنے اوراپنے حقوق کی جانکاری فراہم کرنے کے لئے انہیں قانون کا سہارا لینے کی ضرورت کو اجاگرکیا۔اس دوران اے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو مہم کافی نتائج خیز ثابت ہورہی ہے ایک بہتر سماج میں بچیوں کی اہمیت کا احساس بڑھتا جارہا ہے۔
 
 

ہونڈائی کے شوروموں پر نئی SUV وینیو کی نقاب کشائی 

نئی تیکنالوجی سے لیس پہلی گاڑی ، سرینگر میں تقاریب منعقد

سرینگر//شہل ہونڈائی سرینگر کی طرف سے کل یہاں ان کے شو روم واقع ایم ائے روڈ میں SUV – Hyundai Venue متعارف کی گئی ۔اس موقعہ پر منعقدہ تقریب پر آر ٹی او کشمیر اکرم اللہ ٹاک نے شہل گروپ کے چیرمین غلام محمد گورو ،ڈایکٹرس بلا ل گورو ،اویس گورو اور سی ای او میاں عادل،سول سوسائٹی ممبران اور دیگر افراد کے ہمراہ Hyundai Venue کی رونمائی انجام دی۔یہاں موجود شہل گروپ کے ذمہ داروں نے اس گاڑی کی خصوصیات کے بارے میں جانکاری دی۔
٭٭٭
 
 
 
سرینگر // معروف ڈیلر کے سی ہنڈائی نے جمعرات کو سرینگر میں وینو گاڑی کو لانچ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایچ ڈی ایف سی بنک کے سینئر نائب صدر زبیر اقبال ، معروف تاجر اور کے سی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجو چودھری ، پی سی ایچ ایس سکول کی طالبہ حبا خان ،انٹر نیشنل میڈیا کے ایم ڈی میر طارق اور کے سی ہونڈائی کے سی ای او علی محمد ڈار ، عاصف شاہ ، شیخ رحیل ، شبیر احمد براتی ، عاسف رشید ، اعجاز اشرف متو ، تنویر احمد میر کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات صارفین اور تمام سٹاف ممبرموجود تھے اور اُن کی موجودگی میں وینو گاڑی کو لانچ کیا گیا ۔اس موقعہ پر سہیل خان نے کہا ہم ہونڈیائی ونیدو کو لانچ کرنے پر کافی خوش ہیں ونیو گاڑی بھارت کی پہلی مکمل طور ایس یو وی سے لیس اور گلوبل بلو لینک ٹیکنالجی سے لیس ہو گی ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ڈی جی بی ایس ایف گورنر سے ملاقی 

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورس رجنی کانت مشرا نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ مشرا نے گورنر کو ریاست میں بی ایس ایف کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے گورنر کے ساتھ ریاست کے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے حالات کے علاوہ شری امر ناتھ جی یاترا 2019 کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے ملک کی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی طرف سے موثر طریقے پر حفاظت یقینی بنانے کے رول کو سراہا ۔ 
 
 

 سٹیٹ میڈیسنل پلانٹ پالیسی 

 طبی اہمیت کے پودوں کو تحفظ دینے پر مشیروں کازور 

سری نگر//گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار اور کے سکندن نے ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں طبی اہمیت کے پودوں کو تحفظ دینے اور انہیں موثر طریقے پر بروئے کار لانے سے متعلق ایکشن پلان کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں سکاسٹ کشمیر اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے طبی اہمیت کے پودوں کے سیکٹر میں حاصل کی گئی پیش رفت کو بھی زیر بحث لایا گیا۔وی سی سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد، پی سی سی ایف جے اینڈ کے سریش چُگ، چیئرمین سٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ روی کیسر اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وی سی سکاسٹ نے ماہرین کی ایک ٹیم کے ہمراہ میڈیسنل پلانٹس شعبۂ میں یونیورسٹی کی طرف سے عملائی جارہی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔اس دوران زرعی یونیورسٹیوں کی طرف سے سٹیٹ میڈیسنل پلانٹ بورڈ کو دیئے جارہے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ ریاست میں اس وقت طبی اہمیت کے571 پودے پائے جاتے ہیں جن میں سے کئی ایک کی کافی تجارتی اور ادویاتی اہمیت ہے۔میٹنگ کے دوران محکمہ جنگلات کے رول پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس موقعہ پر مشیروں نے سٹیٹ میڈیسنل پلانٹ پالیسی ترتیب دینے اور اس شعبۂ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نیشنل میڈیسنل پلانٹس پالیسی کی طرز پر ریاستی پالیسی تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔مشیروں نے وائس چانسلر کو ہدایت دی کہ وہ اس تعلق سے بیداری پروگرام منعقد کریں اور اس کام میں دیگر ریاستوں کے ماہرین اور افسروں کو شامل کریں۔دریں اثنا شرکاء نے ریاست میں ادویاتی اہمیت کے پودوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے لازمی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مشیروں نے کہا کہ تحفظاتی عمل میں ہر ایک شخص کو انفرادی و اجتماعی سطح پر اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔
 
 
 
 

انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق رپورٹ

حریت(ع) کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ

سرینگر//حریت (ع)نے انسانی حقوق کیلئے کام کررہے ایک گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ جس میں فورسز کے ہاتھوں کشمیری عوام پر شدید ٹارچر کی نشاندہی کی گئی ہے کو انصاف پسند اور انسانی اقدار میں یقین رکھنے والوں کیلئے چشم کشا قرار دیا ہے۔ رپورٹ مذکورہ کو اقوام متحدہ کے سابقہ خصوصی اہلکار جان ای مینڈز کی طرف سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔560 صفات پر مشتمل رپورٹ جو انسانی حقوق کی دو تنظیموں KCCS اورAPDP کی طرف سے مشترکہ طور تیار کی گئی ہے کو سوموار کے روز منظر عام پر لایا گیا۔ ان تمام واقعات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حریت نے کہا کہ رپورٹ میں درج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سرکاری فورسز کو حاصل تمام قسم کی جوابدہی سے باہر کی وجہ سے ہو رہی ہیں کیونکہ کشمیر میں اسطرح کے جرائم میں ملوث کسی بھی شخص کو آج تک کو ئی سزا نہیں دی گئی ہے۔حریت کانفرنس نے دنیا کے انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کمیشن، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا واج، بین الاقوامی ریڈ کراس اور دنیا و بھارت کی دیگر تمام انسانی حقوق کی تنظیموں اور گروپس سے اپیل کی ہے کہ وہ رپورٹ مذکورہ کا سنجیدہ نوٹس لے کر کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔ دریں اثناء حریت ترجمان نے کولگام میں دو جنگجوئوںزاہد احمد اور عرفان منطور بٹ کو  خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں بھی کشمیر میں تشدد جاری ہے اور یہ تمام حکومت ہندوستان کی طرف سے جارحانہ تشدد کو جاری رکھنے کی پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے جس سے یہاں کے نوجوان انتہا پسند اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ 
 
 
 

جنگجو کی ہلاکت 

کولگام میں دوسرے روز بھی ہڑتال

کولگام//خالد جاوید//کولگام میں جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال رہیجس دوران  اکثر دکانیں بند رہیںجبکہ ٹریفک بھی معطل رہا۔ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری پر بھی اثر پڑا۔ ہڑتال کا اثر ضلع ہیڈ کوارٹر اور اس کے آس پاس کے علاقوں دمحال ہانجی پورہ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ گوپالپورہ میں دو مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال کی گئی تھی۔ اُدھر دو نوں جنگجوئوںکے آبائی گائوں پانیواہ اورفیری پورہ میں تعزیت پرسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔