دیسہ میں مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام،10مویشی بازیاب
ڈوڈہ//ضلع پولیس ڈوڈہ نے مویشی سمگلنگ کی ایک کوشش کوناکام بنادیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس سٹیشن دیسہ کے انسپکٹرسندیپ پریہارکی قیادت اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرڈوڈہ منوج کمارکی نگرانی اوراے ایس پی ہیڈکوارٹرڈوڈہ کی ہدایات پر ایس پی پی دروش کے مقام پرایک ناکہ لگایاگیاجہاں پرپولیس ٹیم نے دوران تلاشی ایک گاڑی سے 10مویشی بازیاب کئے اوردومویشی سمگلروں کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے بتایاکہ سمگلروں کی شناخت محمدشریف ولد راج بلی ۔اورمحمداسلم ولد محمدشفیع ساکن بمنہ دیسہ کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے مزیدبتایاکہ سمگلراندھیرے کافائدہ اٹھاکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 05/2019 زیردفعہ 188 آرپی سی ،3پی سی ایکٹ پولیس سٹیشن دیسہ میں معاملہ درج کرکے تحقیقات اورسمگلروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
سرکار ی سکیم’ بیک ٹو ولیج ‘
20تا27 جون افسرا ن پنچایتوں کادورہ کریں گے
ضلع کی 142 پنچایتوں کے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیاجائے گا:ڈی سی رام بن
رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجازبٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سرکار کی طرف سے شروع کی گئی نئی اسکیم ’بیک ٹو ولیج‘ کی جانکاری فراہم کی ۔اپنے خطاب میں ڈی سی رام بن نے کہاکہ مذکورہ اسکیم کے تحت ہر حلقہ پنچایت میں آفیسران کی خصوصی ٹیمیں پہنچ کر عوام کو سرکاری اسکیموں کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ پنچایتوں کی تعمیرا ت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کریںگے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تمام 142پنچایتوں میں ترقی کے کاموں اور عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو جاننے کے لئے سرکار کی طرف سے چلائی گئی مہم کے تحت 20 جون سے 27 جون تک چارمرحلو ں میں آٹھ دن تک مختلف محکمہ جات کے گزیٹڈ آفیسران اور دیگر ملازم ہر پنچایت میں ایک رات اوردن دنوںکاخصوصی دورہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ٹیم عوام کو درپیش مسائل با لخصوص پانی ،بجلی کی فراہمی ،ودیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لے کر مقامی سرپنچ ودیگر معززین کیساتھ اجلاس منعقد کرینگے ۔اس اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کو سننے کے بعد ایک تحریری طورپر ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک رپورٹ پیش کی جائے گی ۔
چیرجی کشتواڑمیں بین سکول کھو۔کھومقابلوں کاانعقاد
کشتواڑ//فوج کی طرف سے کھیل کودسرگرمیوں کوفروغ دینے اورنوجوانوں میں جذبۂ کھیل پیداکرنے کے مقصدسے چیرجی کشتواڑمیں انٹرسکول کھو۔کھومقابلوں کااہتمام کیاجس میں دوردرازعلاقوں کے طلباء وطالبات نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ اس دوران چارٹیموں نے کھو۔کھومقابلے کھیلے اورطلباء نے اپنی شاندارصلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔میچ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ کثیرتعدادمیں مقامی کھیل شائقین نے میچ دیکھے اوران سے لطف اٹھایا۔چیرجی کشتواڑوملحقہ دیہات کے لوگوںنے فوج کی طرف سے کھیل سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے کاوشوں کوسراہااورمقامی نوجوانوں نے فوج کاشکریہ اداکرتے ہوئے ایسے مقابلے آئندہ بھی منعقدکرنے کی اپیل کی۔
کاہراہ اورچرالہ تحصیلوں کے لوگوں کامطالبہ
مرکزی مقام پرڈگری کالج کے قیام کومنظوری دی جائے
ڈوڈہ //ضلع ڈوڈہ کی کاہرہ اورچرالہ کے لوگوں نے سرپنچ پنچایت حلقہ جوڑاکلان کے ذریعے ریاستی گورنرانتظامیہ سے دونوں تحصیلوں کے مرکزہلارن یاجوڑاکھردمیں ڈگری کالج کے قیام کومنظوری دینے کاپرزورمطالبہ کیاہے۔یہاںجاری پریس بیان میں سرپنچ پنچایت حلقہ جوڑاکلان نے کہاکہ چرالہ اورکاہرہ بھدرواہ اوراندروال حلقوں کی سب سے زیادہ پسماندہ تحصیلیں ہیں جہاں کے طلباء کواعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے سخت پریشانیوںکاسامناکرناپڑتاہے۔انہوںنے کہاکہ بھدرواہ حلقہ کاجوڑاکھرداوراندروال کے ہائرسکینڈری سکول ملانوں اور ہائرسکینڈری سکول ہلارن مرکزی مقامات ہیں جہاں پردونوں تحصیلوں کے طلباپہنچ سکتے ہیں۔سرپنچ انل کمارنے کہاکہ کچھ سرکاری ملازمین اورفوج کے اہلکاران اپنے بچوں کواعلیٰ تعلیم کیلئے ٹھاٹھری ہیڈکوارٹرمیں رکھتے ہیں لیکن ہرغریب شخص اپنے بچوں کوہیڈکوارٹرمیں رکھنے کاخرچ برداشت نہیں کرسکتاہے جس کی وجہ سے کئی طلبادرمیان میں تعلیم کاسلسلہ ترک کرنے پرمجبورہوجاتے ہیں۔انہوں نے گورنرانتظامیہ سے پرزوراپیل کی کہ کاہرہ اورچرالہ تحصیلوں کے مرکزی مقام پرڈگری کالج کے قیام کومنظوری دے کرلوگوں کی پریشانی کاازالہ کیاجائے۔
حادثاتی اموات پرسروڑی کااظہارتعزیت
سڑکوں کی صورتحال بہتربنانے کامطالبہ کیا
کشتواڑ؍؍سڑک حادثات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے یہاں اپنے ایک بیان میں حالیہ سڑک حادثات میں چار لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ۔واضح رہے مچھیپال ، بھونجوا، پلماڑ اور گھدسو ڈوڈہ میں حادثات میں چار قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ہے جن کی شناخت سجاد حسین ساکنہ کچھال مغلمیدان، محمد اقبال شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکنہ بنون بھونجوا ، دھونی چند ولد چونی لال ساکنہ چھلر، نیوی منہاس دختر رومیش چند ساکنہ چھلر کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں سروڑی نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حادثات پر نظر ثانی کی جائے اور ان حادثات میں جان گنوانے والوں کے حق میں ایکس گریشیا رلیف فراہم کی جائے ۔موصوف نے ضلع انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سروڑی نے سوگوان کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور مرحومین کیلئے دعاء کی ۔وہیں سروڑی نے انگارا سرتھل کا دورہ بھی کیا اور پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ دن رات محنت کر کے عوام تک پارٹی کی پولیسیوں اور پروگراموں کو پہنچایا جائے ۔اس دوران سروڑی نے کرول پنچائت سی کی عوام کو جموں وکشمیر بنک برانچ کے قیام کیلئے مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے عوام کو ان کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ۔