مزید خبریں

نوگام میں پولیس پبلک میٹنگ کا اہتمام 

سرینگر//نوگام پولیس اسٹیشن میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔ ایس ایچ او کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مسائل پر روشنی ڈالی۔پولیس آفیسر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ آنے والی امر ناتھ یاترا کے دوران پولیس اور عوام کے مابین آپسی تعلقات ناگزیر ہے تاکہ یاترا پُر امن اور احسن طریقے کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
 
 
 

 عوامی مجلس عمل کا یوم تاسیس

میرواعظ منزل پر 20جون کو تقریب ہوگی

سرینگر// عوامی مجلس عمل کے ترجمان نے تنظیم کے56 ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر جو20 جون 2019  جمعرات منایا جارہاہے۔اس سلسلے میںسربراہ تنظیم و حریت(ع) چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں تنظیم کے مرکزی دفتر میرواعظ منزل پرایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس دوران نصف دہائی سے زیادہ عرصے پر محیط تنظیم کے مزاحمتی سفراور اس ضمن میں مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود اپنے اصولی موقف پر تنظیم کی قیادت اور کارکنان تنظیم کے صبر و استقامت اور جہد مسلسل کی تاریخ کو اجاگر کیا جائیگا۔ 
 
 
 

زیندار صاحب کا عرس | شمیمہ فردوس کی انتظامات کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس (سابق ایم ایل ے  حبہ کدل) عرس مبارک حضرت شیخ محمد چستیؒ واقعہ چستی کوچہ زالڈگر اور عرس مبارک حضرت زین الدین دار ولی کامل زین دار صاحب حبہ کدل اور یوم معروف صوفی شاعر حضرت نعمہ صاحبؒ باباپورہ کے پیش نظر ان زیارتگاہوں پر زائرین کیلئے خصوصی انتظامات، جن میں بجلی، پینے کے پانی، صحت و صفائی اور ٹرانسپورٹ شامل ہے، کے خصوصی انتظامات رکھے جائیں۔ شمیمہ فردوس نے نعمہ صاحبؒ کے آستانِ عالیہ پر حاضری دی اور وہاں انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
 
 
 

 چھاپڑی فروشوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت

شہر میں ٹریفک نِظام کی درستگی کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

سری نگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار اور کے کے شرما نے کل افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران شہر سری نگر میں ٹریفک نظام کا جائز ہ لیا۔مشیروں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام چھاپڑی فروشوں کی فہرست تیار کر کے اُنہیں باز آباد کاری کے لئے متعلقہ مقامات پر منتقل کریںتاکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو عوام کے لئے وقف رکھا جاسکے۔اُنہوں نے سڑکوں پر غیر قانونی طور پر پارکنگ کرنے کے لئے منظم لائحہ عمل قائم رکھنے پر زور دیااور شہر میں مختلف محکموں کے اشتراک سے ٹریفک نظام میں بہتری لانے کی ہدایت دی ۔میٹنگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک نظام پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ کو قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر چنینی ۔ناشری ٹنل کے طرز پر سی سی ٹی وی / کمیونکیشن کنٹرول روم قائم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے تمام گاڑیوں پر پبلک ایڈریس سسٹم نصب کیا جائے ۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ، آئی جی ٹریفک آلوک کمار ، آئی جی کشمیر ایس پی پانی ، ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ایس ایم سی کمشنر پیرزادہ حفیظ اللہ ، ایس ایس پی سر ی نگر ڈاکٹر محمد حسیب مغل ، ایس ایس پی ٹریفک مظفر احمد شاہ و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
 
 
 

نوگام میں ٹریفک اہلکار کا فوجیوں کے ہاتھوں زد و کوب

سول گاڑی کی فوجی گاڑی کے نزدیک چلنے کا شاخسانہ 

سرینگر// نوگام میںایک پولیس ٹریفک اہلکار کو اُس وقت فوجی اہلکاروںنے زد وکوب کیا جب وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھاوہاجبکہ شوپیان میں بھی فوجی اہلکاروں نے اسکول کی گاڑی کے ڈرئیور کو لہولیان کیا ۔ نوگام میں اُس وقت 22آر آر سے وابستہ اہلکاروںنے ایک ٹریفک اہلکار مدثر احمد ساکنہ بالہامہ کا مبینہ طور پر زد و کاب کیا جب مذکورہ ٹریفک اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہا تھا اور وہاںکھڑی فوجی کیسپر میں فوجی اہلکاروںنے گاڑی نے نیچے اُتر کر اس کا زد کوب اس لئے کیا کیوں کہ ٹریفک اہلکار نے ایک سیول گاڑی کو چلنے کی اجازت دی جو کیسپر کے نزدیک سے چلی گئی ۔ ٹریفک اہلکار مدثر احمد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ۔ ادھر شوپیان میں ایک نجی سکول کے ڈرائیور گلزاراحمد رتھر ولدمحمد اکبرساکنہ نار پورہ شوپیاں کو فورسز اہلکارں نے اس وقت زد کوب کیاجب وہ طلاب کو اسکول لے جانے کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہاتھا کہفورسز اہلکاروںنے اسکول بس ڈرائیور کو دبوچ کر لو ہے کی چین سے پیٹناشروع کردیااور جب اس کے چہرے اورسر سے خون بہنے لگاتب فورسز اہلکاروں نے نیم مردہ حالت میں چھوڑدیا۔ (سی این آئی )
 
 
 

بوٹہ شاہ محلہ لالبازار میں |  جموں کشمیر بنک شاخ میں آگ نمودار

سرینگر// شہر کے بوٹہ شاہ محلہ میں جموں کشمیر بنک کی شاخ میں آگ کی واردات رونما ہوئی،جس کو بغیر کسی بڑے نقصان کے قابو میں پایا گیا۔ بنک ملازمین کی طرف سے متحرک کاروائی کے بعد اس شاخ میں کم از کم وقت میں کام کاج پھر سے بحال کیا گیا۔جموں کشمیر بنک کے کاروباری ہیڈ کواٹر سے زونل منیجر تبسم نذیر کی سربراہی میں انجینئروں ایک ٹیم مذکورہ شاخ پر پہنچی اور بروقت بنک کے کام کی بحالی کو یقینی بنایا۔بدھ سے مذکورہ بنک برانچ میں صارفین کو بغیر خلل بنکنگ سہولیات پھر سے دستیاب ہونگی۔ بنک کے مطابق اس شاخ میں بنک ریکارڈ اور لاکر بالکل محفوظ رہے۔
 
 
 

آنگن واڑی ورکروں کا پرتاپ پارک میں احتجاج

مشاہرے کی واگذاری کا مطالبہ

سٹی رپورٹر

سرینگر //آنگن واڑی ورکروں اور ہلپروں نے ایک بار پھر پرتاپ پارک میں اپنی مانگوں کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُن کے ساتھ سرکار نے ابھی تک جو وعدے کئے اُن کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے اور اُن کے ساتھ روز بہ روز ناانصافی ہو رہی ہے ۔احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی ورکرس اور ہلپرس دن رات محنت کر کے اپنا کام انجام دیتی ہیں لیکن اُن کے مسائل کی طرف دھیان دینے کے بجائے سرکار خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُن کے مسائل کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا تو پھر سے وہ سڑکوں پر آنے پر مجبورہونگی جس کی ساری کی ساری ذمہ داری حکام پر عائد ہو گی ۔احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے سارا بجٹ آچکا ہے لیکن افسران کی من مانیوں کے سبب اُن کو پیسے واگزار نہیں کئے جا رہے ہیں ۔
 
 
 

جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹاٹا کا نیا ٹپر 

 فیئر ڈیل موٹرس کی طرف سے تقریب منعقد

سرینگر// فیئر ڈیل موٹرس نے کل یہاں نوگام میں سلور سٹار ہوٹل لسجن بائی پاس پر TATA LPK 1212 BS4 ٹپر کو لانچ کیا ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب پر  فیئر ڈیل موٹرس کے سی ای او امجد خان ،جنرل منیجر شیخ لطیف ،ٹاٹا موٹرس کے سینئر منیجر بانی گندوترا اور دیگر کئی لوگ بھی موجود تھے ۔اس ٹپر کی خصویت کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیادپ مضبوط اور زیادہ لوڈ کی صلاحیت اس ٹپر میں ہے جبکہ جدید تیکنک سے لیس یہ ٹپر ایک اچھی گاڑی ثابت ہوگی۔