مزید خبریں

مرکز کی جی ایم سی جموں کیلئے 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ کو منظوری 

جموں//جموں وکشمیر ریاست میں کینسر بیماری سے متعلق ٹریشری طبی نگہداشت کی سہولیات کو مستحکم کرنے کے لئے صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے گورنمنٹ میڈیکل جموں کے لئے 120کروڑ روپے لاگت والے سٹیٹ کینسر انسٹی چیوٹ کو باضابطہ طور سے منظوری دی ہے۔ا س سے قبل اس طرح کا انسٹی چیوٹ سری نگر میں سکمز صورہ کے لئے منظور کیا گیا ہے جس کے لئے پہلے ہی 47.25کروڑ روپے کی گرانٹ اِن ایڈ واگزار کی گئی ۔جموں میں کینسر انسٹی چیوٹ کے قیام کے لئے مرکزی سرکار  نے 43 کروڑ روپے منظور کئے ہیںاور اس مالی معاونت کے لئے محکمہ کی طرف سے جلد کام ہاتھ میں لیا جائے گااور صحت و تعلیم محکمہ کے بیان کے مطابق ادارہ کی قیام کے لوازمات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ اس 100بستروں پر مشتمل انسٹی چیوٹ میں ریڈیشن انکالوجی، میڈیکل انکالوجی ، سرکر انکالوجی ، آئی سی یو ، ایم آر سکین ، میمو گرافی ، پٹ سکین کے ساتھ ساتھ دیگر جدید سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید طرز کی سہولیات سے لیس اس ادارے کی بدولت جموں میں کینسر بیمار میں مبتلا مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوں گی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیا ت کے لئے بیرون ریاست کا رُخ نہیں کرنا پڑے گا۔
 
 

جگتی ٹینمینٹ کمیٹی/ سون کشمیر فرنٹ کا اجلاس 

جموں // جگتی ٹینمینٹ کمیٹی/سون کشمیر فرنٹ کی جانب سے یہاں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ ایک پریس بیان کے مطابق اجاس کی قیادت شادی لعل پنڈتا نے کی ،جس میں مائیگرنٹوں کے متعدد مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا ۔اجلاس میں وادی کشمیر میں کشمیری پنڈت مائیگرنٹوں کی مستقل باز آباد کاری کو اجا گر کیا گیا ،جسکے لئے وہ لگاتارگذشتہ20برسوں سے جد و جہد کر رہے ہیں۔اجلاس میں ریلیف ہولڈروں کے ماہانہ ریلیف میں اضافہ کرکے اسے 13000روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں وادی میں خاکستر ہوئیں جائیداد ،جنھیں کم معاوضہ دیا گیا ہے کو معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔انہوں نے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت دیگر3000.۔ اسامیوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں کے پی مائیگرنٹوں کی باز آباد کاری کیلئے بارہمولہ، اننت انگ اور سری نگر اضلاع میں سیٹلائیٹ ٹائون شپ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔کشمیری پنڈتوں کیلئے کم سے کم تین پارلیمانی اور 10 اسمبلی نشستیں مخصوص کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں کشمیری پنڈت طبقہ کو اقلیتی درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس کے اختتام پر پنڈتا نے بی جے پی سرکار سے طبقہ کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرنے کا مطالبہ کیا۔راج کمار تکو، سنیل کول، کاشی ناتھ ، متھن پنٹا، اندر لابرو، ونود بھٹ، رتن لعل، رمیش بھٹ، ستیش کمار پنڈتا، آر کے رینہ ،سی ایل بھٹ، ایم ایل بھٹ ۔ایم ایل ائیما ، ہری کرشن پنڈتا ،وجے کمار ،او این رینہ و دیگران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
 
 

 پینتھرس پارٹی غیر معیاری کاموںکیخلاف سراپا احتجاج 

اودہم پور// این پی پی کارکنوں نے اودہم پور میںپی ایم جی ایس وائی کی مبینہ غیر معیاری کاموں پر ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کی قیادت پارٹی یوتھ ونگ کے نائب صدر پون سنگھ کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اودہم پور میں پی ایم جی ایس کاموں میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر پر سیاسی پارٹی کے ایک ایجنٹ کے بطور کام کرنے کا بھی مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین پی ایم جی ایس وائی ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور انکے جائیداد کی تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مظاہرین نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت انجام دی ہوئی تمام کاموں کی تحقیقات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 

کانگریس کی امر ناتھ لنگر کمیٹی کو لکھن پور میںروکنے کی مذمت 

جموں //کانگریس پارٹی نے شری امر ناتھ لنگر کمیٹی کو لکھن پور میں ریاست میں داخل ہونے سے48 گھنٹے تک روکے رکھنے کی سخت تنقید کی اور ریاستی انتظامیہ اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار پر لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے میں ناکام رہنے کا مبینہ الزام لگایا ہے ۔پارٹی کے پردیش ترجمان رویندر شرما نے انتظامیہ پر شری امر ناتھ جی یاتریوں کو مفت خدمات فراہم کرنے والے سیوا داروں کو لکھن پور میں روکے رکھنے کی شید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کاروائیوں سے ملک بھر میں غلط پیغام جا رہا ہے، نتیجہ کے طور پر ملک بھر میں شری امر ناتھ جی یاتریوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ایسا بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکا رکے دور میں ہورہا ہے،جہاں پر لنگر کمیٹی کے ممبران کو شدت کی تپش میں دو دنوں تک لکھن پور میں کھلے میں بیٹھنا پڑا ۔انہوںنے کہا کہ اس کاروائی سے ملک بھر میں غلط پیغام جا رہا ہے ،جس سے یاتریوں کی تعداد میں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے گورنر نے صورتحال کاجائزہ لینے کو کہا کیونکہ پہلے ہی لنگر کمیٹی کے کام  میں رخنہ ڈالا گیا ہے ۔انہوں نے لنگر کمیٹی کو بغیر کسی روک تھام کے ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا بھی مطا لبہ کیا ہے
 
 
ست شرما نے  6.3 MVA  ٹرانسفارمر عوام کو وقف کیا 
جموں// سابقہ وزیر و جموں ویسٹ کے سابقہ ایم ایل اے ست شرما نے منگل کے روز یہاں کنال روڈ جموں میں  6.3 MVA  ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا ۔انکے ہمراہ چیف انجینئر پی ڈی ڈی سدھیر گپتا،ایگزیکٹو انجنئر پی ڈی ڈٰ انیل گپتا،  اے ای ای پی ڈی ڈی اجے بھارتی ،ضلع صدر بی جے پی ایودھیا گپتا ،کارپوریٹر جیت انگرال و محکمہ کے دیگر اہلکار بھی تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے محکمہ اور کنال روڈ ،شکتی نگر ،توپ شیر خانیاں ،بخشی نگر ،گارڈن ایوینئو اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو ٹرانسفارمر نصب کرنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ کے لوگوں کی ایک دیرنیہ مانگ تھی کیونکہ انہیں بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی سے کافی پریشانیاں اُٹھانی پڑتی تھی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس کا ایجنڈا ترقی ہے اور اس نے تمام خطوں کی ترقی یقینی بنائی ہے۔چیف انجینئرسدھیر گپتانے اس موقعہ پر کہا کہ ٹرانسفارمر نصب کرنا علاقہ کے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹرانسفارمر کے نصب ہونے کے ساتھ ہی جموں ویسٹ کے تقریباً 30000 باشندوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے ایم ایل اے کی جانب سے ٹرانسفارمر نصب کرنے کے لئے اراضی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرانسفارمر کی صلاحیت میںمستقبل قریب میں اضافہ کیا جائے گا۔ایڈوکیٹ راجیش گپتا، وینا گپتا، اروشی گپتا، روی بخشی،رائیزادا ،راجیش بالی، یوگیش گپتا، امر پال ،راگھو پال ،سنیل شرما و دیگران بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔