مزید خبریں

گور نمنٹ مڈل سکول سنئی کی حالت ناگفتہ بہہ 

طلباء کے بیٹھنے کیلئے معیاری سہولیات دستیاب نہیں ،انتظامیہ خاموش 

بختیار حسین
 
سرنکوٹ//سرنکوٹ کے سنئی گائوںکی مڈل پنچایت کے محلہ ٹنڈ سیداں میں قائم گور نمنٹ مڈل سکول کی حالت خستہ ہ ونے کی وجہ سے طلباء کو پڑھائی جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہاکہ سکول میں طلباء کے بیٹھنے کیلئے معقول بندوبست نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔اس وقت سکول میں 73طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کے بیٹھنے کیلئے چھ کمر ہیں جو کہ خستہ حالی کا شکا رہ ہو چکے ہیں ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ گورنمنٹ مڈل سکول ٹنڈ سیداںمیں اس وقت چھ ٹیچر تعینات ہیں جن میں سے ہر دن تین ٹیچر حاضر رہتے ہیں اور باقی مسلسل غیر حاضر ہیں جس کی وجہ سے طلباء کا نصاب بھی مکمل نہیں کیا جاسکتا ۔اس سلسلہ میں متعلقہ سرپنچ واحید حسین شاہ نے بتایا کہ مذکورہ پنچایت میں چل رہے تعلیمی اداروں کی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے طلباء کی تعلیم پر اثر پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ زیادہ تر ملازمین غیر حاضر رہتے ہیں تاہم انتظامیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گور نمنٹ مڈل سکول ٹنڈ سیداںطلباء اکھڑے ہوئے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے محکمہ ایجوکیشن اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سکول کی مرمت کی جائے تاکہ طلباء کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 

سابق فوجیوں کیلئے نوشہرہ میں میڈیکل کیمپ منعقد 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //فوج کی جانب سے نوشہرہ میں سابقہ فوجیوں اور بیوائوں کیلئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا ۔اس کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سابقہ فوجیوں کی صحت کا معائینہ کرتے ہوئے ان کو طبی طورپر برتی جانے والی احتیاطی تدبیروں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔نوشہرہ میں شہید ہوئے بریگیڈیر محمد عثمان کے سلسلہ میں منائے جانے والے یوم جھنگڑ کے سلسلہ میں منعقدہ طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کی جانکاری فراہم کرنے کیساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کیں ۔اس طبی کیمپ میں سب ڈویژن نوشہرہ کے مختلف علا قوں سے آئے ہوئے سابقہ فوجیوں نے شرکت کی ۔
 

راجوری ایجوکیشن میلے میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی 

سمت بھارگو 
راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں 15سے زائد پیشہ ورانہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے لگائے گئے ایجوکیشن میلے میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی ۔راجور ی میں مذکورہ میلے کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوی نے ڈسٹر کٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے پرنسپل ودیگر آفیسران کی موجودگی میں کیا ۔اس موقعہ پر کالج و یونیورسٹیز انتظامیہ کی جانب سے ایم بی بی ایس ،بی اے ایم ایس ،بی ایچ ایم ایس ،ایم بی اے ،نرسنگ ،بی پی ٹی ،ہوٹل مینجمنٹ ،بی ایڈ ،ایم ایڈ ،پی ایچ ڈی و دیگر تکنیکی کورسوں میں طلباء کو مفت کونسلنگ اور داخلہ فراہم کیا گیا ۔
 

پونچھ کے پھگواڑی علا قہ میں میڈیکل کیمپ منعقد 

جاوید اقبال 
مینڈھر //فوج کی جانب سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پھگواڑی علا قہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران علاقہ کے مریضوں کو مفت ادویات ودیگر سہولیات فراہم کی گئی ۔اس طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹر کی ایک ماہر ٹیم نے نرسسنگ اسسٹنٹ کے ہمراہ مریضوں کا معائینہ کرتے ہوئے ان کو مفت ادویات فراہم کیں جبکہ ڈاکٹروں نے مختلف بیماریوں کے سلسلہ میں بھی لوگوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ احتیاطی تدبیروں کے علا وہ صاف پانی کا استعمال کریں ۔میڈیکل کیمپ کے دوران 72مریضوں کا چیک آپ کیا گیا جن میں 42مرد اور 18خواتین کیساتھ ساتھ 12بچے بھی شامل تھے ۔اس موقعہ پر بچوں کو ویکسین بھی دی گئی۔
 

مشتاق بخاری کا اظہار تعزیت 

بختیار حسین 
سرنکوٹ// نیشنل کانفرنس سنیئر لیڈر سید مشتاق بخاری نے خقان حسین شاہ کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں این سی لیڈر نے کہا کہ سنئی کے رہائشی خقان حسین شاہ ولد لطیف حسین شاہ نے اپنی زندگی سادگی کیساتھ بسر کی ۔انہوں نے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت بھی کی ۔
 

کالا کوٹ میں فوج نے سولر لائٹس تقسیم کیں

سمت بھارگو 
راجوری //فوج کی راشٹریہ رائفلرز کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری کے کالاکوٹ علا قہ میں بی پی ایل زمرے سے تعلق رکھنے والے کنبوں میں سولر لائٹس تقسیم کی گئیں ۔تحصیل کا لا کوٹ کے بہرئو علا قہ میں فوج کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کے مطابق دیہی علا قوں میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے غریب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اسی وجہ سے دیہی علا قوں میں بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے ۔فوج نے عوامی مسائل کو دیکھتے ہوئے بی پی ایل زمر ے سے تعلق رکھنے والے 75کنبوں میں سولر لائٹس تقسیم کیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے علاقہ کے سرپنچ نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ فوج کی طرف سے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی طرح کے قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ بھی عوامی سہولیات کیلئے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جاینگے ۔
 

’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کیلئے ریاستی انتظامیہ کا شکریہ ادا 

طارق شال 
 
تھنہ منڈی//تحصیل تھنہ منڈی کی پنچایت راجدھانی اے کی عوام نے ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شروع کردہ ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ پروگرام سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔مقامی لوگوں نے گور نر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس قدم سے دیہی علا قوں کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔یہاں جاری ایک بیان میں پنچایت حلقہ کی خاتون سرپنچ ،پنچوں اور مقامی لوگوں نے کہاکہ دیہی علا قوں میں عوام پینے کے صاف پانی ،بجلی کی نایابی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،سکولوں اور طبی اداروں میں عملے کی قلت کی وجہ سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں جبکہ ریاستی انتظامیہ نے ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام شروع کر کے مذکورہ مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے ریاستی اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ ساتھ مذکورہ پنچایت میں تعینات آفیسر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔