حضرت شاہ ہمدانؒکا عرس | زائرین کیلئے معقول انتظامات کئے جائیں: ساگر
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ عرس مبارک حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒکے سلسلے میں زائرین کی سہولیات کیلئے تمام تر اقدامات خاص کر بغیر خلل بجلی ،پینے کا صاف پانی اور صحت و صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عقیدت مندووں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے صوبائی انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ اُن تمام خانقاہوں میں جہا ں جہاں عرس کی تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے،( خاص کر خانقاہ اول ،وچی ،خانقاہ فیض پناہ ترال ،خانقاہ فیض پناہ ڈورہ شاہ آباد،سیر ہمدان ،سوپر ،نوبرا ، کھاگ ،پلوامہ ،چرار شریف اورپانپور )میں بھی عقیدت مندوں کے لئے معقول انتظامات دستیاب رکھیں۔یاد رہے کہ عرس مبارک کے ایام 30ماہ ذی القدہ بمطابق 2ماہ اگست سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے مسلم اوقاف ٹرسٹ سے بھی عرس کے سلسلے میں انتظامات رکھنے کی اپیل کی ہے۔
حضرت اویسی صاحبؒکا عرس | تقریب عالی کدل میںآج
سرینگر//عالی کدل میں آج حضرت محمد امین اویسی کے عرس کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میںحضرت سید محمد امین اویسی کے گراں قدر علمی و روحانی خدمات کے علاوہ ان کی شہادت پر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو مفصل روشنی ڈالینگے۔ ادھر ایام متبرکہ عرس حضرت شاہ ہمدانؒ کے والہانہ عقیدت میںبعد معمولات تا نماز مغرب خانقاہ معلی سرینگر میں حضرت شاہ ہمدانؒ کے ہمہ جہت احسانات پر صدر انجمن مفصل وعظ فرمائینگے۔
بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ | رقومات اینٹھنے والا جعلساز گرفتار
سرینگر//بڈگام پولیس کو یہ شکایات موصول ہوئیں کہ گلف ایچ آر سلوشنس حیدر پورہ نامی پرائیوٹ کمپنی نے روزگار کے متلاشی پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر اُن سے رقومات اینٹھ لی ہیں۔ چنانچہ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 240/2019کے تحت بڈگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی اور اس سلسلے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے عادل احمد شیخ ساکنہ خیام کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔پولیس نے جانچ پڑتال کیلئے ضروری دستاویزات بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات ہو
رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی اور سے کئے گئے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو نوکری کے نام پر چونا لگانے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔