مزید خبرں

آئی آئی ایم جموں کو اضافی رہایشی سہولیات 

ایم ایچ آر ڈی اور اعلیٰ تعلیمی محکمے نے مفاہمت نامے پر دستخط کئے 
جموں//مرکزی وزارت برائے انسانی وسائل ترقی نے ڈائریکٹر انڈین انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ جموں کے ذریعے سے کمشنر سیکرٹری ریاستی اعلیٰ تعلیم محکمے کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے تا کہ اولڈ یونیورسٹی کیمپس میںآئی آئی ایم کے ٹرانزٹ کیمپ کو استعمال کیلئے اضافی جگہ اور اراضی دی جا سکے ۔ اس اضافی سہولت سے آئی آئی ایم منیجمنٹ کو ادارے کو مکمل طور سے بروئے کار لانے میں مدد ملے گی اور اسے معقول تعداد میں کلاس روم اور دیگر بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہو گا ۔ اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ آئی آئی ایم کے ٹرانزٹ کیمپس کیلئے اضافی رہایشی سہولیات سی پی ڈبلیو ڈی دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کرے گا ۔ اس حوالے سے آج گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سریتہ چوہان ، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے اور کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں ۔ 
 

محکمہ جنگلات کے ملازمین کا احتجاج 

جموں //آل جموں وکشمیر نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیشل ایسوسی ایشن کے بینر تلے محکمہ جنگلات کے ملازمین نے اپنی مانگوں کو لے کر ریاستی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا ۔ان ملازمین نے ریاستی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مطالبات کے سلسلہ میں چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات اور ایسوسی ایشن کے لیڈران کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ملازمین کے مطالبات کو 20دنوں کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن اس معاہدے کو 3ماہ سے زائدہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ملازمین کے مطالبات کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر نظیر احمد میر نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کے سلسلہ میں 100سے زائد ملازمین اپنی جانیں ضائع کر چکے ہیں لیکن ان قربانیوں کے باوجود بھی ریاستی انتظامیہ محکمہ میں تعینات ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کر نے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ملازمین نے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ ان کو ڈھائی دن کی زائد تنخواہ دینے کے علا قہ ،تنخواہ میں آرہی مشکلات ،عارضی ملازمین کی مستقلی ان کی تنخواہ کو وقت پر وگزار کر نا ودیگر مطالبات کو جلداز جلد حل کیا جائے ۔ملازمین نے کہاکہ اگر ان کے مطالبات کو جلداز جلد پور ا نہیں کیا گیا تو اس سلسلہ میں ریاست کے تینوں خطوں میں احتجاج شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے ریاستی گور نر اور محکمہ کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کے مطالبات کو جلداز جلد پورا کیا جائے ۔
 
 

نروال جموں میں بیداری پروگرام کا اہتمام 

جموں //نروال جموں میں فوج کی جانب سے سوچھ بھارت ابھیان کے سلسلہ میں ایک بیداری پر وگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں مئیر چندر موہن گپتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر منتظمین کی جانب سے پروگرام کی مناسبت سے ایک کلچرل پروگرام کا ہتمام بھی کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پرپولوشن کنٹرول بورڈ جموں کے ڈاکٹر اندرادھا نے قدرتی ماحول کے تحفظ کے سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے شرکا ء سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ قدرتی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’سوچھ بھارت ابھیان ‘میں شرکت کریں ۔اپنے خطاب میں جموں مئیر نے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہیے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے سلسلہ میں جموں میونسپل کارپوریشن کیساتھ اشتراک سے کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے سماج کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سوچھ بھارت ابھیان مہم کو شروع کیا ہوا ہے تاکہ ملک میں صفائی ستھرائی کے علاوہ ہر ایک فرد کو اس سلسلہ میں بیدار کیا جا ئے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیم میں شرکت کر کے اپنا رول ادا کریں ۔
 
 

 BSNL نے ریاست میں 4Gسروس شروع کی 

جموں //ملک کی بڑی مواصلا تی کمپنی BSNLبے ریاست جموں وکشمیر میں اپنی 4Gسروس شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سے صوبہ جموں کے اکھنور قصبہ میں 4Gسروس شروع کی ۔اکھنور میں شروع کی گئی سروس کے بعد کھوڑ ،سوہال ،جوڑیاں ،ودیگر علا قوں میں کمپنی صارفین کو 4Gسروس فراہم کی جائے گی ۔اس کے علا وہ کمپنی کی جانب سے جلد ہی سرحدی ضلع پونچھ ،ریاسی ،رام گڑھ ،بارہمولہ ،سو پور ودیگر علا قوں میں صارفین کو 4Gکی سہولیات فراہم کی جاے گی جبکہ ان علا قوں میں جلد ہی 3Gسروس بند کر دی جائے گی جبکہ 2Gسروس کو معمول کے مطابق ہی جاری رکھا جائے گا ۔کمپنی کی جانب سے صارفین کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے سم کارڈ کو 4Gمیںمفت تبدیل کروائیں جبکہ اس سلسلہ میں کمپنی کی جانب سے اکھنور میں ایک سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے ۔
 

شراب کی 144بوتلوں کیساتھ 1گرفتار 

جموں //پولیس نے شراب کے غیر قانونی کارو بار کیخلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے جموں کے نروال علا قہ سے اسمگل کی جارہی شراب کی 144بوتلوں کیساتھ ایک فرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن باہو فورٹ کے ایک ٹیم کی طرف سے ٹرانسپورٹ نگر میں لگائے گئے ایک ناکے کے دوران ایک کار زیر نمبر JK14C-7146 کو رکنے کا اشارہ دیا لیکن ڈرائیور نے پولیس سے بچنے کی کوشش کی جس کے دوران پولیس اہلکاروں نے مذکورہ کار کو روک کر تلاشی لی اور اس کے دوران شراب کی 144بوتلیں ضبط کر لی گئی ۔پولیس نے شراب کو قبضہ میں لیتے ہوئے ایک شخص جس کی شناخت کھیم راج ولد سورم چند کے طور پر ہوئی ہے ،کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 15/2019درج کر تے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 

طلباء کی ’بھارت درشن ‘دورے سے واپسی 

جموں //جموں سے بھارت درشن پر گئے ہوئے طلباء کی واپسی کے دوران سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس دورے کے دوران طلباء کو ملک کے کئی تاریخی مقامات پر لے جایا گیا اور ان مقامات کی اہمیت کے بارے میں طلباء کو روشناس کروایا گیا ۔سیوک ایکشن پروگرام کے دوران سی آر پی ایف کی جانب سے اقتصاد ی طور پر کمزور کنبوں کے 15بچوں کو دہلی ،بنگلور ،میسور ودیگر علا قوں کے دورے پر لیا گیا تھا ۔اس استقبالیہ تقریب کے دوران ڈی آئی جی سی آر پی ایف ہیر انگر رینج ایس ایل سی کھوپ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔انہوں نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والے دوروں کی اہمیت کے بارے میں بولتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر ان دوروں پر بھیجیں تاکہ وہ ملک کی مختلف ثقافتوں کے علا وہ تاریخی مقامات کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کر سکیں ۔
 

جے ایم سی بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی کا اجلاس  

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کی قیادت میں منعقد کئے گئے اس اجلاس کے دوران عمارتوں کی تعمیر کے سلسلہ میں 353معاملات کو حل کیا گیا ۔ان کیسوں کے حل ہو نے کے بعد مذکورہ معاملات کے سلسلہ میں مکانات تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کمشنر جے ایم سی نے کہا ہے بلڈنگ اپرویشن کنٹرولنگ اتھارٹی (BOCA)کی میٹنگ لگا تار بنیادوں پر منعقد کی جائے گی تاکہ یر التوء معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ شہر میں غیر قانونی طورپر تعمیرات اور ناجائز تجاوز نہ کریں جبکہ اس سلسلہ میں جموں میونسپل کارپوریشن کیساتھ اشتراک سے کام کیا جائے ۔اس میٹنگ میں جوائنٹ کمشنر جے ایم سی جموں ،اسٹنٹ کمشنر ودیگر ٓآفیسران نے بھی شرکت کی ۔
 

ماتا ویشنو دیوی نرسنگ کالج میں انعامات کی تقسیم 

جموں //ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کے نرسنگ کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران گزشتہ بر س غیر تدریسی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلباء کو انعامات سے نوزا گیا ۔اس پروگرام میں ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے ممبر اور کالج کے چیئر مین ایس کے شرما بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس تقریب کے دوران نرسنگ کالج کے طلباء کی جانب سے گزشتہ برس کے دوران منعقد کئے جانے والے سمپوزیم ،کوئز اور مصوری مقابلوں ،مضمون نویسی ودیگر تمدنی و ثقافتی سرگرمیوں میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔اس تقریب میں ڈاکٹر وی ورما ،ڈاکٹر جے پی سنگھ ،ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر اے کے شرما کے علا وہ طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے ۔
 

ڈاکٹرتبسم چودھری میڈیکل افسرآیورویدک تعینات 

جموں//حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تعینات کئے گئے میڈیکل افسران آیورویدک کی فہرست میںاکھنورسے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرتبسم چودھری بھی اپنانام درج کرانے میں کامیاب ہوئی ہیں جس کی وجہ سے جموں ضلع کے دوردرازعلاقہ جات بالخصوص اکھنوروگردوانوح میں خوشی کاسماں پایاجارہاہے ۔ڈاکٹرتبسم چوہدری دخترحاجی دیدارحسین ریٹائرڈڈی ایف او ساکنہ اکھنورگوجرقبیلہ سے تعلق رکھتی ہیں ،موصوفہ کے والدمحکمہ جنگلات سے بطورڈی ایف اوسبکدوش ہوئے ہیں۔انہوں نے اپنی میڈیکل ڈگری جے آئی اے آرناردنی سے مکمل کی ۔اس سے پہلے ڈاکٹر تبسم چودھری نے بارہویں جماعت کاامتحان ہائرسکینڈری سکول اکھنورسے امتیازی پوزیشن کے ساتھ پاس کیا۔ڈاکٹرتبسم چودھری کی میڈیکل افسرکے طورپرتعیناتی کے سلسلے میں اکھنوراورجموں کے کنڈی علاقہ جات  کے لوگوں میں خوشی کی لہرپائی جاتی ہے اوران کے والدین کو مبارکبادپیش کی جارہی ہے ۔
 

ملٹری فارموں کا بندہوجانا

حکومت نے مویشی بی پی ایل کنبوں کو دینے کا فیصلہ کیا 

جموں//ایک اہم فیصلے کے طور پر ریاستی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ ملٹری فارموں سے حاصل کئے گئے مویشیوں کو بی پی ایل کنبوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ محکمہ دفاع کے نمائیندوں اور پشو پالن محکمے کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا جس کی صدارت گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کی ۔ میٹنگ میں ملٹری فارموں کے بند ہونے کے بعد مویشیوں کو ریاستی حکومت کو سونپے جانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ نوشہرہ ، ادہم پور اور جموں میں موجود ملٹری ڈیری فارموں میں مختلف اقسام کے 1917 مویشی موجود ہیں ۔ مشیر نے پشو پالن محکمے کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان مویشیوں کو بی پی ایل کنبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ایک منصوبہ مرتب کریں انہوں نے کہا کہ یہ مویشی پنچائیتوں کے ذریعے سے کرہ اندازی کی مدد سے تقسیم کئے جانے چاہئیں تا ہم اس دوران ایس سی اور ایس ٹی زمروں کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں ضلع کے آر ایس پورہ کے علاوہ نوشہرہ ، راجوری اور اودھمپور کے ملحقہ علاقوں میں مستحقین کی نشاندہی کی جانی چاہئیے ۔ مشیر نے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ ضلع سطح پر تقسیم کاری کے کام کی نگرانی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کی سربراہی میں ضلع سطح کی کمیٹیاں تشکیل دیں ۔ 
 

گریوونس سیل نے 42379 شکایات کا نمٹارہ کیا 

جموں//جے کے گورنرز گریوونس سیل کو 20 جون 2018 سے لیکر اب تک 43522 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42379 شکایات کو نمٹارے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا جبکہ 761 شکایات اس وقت زیر عمل ہیں ۔ اسی طرح گورنر کی ہدایات پر اُن کے تینوں مشیر لگاتار سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق عوامی درباروں کا انعقاد کر کے وفود اور افراد کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہیں ۔ ان میں سے کئی شکایات کو متعلقہ محکموں کو بھیجا جاتا ہے جبکہ کئی ایک کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں ۔