مزید خبرں

امریکا میں صحافی کی گرفتاری پر شیعہ فیڈریشن پونچھ کا اظہار برہمی

حسین محتشم 
 
پونچھ//شعیہ فیڈریشن  پونچھ کااجلاس صوبائی صدر محمد بشیر میر کی صدارت میں منعقدہواجس میںمقررین  نے امریکہ میں ایک ٹی وی چینل  کی رپورٹر کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پریس ٹی وی رپورٹر مرضیہ ہاشمی کی بلاجوازگرفتاری آزادی صحافت پر کاری  ضرب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ذرائع ابلاغ کو بھی اپنے اشاروں پر چلا کر عیاری اور مکاری کرکے جو زور آزمائی کر رہا ہے وہ انسانیت کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے حامل ذرائع ابلاغ سے گبھرا کر امریکہ ایسی گھناونی حرکات کا مرتکب ہورہاہے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے محمد بشیر میر نے امریکہ میں مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس ٹی وی اس وقت نہایت اچھاکردار ادا کر کے انسانی خدمات انجام دے رہا ہے جوشر پسند طاقتوں کو برداشت نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مرضیہ ہاشمی پریس ٹی وی کی رپورٹر ہیں اور حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کر رہی ییں اسی لئے انھیں گرفتا رکیا گیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتیہوئے کہاکہ طاقت سے آزاد ذرائع کو دبانا مجرمانہ فعل ہے جوقابل مذمت ہے۔ اس دوران میٹنگ میں ماسٹر عارف حسین، امتیاز حسین، ریاضت علی ودیگران بھی موجود تھے۔
 

سرکاری اراضی پر تجاوزات ،عوام کااظہارتشویش

 محکمہ جنگلات پر اراضی کے تحفظ میں ناکام رہنے کاالزام 

حسین محتشم 
 
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے تمام تر علاقہ جات میں لوگوں نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے وہاں پر ڈھانچے کھڑے کئے ہیں اور ان  زمینوں میں کھیتی باڑی بھی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے جنگلات کا صفایا ہورہا ہے۔اس سلسلہ میں اگرچہ محکمہ جنگلات کی جانب سے کئی بار اقدامات اٹھائے بھی گئے لیکن وہ ناکافی تھے جس کے بعد یا سیاسی دباؤ میں آکر ان لوگوں کو چھوڑ دیا گیا یا پھر کچھ عرصے کے لیے وہاں سے تجاوزات ہٹا کے پھر دوبارہ قائم کردیئے اور سب جانتے ہیں کہ جنگلات کا صفایا ماحولیات کو کتنا متاثر کرسکتا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے گاؤں کھانے پر کے سماجی و سیاسی کارکن آزاد چوہان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اس میں بری طرح ناکام ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایم اے وائی کے تحت جو مکان تعمیر ہورہے ہیں وہ سارے سرکاری اراضی( سٹیٹ لینڈ) اور جنگالات کی اراضی میں تعمیر کیے جارہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوچکا ہے یہ محکمہ جنگلات کی ناکامی ہے۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقیات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے ملازم چور بازری کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ خسرہ گرداوری اور جمع بندی نقل کے بغیرPMAYسکیم کے تحت لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے الٹا عوامی نقصان کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا علاقہ کھنتر میں ہائی سکول اور دیگر سکولوں کے ساتھ بچوں کے کھیلنے کا میدان تک نہ ہے جبکہ سکولوں کے ارد گرد یا تو سٹیٹ لینڈ ہے یا جنگلات کی اراضی ہیجنہاں گرونڈ بنائے جا سکتے ہیں تاکہ بچوں کو کھیلنے کی سہولت ملے۔ انہوں نے گورنر ریاست سے اپیل کی کہ وہ  ٹیم تشکیل دیں جو موقع پر نشاندہی کریں گے اور جہاں جہاں سکول کی عمارتیں کی اشد ضرورت ہے اور کھیل کود انہوں نے ضابطہ کے تحتکے تحت ریکاڈ کی جانچ پڑتال کرنے کا بھی مطسلبہ کیا۔ انہوں نے کہا اگر جلد ازجلد کوئی مثبت قدم انتظامیہ ریاستی گورنر اور صدر ہند نے نہ اْٹھایا تو آنے والے وقت میں جنگات دور دور تک نظر نہ آئیں گے۔
 
 

سابقہ فوجیوں کے مسائل اوربہبودپرتبادلہ خیال 

درابہ سرنکوٹ میں حکام نے مسائل سے آگاہی حاصل کی

بختیار حسین
 
سرنکوٹ//راشٹریہ رائفل بٹالین نے ہیڈ کوارٹر 6 سیکٹر راشٹریہ رائفل رومیو فورس کی سرپرستی میں سابق فوجیوں کے لئے درآبہ کے مقام پر پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں سابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پروگرام میں 47 سابقہ فوجیوں نے شمولیت اختیار کی اور کئی اہم مسائل اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لائے ۔اجلاس کا مقصد سابقہ فوجیوں کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے حل کرناتھا۔سابقہ فوجیوں کو درپیش گوناگوں مسائل جن کا انہیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے مثلا یو آر سی سہولیات، پنشن، ای سی ایچ ایس سہولیات ، آن لائین رجسٹریشن فار ریکوائرمنٹ ریلیز، ایکس گریشیا گرانٹ کی فراہمی جو کہ بیٹی کی شادی کے موقعہ پر دی جاتی ہے ، اور نئے سمارٹ کارڈ تیار کرنے کا عمل وغیرہ جیسی اہم سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام مسائل سماعت کرنے کے بعد یقین دہانی کرائی گئی کہ سابقہ فوجیوں کو عزت و احترام کے ساتھ بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقعہ پر سابقہ فوجیوں نے راشٹریہ رائفل بٹالین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میٹنگ کے ذریعے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور اہم جانکاری فراہم کی۔
 
 

میونسپل کمیٹی راجوری کے صدراورنائب صدرکی حلف برداری تقریب 

سمت بھارگو
 
راجوری //میونسپل کونسل راجوری کے صدر عارف جٹ اورنائبصدر بھارت بھوشن نے ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنرراجوری شیرسنگھ کی موجودگی میں عہدے کاحلف اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق ٹائون ہال راجوری میں انتظامیہ کی جانب سے راجوری میونسپل کمیٹی کے صدر اورنائب صدرکی حلف برداری کیلئے تقریب منعقدکی گئی جس میں اے ڈی سی راجوری نے عارف جٹ کوصدرجبکہ بھارت بھوشن کونائب صدرکے عہدے کاحلف دلایا۔اس موقعہ پرمعززین کی کثیرتعدادموجودتھے۔عارف جٹ نے حلف اٹھانے کے بعدمیونسپل کمیٹی راجوری کے صدرکاکام کاج شروع کردیا ۔واضح رہے کہ موصوف وارڈنمبر 15راجوری قصبہ سے آزاداُمیدوارتھے اوربعدمیں اس نے بھاجپاکی حمایت حاصل کی جبکہ نائب صدر بھارت بھوشن بھاجپاکے امیدوارتھے۔