پنچایت کوٹ دہیڑا میں بجلی کی کٹوتی عوام کیلئے دردِسر
طلباء کی تعلیم متاثر، متعلقہ حکام سے سپلائی بہتربنانے کامطالبہ
کوٹرنکہ//موسم سرماشروع ہوتے ہی ضلع راجوری کے دوردرازعلاقہ جات میں بجلی کی کٹوتی میں اضافہ ہوجاتاہے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔اتناہی نہیں بجلی کی غیرمعقول کٹوتی کے سبب طلباء کی تعلیم بھی متاثرہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنچایت کوٹ دہیڑا کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ یہاں بجلی کی کٹوتی سے مردوزن اوربچوں کوشدیدمشکلات جھیلنے پرمجبوناپڑرہاہے۔اس سلسلے میںمقامی سماجی کارکن اور کوٹ دہیڑا عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر ریاض گکھڑ نے کہاکہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کی طرف سے بجلی کی کٹوتی پرکوئی قدغن نہیں لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شام ہوتے ہی بجلی گل ہوجاتی ہے اورطلباجودن کوسکول ہوتے ہیں رات کوبجلی کی عدم دستیابی کے سبب پڑھائی نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کل طلباء کے امتحانات بھی چل رہے ہیں پھربھی محکمہ بجلی سپلائی کوبہترنہیں بنارہاہے اوراس کے برعکس بجلی کی کٹوتی میں اضافہ کیاجارہاہے اوریہ مسئلہ لوگوں کیلئے دردسربن گیاہے۔انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام پرزوردیاکہ پنچایت کوٹ دہیڑامیں بجلی سپلائی کوبہتربناکرلوگوں کوپریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔
پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پونچھ میں اجلاس
۔3فیصدریزرویشن دینے کیلئے گورنرکے تئیں اظہارتشکر
عشرت حسین بٹ
پونچھ//پہاڑی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے پونچھ ڈا ک بنگلہ میں ایک اجلاس کااہتمام کیاگیاجس کی صدارت کمیٹی کے صدر سلیم بانڈے نے کی ۔ اس موقعہ پر مقررین نے پہاڑی طبقہ کوتین فیصدریزرویشن دینے کیلئے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ گورنرموصوف نے پہاڑی طبقہ کی دیرینہ مانگ کیاجس کیلئے ہم ان کے مشکوروممنون ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس طبقہ کے لوگ کافی عرصہ سے پہاڑی درجہ کو حاصل کرنے کے لیے دہائیوں سے کوشاں تھے جس میں پہاڑی طبقہ کے ہر بشر نے کوشش کی جن میں طبقہ سے جڑے سیاسی لیڈران جن میں پہاڑی ایڈوائزری بورڈ کے اولین وائس چیئرمین مرحوم محمددین بانڈے کانام قابل ذکرہے جنہوں نے اس طبقے کے ریزرویشن کے حوالے سے کاغذات تیار کیے اور دہلی جا کر اسے حکام کے سپرد کیا ۔مقررین نے کہا کہ وہ ان لیڈران کی قربانی کو بھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے قوم کو اس زمرے میں لانے کی کوششیں کیں جن میں سابق ممبر اسمبلی سرنکوٹ مشتاق احمد بخاری ،سابق وزیر محمد شفیع اوڑی ،سابق ممبر پارلیمنٹ مرزا عبد الرشید، رفیق احمد خان سابقہ ممبر اسمبلی مرحوم میر پونچھی ہیں اورانہوں نے وقتاً فوقتاًاس درجیکو دلوانے میں کافی محنت کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جس طرح گوجر بھائیوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا گیا ہے اسی طرح پہاڑی لوگوں کو بھی درجہ دیا جانا چاہیے ۔اس موقعہ پر سی پی او شاہین خان، ایڈوکیٹ سنجے رینہ ،بلبیر سنگھ کے علاوہ متعدد لوگوں نے خطاب کیا ۔اجلاس میں پونچھ ،منڈی سرنکوٹ اور مینڈھر کے متعدد لوگوں نے شرکت کی۔
۔11ماہ کے دوران بلاک کنڈی میںطبی کیمپ کیمپوں کاانعقاد
طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ 3431اسنادکااجراکیاگیا
سمت بھارگو
راجوری //لوگوں کوان کی دہلیزپرطبی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میںضلع راجوری کے بلاک کنڈی میں گزشتہ 11ماہ کے دوران متعددمفت طبی کیمپوں کاانعقاد کیاگیا جن میں 3431 اسنادجاری کئے گئے جبکہ 3778افرادکی طبی جانچ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے بلاک منڈی میں مختلف طبی کیمپ منعقدکیے گئے جن میں لوگوں کی طبی جانچ کرنے کے علاوہ ان کے حق میں اولڈایج سرٹیفکیٹ،بیوہ سرٹیفکیٹ ،بیماری،فٹنس اورمعذوری وغیرہ کے3431 اسنادجاری کیے گئے جبکہ 3778 افرادکوطبی جانچ کی سہولت مہیاکرائی گئی اورساتھ ہی 1032بچوں کوویکسین بھی دیئے گئے۔مختلف علاقوں میں طبی کیمپوں کے انعقادکیلئے لوگوں نے بی اوکنڈی ڈاکٹراقبال ملک اورسی ایم اوراجوری ڈاکٹرسنیل شرماکاشکریہ اداکیاہے۔منظوراحمدساکن موگلا کالاکوٹ، عمر احمد ساکن درہال ،جاویداحمدتھنہ منڈی ،ذاکرحسین ساکن منجاکوٹ نے مشترکہ بیان میں انتظامی ہسے اپیل کی ہے کہ ایسے زیادہ سے زیادہ کیمپوں کاانعقادکیاجائے تاکہ لوگوں کوبہترطبی سہولیات حاصل ہوسکیں۔
نامعلوم افرادکے حملے میںمعمربزرگ شدیدزخمی
راجوری//ضلع کے دھیریاں گائوں میں نامعلوم افرادنے ایک معمرشخص کی مارپیٹ کی جس کی وجہ سے اسے شدیدچوٹیں آئی ہیں اورضلع ہسپتال راجوری سے جموں میڈیکل کالج ریفرکردی ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 55سالہ لعل حسین ولد کھوجہ ساکن دھیریاں ،ڈونگی اگراٹی کواس کی رہائش پرکچھ نامعلوم افرادنے گھس کرشدیدپٹائی کردی ۔اس واقعہ کے بعدزخمی شخص کورات کوضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاجہاں سے ابتدائی علاج کے بعداسے جموں میڈیکل کالج ریفرکردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے اورچٹیاری چنگس پولیس نے معاملہ کی نسبت تحقیقات شروع کردی ہے۔
سب انسپکٹر ریاستی پولیس
پرویز خان
راجوری//محکمہ پولیس کے سب انسپکٹر مشتاق احمد چوہدری چالیس برس تک مذکورہ محکمہ میں خدمات کی انجام دہی کے بعدسبکدوش ہوئے اوران کی سبکدوشی کے موقعہ پر محکمہ کے ملازمین نے عزت واحترام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ کیلئے روانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد چوہدری نے مختلف مقامات پر سب انسپکٹر کے طورپرخدمات انجام دیں اورمحکمہ ٹریفک راجوری سے سبکدوش ہورہے ہیں۔اس دوران مشتاق احمد چوہدری نے محکمہ کے ملازمین کانیک خواہشات پیش کرنے کیلئے شکریہ اداکیاہے۔ پولیس اسٹیشن منجاکوٹ سے بھی ایک اہلکار محمد برکت حسین ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔محکمہ پولیس کیملازمین نے برکت حسین کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں شریف النفس اور رحم دل انسان بتایا۔