محبوبہ مفتی کو صدمہ،ماموں جان فوت ،پارٹی کا اظہار رنج
سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ماما اور پارٹی کے سینئر لیڈر محمد سرتاج مدنی کے بھائی محمد شفیع فاروقی سنیچر کو مختصر علالت کے بعد صورہ ہسپتال میں چل بسے ۔انہیں چند روز قبل ہسپتال میں علوج ع معالجہ کیلئے لایا گیا تھا ۔پی ڈی پی کے سرپرست مظفر حسین بیگ نے پارٹی کی تمام لیڈ شپ کی طرف سے فاروقی کے انتال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم مفتی محمد سعید کی اہلیہکے علاوہ محبوبہ مفتی اور سرتاج مدنی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پی ڈی پی ہی کشمیریوں کیلئے امید کی کرن:ویری
سرینگر// پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور نائب صدر عبدالرحمان ویری نے کہا ہے کہ صرف پی ڈی پی ہی ریاست میں مستقل خوشحالی لاسکتی ہے۔ڈاک بنگلہ اننت ناگ میںبجبہاڑہ کیپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ہی کشمیری لوگوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناساز گار ماحول کے باوجود پی ڈی پی اصولوں پر قائم رہی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں واحد رہنما قوت ہے جو ریاست کو خوشحالی اور امن کی طرف لے جا سکتی ہے۔انہوں نے پارٹی ورکروں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر پی ڈی پی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے لوگوں کے ساتھ جڑ جائیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی لوگوں کے پاس فخر سے جائے گی اور ان سے ووٹ طلب کرے گی۔
سکولی فیس کے حوالے سے حکومتی فیصلہ ایک بڑا مذاق:جوائنٹ کمیٹی آف پرائیوٹ سکولز
سرینگر //جوائنٹ کمیٹی آف پرائیوٹ سکولزنے حکومت کی جانب سے فیس کے تعلق سے حالیہ دنوں لئے گئے فیصلے کوایک بڑا مذق قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں خاص کر چھوٹے سکولو ں کو غیر مستحکم بنانے کا حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں کمیٹی نے حالیہ حکومتی فیصلے کو ایک بڑا جھٹکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں کی کارکردگی اور بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کیلئے انہیں اعزاز فراہم کرنے کے بجائے ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اس ریاست کے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کے درپے ہے ۔بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تمام سرکاری سکول غیر فعال ہوگئے تھے تب نجی سکولوں نے دن رات محنت کی اور اُن میں کام کرنے والے لوگوں نے خون پسینہ بہایا اور وادی میں تعلیم کے مشعل کو جلا کر طلباء کو بہتر تعلیم فراہم کی ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے معروف سکولوں کے آنے سے ہمارے بہت سے سکولوں پر یہ دبائو ڈالا گیا ہے اور ان معروف سکول کی فیس اُن سے 3سے4گناہ بھی زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سکولوں کو کم بجٹ میں چلانا کافی مشکل ہے اور ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں 25سالہ فیس میں ترمیم کرنے کی اجازت دے ۔چیئرمین جوائٹ کمیٹی آف پرائیوٹ سکول مشتاق کینی نے کہا کہ 2016کے حکومت کے آڈر کے مطابق نجی اسکولوں میں10فیصد سالانہ فیس میں اضافہ ہو گا تاہم سال2014کے سیلاب کے بعد سرکار نے یہ آڈر منسوخ کیا اوریقین دہانی کرائی گئی جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ سرکاری سکول معیار بلند ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ تب سے ہم اس پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سال2017میں حکومت نے 8فیصد فیس میں سالہ اضافہ کی اجازت دی اور اس کی ہدایت فیس فیگزیشن کمیٹی نے دی اور حکومت کے گرنے کے بعد اس میں وقت لگا اور اب حکومت نے 6فیصد کا اضافہ کیا ہے جو پرائیوٹ سکولوں کے ساتھ ایک ظلمانہ مذاق ہے ۔
مسلم لیگ کا جاں بحق ہوئے جنگجوئوں سے خراج عقیدت
سرینگر// مسلم لیگ چیئرمین مشتاق الاسلام نے جاں بحق ہوئے دو جنگجوئوں کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے اْن کی جنت نشینی کی دعاکی اور غمزدہ گھرانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔لیگ چیئرمین مشتاق الاسلام نے کہا کہ قرباینایاں جاری تحریک آزادی کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کی قربانیاں ثمر بار ہوں گی ۔
ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا پہلگام حادثہ پراظہار رنج
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پہلگام میں آڑو کے مقام پر برفانی تودے کی زد میں آکر ہوئے 3شہریوں کے لقمہ اجل بن جانے پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زوردیا کہ حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں ایکس گریشیا ریلیف فراہم کی جائے۔پارٹی کے ضلع صدر اسلام آباد اور سابق ایم ایل پہلگام الطاف احمد کلو نے بھی اس حادثے پر زبردست رنج و الم کا اظہار کیا ہے اور لقمہ اجل بنے افراد کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈی سی کولگام کا دورئہ نور آباد
برف ہٹانے کے کام کاجائزہ لیا
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے افسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ نور آباد میں برفباری سے متاثرہ علاقوںکاد ورہ کیا اوربرف ہٹانے کے کام ،پینے کے پانی اورراشن کی دستیابی کے علاوہ بجلی سپلائی کی بحالی کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔ترقیاتی کمشنر نے دمحال ہانجی پورہ،کوثربل،دین کھورا اورناگام کے علاوہ دیگر ملحقہ دیہات کا بھی دورہ کیا ۔جس دوران لوگوں نے انہیںسخت سردی کے ایام میں درپیش مشکلات کے بارے میں ترقیاتی کمشنرکو آگاہ کیا ۔ترقیاتی کمشنر نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال دمحال ہانجی پورہ میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جس دوران سی ایم او نے ترقیاتی کمشنر کو ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تال میل قائم رکھنے پر زوردیا تاکہ لوگوں کو مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بن جائے۔دریں اثنأ ترقیاتی کمشنر نے موسمی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوںکو صلاح دی کہ وہ ایسے علاقوں میں نقل ورحرکت سے اجتناب کریں جہاں برفانی تودے گِر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔
۔ 2چور گرفتار،30ہزار روپے برآمد
سرینگر//گاندربل پولیس نے دو نقب زنوںکی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے غریب شخص کے چُرائے گئے پیسے برآمد کئے۔ پولیس اسٹیشن کھیر بوانی میں غلام محمد شیخ ولدعبدالخالق ساکنہ واکورہ گاندربل نے تحریری طور شکایت درج کی تھی کہ چند چوروں نے اُس کے 30ہزار روپیہ چُرا لئے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 5/2019کے تحت پولیس اسٹیشن کھیر بوانی میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ دورانِ تفتیش پولیس نے دو مشتبہ افراد محمد امین بٹ اور محمد یعقوب گنائی ساکن کائوسہ خالصہ کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے چُرائے گئے 30ہزا رروپئے برآمد کئے۔
ایکٹ کے خاتمہ کا وعدہ محض انتخابی شوشہـ
سابق جنگجوؤں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرنے کا سنجے صراف کا مطالبہ
بلال فرقانی
سرینگر//لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کی طرف سے انتخاب میں جیتنے کی صورت میں پبلک سیفٹی ایکٹ ختم کرنے کے اعلان کو محض انتخابی شوشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے افسپا ہٹانے کاعوام کو یقین دلایا تھا۔ایوان صحافت سرینگرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے صراف نے سابق جنگجوئوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نوجوان نے20برس قبل ہی بندوق چھوڑ دی ہے تو اس کو اب تنگ و طلب کرنے کا کیا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ان جنگجوئوں کے بچے بھی بڑے ہوچکے ہیں اور انکے والدین کو تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے تو انکے بچوں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صراف نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ریاستی گورنر ازخود مداخلت کریں ۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے انتخاب میں جیتنے کی صورت میں پی ایس سی ختم کرنے کے اعلان کو محض انتخابی شوشہ قرار دیتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ افسپا کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں عمر عبداللہ نے یہ بیان بھی جاری کیا کہ انکے ہی دور اقتدار میں ہی افسپا کا خاتمہ ہوگا تاہم صورتحال سب کے سامنے ہے۔ سنجے صراف نے کہا کہ یہ لیڈر انتخابات کے وقت ہمیشہ نیا سیاسی چولا پہن کر آتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی طرف سے استعمال میں لائی جانے والی الیکٹرانک ترازوں کو ایک حیدر آباد کی کمپنی سے کرایہ پر حاصل کرنے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے امور کشمیر کے انچارج سنجے صراف نے کہا کہ یہ معاملہ قابل تحقیقات ہے کہا کہ محکمہ نے لنک ویل ڈیلی سسٹمز پرائیوٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی سے5برسوں تک بائیو میٹرک پی ائو ایس مشینیں کرایہ پر لی اور قریب50کروڑ روپے کا کرایہ اس کمپنی کو ادا کرنا ہوگا،تاہم اگر محکمہ ان مشینوں کی از خود خریداری کرتا تو قریب15کروڑ روپے کا ہی یہ پروجیکٹ تھا۔
آبی ذخائر کے تحفظ پرزرہامہ میں تقریب
غلام محمد
سوپور // ولر کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شمالی کشمیر کے زرہامہ گائوں میں آبی ذخائر کاعالمی دن منایا گیاجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ماہرین نے جھیل ولرکے تحفظ اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ماہرین نے اس موقعہ پر کہا کہ آبی ذخائر کی حفاظت خود کی حفاظت ہے۔اس موقع پر کوارڈی نیٹر واٹر منیجمنٹ عرفان رسول بھی تقریب پر موجود تھے جنہوں نے آبی ذخائر میں موجود آبی پرندوں کی حفاظت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ولر کے آس پاس کے گائوں میں جھیل کا تحفظ اور آبی پرندوں کی حفاظت کیلئے بڑے پیمانے پر بیداری مہم شروع کی جائے گی۔
مویشیوں کی بیماریوں کی روکتھام ، زکورہ میں جانکاری پروگرام
اننت ناگ//انسٹچیوٹ آف اینول ہیلتھ اینڈ بائیولاجیکل پروڈکٹس زکورہ سرینگر نے چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر اننت ناگ کے اشتراک سے درہامہ بیجبہاڑہ میں چھوت کی بیماری اور ایف ایم ڈی کنٹرول اور جانکاری پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا پروگرام میں ڈیری فارمنگ سے وابستہ تقریباً ایک سو ترقی پسند کسانوںنے شرکت کی۔جوائنٹ ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری اینڈ بائیولاجیکل پروڈکٹس زکورہ سرینگر ڈاکٹر طاہر حسین بیگ نے اس موقعہ پر کہا کہ اس طرح کے جانکاری پروگرام کے انعقاد کا مقصد دیہی علاقے میں ترقی پسند کسانوں کو مویشیوں کی بیماریوں سے بچائو کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو مویشیوں کی بیماریوں پر روک تھام کے لئے محکمے کے ساتھ تعا?ن کرنا چاہیے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہر سال دو بار مویشیوں کو ایف ایم ڈی ٹیکے لگائے جائیں گے اور انسٹچیوٹ کی طرف سے 13.50لاکھ مویشیوں کے لئے 26لاکھ ڈوزز کا انتظام کیا گیا ہے۔
مرکزی سرکار ریاستی اسمبلی کا تقدس پامال کرنے کی ذمہ دار :پی ڈی پی
سرینگر//ریاست جموں وکشمیر میں آزادانہ سرکار قائم کرنے پر زورد دیتے ہوئے پی ڈی پی یوتھ صوبائی صدر کشمیر انجینئر نذیر احمد یتو نے مرکزی سرکار کو ریاست کی قانون ساز اسمبلی کا تقدس پامال کرنے اور مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کو گن کلچر کو فروغ دینے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار ریاست کے مسائل میں دخل دے رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ریاست کی منتخب سرکار کو کٹھ پتلیوں کی طرح استعمال کرتی ہے۔
چنائو سے متعلق تربیت
کولگام میں آنگن واڑی ورکروں کیلئے تربیتی پروگرام
کولگام//ضلع چنائو آفیسر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے ڈائٹ میں آنگن واری ورکروں کے لئے ای وی ایم،وی وی پی اے تی پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر ماہرین نے ای وی ایم۔وی وی پی اے ٹی پر متعلقین کو جانکاری فراہم کی۔اس دوران ضلع چنائو آفیسر نے شرکأ کو سویپ پروگرام پر من وعن عملدر آمدکرنے کی تلقین کی تاکہ بہتر اور متوقع نتائج سامنے آسکیں۔انہوںنے متعلقین کو پروگرام سے بھرپور استفادہ کرنے پر زوردیا۔