جامع مسجد سدرہ میں یک روزہ سیرت النبی ؐکانفرنس کا انعقاد
سیرت مصطفی پر عمل پیرا ہونا تمام مسائل کا حل:عبدالرشیددائودی
جموں’’// جامع مسجد سدرہ یک روزہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ریاست کے نامور عالم دین مولانا عبدالرشید دائودی سربراہ تحریک صوت الاولیاء کشمیر نے شرکت کی۔اس موقعہ پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرشید دائودی نے کہا دور حاضر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونا عمل پیرا ہونا ہی تمام مسائل کا حل ہے ،سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم ساری کائنات میں امن قائم کر سکتے ہیں ،نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے جو درس ہمیں ملتے ہیں ان سے ہمیں جینے کا سلیقہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور محبت رسول انسان کی زندگی میں انتہائی اہم ہیں کیونکہ انسان کا ایمان اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتا جب تک اس کے دل میں سرکار کی محبت آقا کی الفت سرکار کی سنتوں پر عمل پیرا ہونا سرکار کے فرمودات پر عمل کرنا نہیں ہے اس کی زندگی بے کار ہے چنانچہ سرکار نے خود فرمایا ہے انسان اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کے دل میں اہمیت کے حامل میری محبت نہ ہو یعنی انسان دنیا کی ہر چیز سے زیادہ مجھ سے محبت کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جن مسائل سے گزر رہے ہیں ان سب مسائل کا حل سرکار کی سیرت طیبہ میں موجود ہے ۔مولانا داودی نے نعت ہائے رسول مقبول گنگنا کر کانفرنس میں سامعین کے قلوب کو منور کیا۔ کانفرنس کے آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا اور اور اور عالم اسلام عالم انسانیت کے لئے دعائیں کی گئیں۔اس موقعہ پر آرگنائزر مولانا عبدالغنی جامعہ مسجد سدرہ اور مولانا ذاکر حسین نقشبندی صوبائی سیکرٹری تنظیم المدارس صوفی بھی موجود تھے ۔
آرمی پبلک سکول دومانہ نے یوم تاسیس منایا
جموں //آر می پبلک سکول دومانہ کی جانب سے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جموں یونیورسٹی کے جنرل زرور سنگھ آڈیٹو ریم میں ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔اس تقریب میں سکول کے چیئر مین بریگیڈیر ابجیت چندر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ تقریب کے افتتاح میں سکول پرنسپل ڈاکٹر رنیو گپتا نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بچوں کی تعلیمی میدان میں کامیابیوں کے علا وہ دیگر شعبوں میں دکھائی گئی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر سکولی طلباء کی جانب سے ایک رنگا رنگ تمدنی و ثقافتی پروگروام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس کے دوران انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ مہمان خصوصی نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں سکول کی جانب سے دکھائی جارہی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معیاری تعلیم پر زور دیا ۔
کرگل کے عوامی مطالبات پورے کئے جائیں
عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہئے :عاشق حسین خان
جموں //شیعہ فیڈریشن جموںکے صدر نے مرکزی سرکار سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ لداخ کی طرز پر کرگل کے عوام کی دیرینہ یونیورسٹی کے قیام کے ساتھ دوسری مانگوںکو پورا کرے تاکہ ایک عرصہ سے درگذر کئے گئے کرگل کے عوام کو بھی ان کا جائز حق مل سکے ۔ایک پریس بیان میں عاشق حسین خان نے کہا کہ لداخ میں یونیورسٹی کا قیام خوش کن اقدام ہے جس کی سراہنا کی جانی چاہئے ۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ مرکزی سرکار کو کرگل کے عوام کی دیرینہ مانگوںکی جانب توجہ دے کر ان کو پورا کرنا چاہئے ۔خان نے کہا کہ کرگل جو سال میںچھ ماہ سڑک رابطہ نہ ہونے سے ریاست و ملک سے کٹ کر رہ جاتا ہے ۔وہاںکی عوام زوجیلا ٹنل کے کام میںسرعت لانے ،یونیورسٹی کے قیام اور کرگل اسکردو و گلگت سڑک کھولے جانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نہایت ہی سادہ لوح و انسانیت کے مجسمہ کرگل والوں کو ابھی تک ترقیاتی سطح ُپر پس پشت ڈال کر رکھا گیا ۔جس کی وجہ سے کرگل کے بچے اعلی تعلیم کے حصول کیلئے زرکثیر صرف کر کے جموںیا سرینگر جانے پر مجبور ہیں۔اسلئے مرکزی سرکار کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے حصول کو آسان بناتے ہوئے کرگل میںیونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرے اور کرگل کی تیز ترقی و وہاںروزگار کے مواقع دستیا ب رکھنے کیلئے کرگل اسکردو و گلگت سڑکوںکو کھولنے کی پہل کرے ۔عاشق حسین نے کرگل کے عوام کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مانگوںکو منوانے کیلئے الگ الگ فورموں سے آواز بلند کرنے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر ایک جٹ ہو جائیں تاکہ اس آواز کو کسی پر اثر ہو سکے ۔خان نے کہا کہ آج زمانہ حق مانگنے سے نہیںملتا ہے بلکہ اس کیلئے ایک جٹ ہو کر اپنی آواز ایوانوںتک پہنچانی ہو تی ہے ۔انہوںنے مرکزی سرکار سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ امن پسند کرگل کے عوام کی جائز مانگوںکو پورا کرنے کی جانب توجہ دے کر حقداروںکو حق سے نوازے ۔
جموں سنسکرت سکول میں الوداعیہ تقریب
جموں //جموں سنسکر ت سکول میں 12ویں جماعت کے طلباء کیلئے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکولی بچوں کے علا وہ سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران 11ویں جماعت کے طلباء کی جانب سے ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے دوران بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سکول پرنسپل اور وائس چیئر پرسن روہنی ائمہ نے طلباء کی جانب سے منعقدہ تقریب کی تعریف کرتے ہوئے 12ویں جماعت کے طلباء کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی کا اجلاس
جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی کا ایک اجلاس کمشنر پنکنج منگوترہ کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔اس اجلاس کے دوران تعمیرات کے سلسلہ میں 42عمارتوں کی تعمیر کے کیسوں کو حل کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن نے کہاکہ اتھارٹی کی جانب سے لگا تار بنیادوں پر بلڈنگ آپریشن کنٹرولنگ اتھارٹی کا اجلاس منعقد کیا جا تا ہے تاکہ مکانات و دیگر عمارتوں کی تعمیر کے سلسلہ میں معاملا ت کو حل کیا جائے ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ جموں میونسپل کا رپوریشن کی حدود میں غیر قانونی تجاوز نہ کریں جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس میٹنگ میں جموں مئیر ،اسٹنٹ کمشنر ودیگر آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
لگان سوسائٹی نے طبی کیمپ کا اہتمام کیا
جموں //لگان سوسائٹی فار آر ٹ اینڈ کلچر کی جانب سے دانتوں کی تشخیص کامفت کیمپ منعقد کیاگیاجس کے دوران مریضوں کے دانتوں کے معائینہ کے علا وہ ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔پونی چک علاقہ کے سرویدھیا سکول میں لگائے گئے اس طبی کیمپ کے دوران اندرا گاندھی ڈینٹل کالج کے ماہر ڈاکٹروں 600سے زائد طلباء کے دانتوں کی جانچ کی ۔اس کیمپ کے دوران لگان سوسائٹی فار آر ٹ اینڈ کلچر کے صدر راجیش ورما ودیگران بھی موجود تھے ۔
’آل انڈیا پولیس بینڈ‘ مقابلے 5فروری سے
پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس کی 23ٹیمیں حصہ لیں گی
جموں //جموں میں ’19واں آل انڈیا پولیس بینڈ مقابلے ‘5فروری سے شروع ہو رہے ہیں جن میں پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے کل 1148اراکین شرکت کر رہے ہیں جن میں 32خواتین بھی شامل ہیں ۔اس بات کی جانکاری ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آرمڈ اے کے چوہدری نے گلشن گرائونڈ میں منعقدہ ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دی ۔انہوں نے کہاکہ 1999کے بعد پولیس کی طرف سے ان مقابلوں کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جاتا ہے ۔موصوف نے کہاکہ ان مقابلوں میں کل 23ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان مقابلوں کا افتتاحی اور اختتامی پروگرام گلشن گرونڈ میں منعقد یا جائے گا جبکہ دیگر مقابلے سائنس کالج ،جموں یونیورسٹی گرونڈ اور ڈسٹر کٹ پولیس لائین میں منعقد کئے جاینگے ۔
پروفیسرظہورالدین کی موت اُردوادب کیلئے عظیم سانحہ :عزیزحاجنی
جموں//ڈاکٹرعزیزحاجنی سیکریٹری ریاستی کلچرل اکادمی نے پریس بیان میں کہاہے کہ پروفیسرظہورالدین کی موت اُردوادب کیلئے ایک ناقابل نقصان ہے۔ پروفیسرموصوف بیک وقت ہمہ گیرشخصیت کے مالک تھے اورانہوں نے تنقید،تحقیق اورشاعری پرلامثال کتابیں شائقین اُردوادب کیلئے تحریرکی ہیں جوکہ اُردوپڑھنے والی نئی نسل اوراسکالروں کیلئے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہوں گی۔حاجنی نے کہاکہ وہ ایک نامورنقاداورمحقق ہونے کے علاوہ ایک عظیم شاعربھی تھے۔ پروفیسرحاجنی نے کہاکہ میں مرحوم پروفیسرظہورالدین کی علمی شخصیت سے کافی متاثرہوں ،مجھے ذاتی طورپران کی موت کابہت دُکھ ہواہے ،وہ نہ صرف ایک شفیق اُستادکے طورپرجانے جاتے تھے بلکہ ایک ایماندار آفیسر،ایک وسیع المطالعہ پروفیسراورایک دانشورکی حیثیت سے بھی ہماری ریاست میں ایک نمایاں شخصیت کے مالک تھے،پروفیسرظہورالدین نے ساری زندگی اُردوادب کی خدمت کی ،اسے پروان چڑھایابلکہ ریاستی اُردوادب پران کے بہت بڑے احسانات ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ ریاست جموں وکشمیربلکہ ہندوستان میں جب تک اُردوکانام رہے گااورپروفیسرموصوف کوہمیشہ کیلئے یادکیاجائے،ان کانام اُردوادب کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے ملا۔
پروفیسر ظہور الدین کے انتقال پر صدر شیعہ فیڈریشن کا اظہار تعزیت
جموں //اردو کے جانی مانی ہستی اور انسانیت کے دلدادہ ،صاف گو اور خدا دوست پروفیسر ظہور الدین کے اچانک انتقال پر شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے اظہار تعزیت کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میںفیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک مکمل انسان تھے بلکہ انہوںنے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میںصرف کی ۔خان نے کہا کہ وہ ساری زندگی بلا کسی تفریق کے انسانیت کی خلوص دل سے خدمت کرتے رہے ۔وہ سماجی و سوشل کاموںمیںبڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ۔عاشق حسین نے کہا کہ میںایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہو ں۔انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔انہوںنے خدا وند تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ نصیب فرمائے ۔خان نے کہا کہ جب جب مجھے ان کی رہنمائی و مشورہ کے ضرورت پڑی مرحوم نے خلوص دل سے میری رہنمائی کی ۔مرحوم بھائی چارہ کی زندہ مثال تھے ۔انہوںنے مسلم طبقہ کی بہتری و بہبودی کیلئے مخلصانہ انتھک کوشش کی اور ہر وقت قوم کی بھلائی کیلئے وقف رہے ۔