مزید خبرں

ریاسی کے دور دراز علاقوں میں راشن کی شدید قلت

زاہد ملک
ریاسی//ضلع ریاسی کے دور دراز علاقاجات میں لوگوں کو راشن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے برف کے اس موسم میں وہ فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا انہیں گذشتہ دو تین ماہ سے راشن نہیں مل رہا ہے ۔اگرچہ بالائی علاقوں میں 3فٹ سے زائد برف پڑی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے سڑکیں بھی مسدود ہو گئی ہیں،لوگوں کو راشن لینے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔یہاں گلابگڑھ علاقہ کے درجنوں گاؤں سے لوگوں نے شکایت ہے کہ وہ تین تین ماہ سے راشن سے محروم ہیں۔سب ڈویژن مہور کے دیول ڈوگا کے معزز شخص مشتاق احمد چودھری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کے گاؤں میں لوگ نہایت غریب ہیں جو سرکاری راشن پر ہی منحصر ہیں۔اس علاقہ میں اگرچہ مکی اور دھان کی فصل بنتی ہے لیکن اس سال برسات میں شدید بارش کی وجہ سے فصلیں بھی تباہ ہوگئی تھیں اور سرکار کی طرف شے بھی راشن نہیں مل رہا ہے اور ان لوگوں کا گزارہ کرنا مشکل ہوگیا ہے وہیں دوسری جانب لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں مفتی سعید سکیم بھی نہیں مل رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ راشن کی قلت کو لیکر مظاہرے بھی کئے لیکن کوئی غور و فکر نہیں کی گئی، علاقہ میں راشن کا بحران ہے۔اس کے علاوہ کئی ایک لوگوں کے راشن کارڈ بھی نہیں بنے ہیں اور کئی جگہ پر بی پی ایل صارفین کو اے پی ایل میں ڈال دیا گیا ہے اور اے پی ایل صارفین کو بی پی ایل میں جس سے لوگوں میں سخت نار اضگی پائی جارہی ہے۔لوگوں نے مقامی ڈیلروں پر بھی الزام لگایا کہ وہ بلیک میں راشن بیچتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو راشن شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 

نوا پاچی، کشواڑ میں ویٹرنری کیمپ کا اہتمام 

 کشتواڑ/ /ضلع کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے ویٹرنری مسائل حل کرنے کے مقصد سے فوج کی جانب سے نواپچی میں ایک ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنے مال و مویشیوں کی طبی جانچ کرائی گئی۔ ویٹرنری کیمپ میں57 مویشیوں کی جانچ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔ مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں کیلئے فوج کا  مقامی لوگوں کو گھرو ں کی دہلیز پر ہی طبی خدمات فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیااور مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنیکی درخواست کی۔
 
 
 

ڈوڈہ میں کھیلو انڈیا کے تحت خصوصی پروگرام کا اہتمام 

رام بن //سہ روزہ خصوصی رابطہ پروگرام کے ایک حصہ کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات ،بھارت سرکار کی جانب سے ڈوڈہ میں پروگرام کے دوسرے روز گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رام بن میں لڑکیوں کے کھو کھو اور لڑکوں کے لئے کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ کبڈی کے پہلے میچ میں راجپوت ٹیم رام بن نے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رام بن کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میںبھارتیہ ودیا مندر ہائی سکول نے رام بن کو شکست دی اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی طلابات نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رام بن کو شکست دی۔پروگرام کی صدارت ضلع سپورٹس افسر رام بن سکھدیو شرما نے مہمان ذی وقار پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رام بن پرشوتم سنگھ گوڑکی موجودگی میں کی۔ڈوگری لوک گیتوں سے بشواس ناتھ اور پارٹی نے شرکا کو محظوظ کیا۔بعض تالاب اور آنگن واڑی ورکروں نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔انچارج فیلڈ اوٹ ریچ بیورو ڈوڈہ مدن گوپال اور آر او بی جموں ویریندر کمار نے کھیلو انڈیا کی اہمیت اجا گر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام طلاب کے فائدے کیلئے لانچ کئے گئے ہیں۔پروگرام کے آخری روز منشیات کی بدعت کے خلاف پروگرام منعقدکیا جائے گا۔
 

ڈوڈہ کی آشا ورکروں کو تربیت فراہم  

ڈوڈہ//ضلع کی آشائوں اور آنگن واڑی ورکروں کے لئے منگل کے روز یہاں  EVM-VVPATپر تربیتی کم ڈیمانسٹریشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام ضلع الیکشن افسر نے سویہ کے تحت کیا تھا ۔اس موقعہ پر EVM-VVPAT کو چلانے کے لئے ماہرین کی جانب سے ایک ڈیمانسٹریشن بھی دکھایا گیا ۔اسکے علاوہ ماسٹر ٹرینر فیاض مہتہ نے شرکا کو ان مشینوں کے استعمال کی جانکاری بھی دی۔
 

ڈی سی رام بن کا برف زدہ علاقوں کے دورہ پر 

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے مہو اور بانہال علاقوں کا ایک روزہ طویل دورہ کیااور مہو و دیگر دور دراز علاقوں کو جوڑنے والے علاقوں کے رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میںبجلی اور پانی سپلائی بحال کرنے کا معائینہ کیا ۔ ڈی سی کے ہمراہ سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان ، ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری،تحصیلدار کھڑی اشوک چکرورتی کے علاوہ متعدد ضلع افسراں اور اہلکار بھی شامل تھے۔محکمہ صحت کے مدعوں کے رد عمل میں سی ایم او کو طبی مراکز میں بہتر صحت سولیات فراہم کرنے اور ادویات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے تمام صحت مرکز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔راستے میں ڈگڈول ،پنتھیال ،مکر کوٹ،ہنگنی، اور کاوانہ کے عوام نے اپنے مسائل اور شکایات سے ڈی سی کو آگاہ کیا۔ڈی سی نے رام سو میں لوگوں کے لئے پبلک اوٹ ریچ کیمپ کااہتمام کیا، جس میںدونوں علاقوں کے لوگوں نے اپنے م سائل اُبھارے۔ڈی سی نیا یس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کو گُذشتہ ہفتہ برفباری سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کو کہا ،انہوں نے پنچایت رام سوکیلئے پانچ ٹرانسفارمر منظور کرکے ایس ڈی ایم کے دائرہ اختیار میں رکھے۔اسکے علاوہ انہوں نے بی ڈی او سے رام سو میں کیمونٹی ہال کی تعمیر کیلئے ڈٖی پی آر تیار کرنے کو کہا ۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر سے مہو اور منگت علاقوں میں بجلی بحال کرنے کیلئے ہدایت دی۔ انہوں نے موقعہ پر ہی کئی ہدایات اجرا کئے  اور راشن کی سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔انہوںنے تحصیلدار سے رام سو ااور کھڑی میں ٹائیلٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشاندہی کرنے کو کہا اور متعدد ترقیاتی کاموں کا بھی معاینہ کیا۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو مقررہ مدت کے دوران حل کیا جائے گا۔
 
 
   

ضلع الیکشن سیل کے زیر اہتمام بیداری پروگرام 

کشتواڑ//ضلع الیکشن افسر انگریز سنگھ رانا ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں ، نے منگل کے روز یہاں آشائوں اور آنگن واڑی ورکروں کے لئے EVM-VVPATپر تربیتی کم بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔پروگرام میں اے ڈی ڈی سی امام دین ، اے ڈی سی پون کمار پریہار، ڈی پی او (نوڈل افسر سویپ ) سنیل بھوٹیال ،تحصیلدار، اے ایل ایم ٹیز کے علاوہ دیگرمتعلقہ اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او نے انتخابی عمل میں آشائوں اور آنگن واڑی ورکروں کے رول پر زور دیا ہے کیونکہ وہ نچلی سطح کے ورکر ہیں۔انہوں نے عام لوگوں کو سویپ کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے کہا ،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹراں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں ۔ انہوں نے شرکا کو ’’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘‘آیوشمان بھارت، سویپ وغیرہ کی جانکاری دی۔اے ڈی ڈی سی  اور اے ڈی سی نے بھی
 موضوع پر خطاب کیا اور شرکا کو تربیت سے زیادہ سے زائدہ فائدہ اُٹھانے کو کہا ،تاکہ جمہوریت کو مستحکم بنایا جا سکے۔اس سے قبل ڈی پی او نے شرکا کو تربیتی پروگرام کے متعلق جانکاری دی۔دریں اثنا ، اسی نوعیت کے تربیتی پروگرام ضلع کے تمام تحصیل صدر مقامات پر منعقد کئے گئے۔