مزید خبرں

 پیس فورم کا ماتمی اجلاس 

پروفیسرظہورالدین کوخراج پیش

جموں // جموں کشمیر فورم برائے امن اور علاقائی سلامتی کی جانب سے گزشتہ روز ایک ماتمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور قلمکار اور سیاسی و سماجی کارکن ڈاکٹر ظہور دین کے انتقال پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ فورم کے صدر آئی ڈی کھجوریہ کی صدارت میں منعقد ہ اس اجلاس میں فورم کے عہدیداران اور درجنوں کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے مقررین نے پروفیسر ظہور دین کا ایک عظیم انسان اور سماجی کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف ہمیشہ سے ریاست کی امن و سلامتی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر کام کرتے رہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے فورم کے سرپرستِ اعلیٰ اور نامور سیاست دان شیخ عبدالرحمان نے موصوف کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی جہد مسلسل اور ایثار اور قربانی پر مشتمل تھی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ظہوردین کے انتقال سے ریاست کے سماجی اور ادبی حلقوں میں ایک عظیم خلاء پیدا ہو گیا ہے جس کی تلافی ناممکن ہے ۔ماتمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر آئی ڈی کھجوریہ نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر ظہور دین اس فورم کے بانی ممبر تھے اور مسئلہ کشمیر کے حل اور قیام امن کی خاطر ان کی کوششوں اور کاشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقعے پر بولتے ہوئے میر شاہد سلیم نے کہا کہ پروفیسر ظہور دین جموں سول سوسائٹی کی ایک معتبر اوربلند آواز تھے جس کی خاموشی کی تلافی کر پانا از حد مشکل ہے ۔اس موقعہ پرایک ماتمی قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں موصوف کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ سماج کے تئیں ان کی خدمات کو بھی یاد کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میںنریندر کھجوریہ، ماسٹر موہن لال، پی سی بدن،عبدالحمید خان، عبدالجبار، گتن سنگھ، محمد شفیع ٹھوکر، محمد شفیع رفیقی، نذیر احمد اور محمد یاسین شامل ہیں۔
 
 

محکمہ ایکسائز کی منشیات مخالف مہم 

گوبندسرکٹھوعہ میں نکڈناٹک کااہتمام کیاگیا

کٹھوعہ//محکمہ ایکسائزکی جانب سے گوبندسرکٹھوعہ میں منشیات مخالف بیداری مہم کے تحت نکڈناٹک کااہتمام کیاجس میںکلاکارجموں گروپ کے فنکاروں نے سماج میں شراب اوردیگرمنشیات کے تئیں بڑھتے رجحان کے خاتمے کے سلسلے میں ایک تحریکی نکڈپیش کیا۔محکمہ ایکسائزکے کمشنرکی طرف سے منشیات مخالف بیداری مہم کاموثرمنصوبہ تشکیل دیاگیاہے جس کے ذریعے لوگوں کوسماجی برائیوں بالخصوص منشیات اورشراب کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔محکمہ نے متاثرہ لوگوں کی بازآبادکاری اوربہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں اوراقدامات کی جانکاری شرکاکودی۔پروگرام کاانعقادڈپٹی ایکسائز کمشنرایگزیکٹیوجموں ایس امرجیت سنگھ نے اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزودیگرفریق محکمہ جات کے اشتراک سے کیاتھا۔نکڈناٹک تقریب کے دوران رفیع نائیک (کے اے ایس) اوردھیان چند نے بھی منشیات کے مضراثرات کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔اس موقعہ پر انسپکٹرایکسائز ارون کمار، رضی احمداورسب انسپکٹرسنجیو کمار، امت شرمااورایکسائز سٹاف کٹھوعہ بھی موجودتھے۔
 
 

جے ایم سی میئرکے ہاتھوں سیلون کاافتتاح 

جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے میئرچندرموہن گپتانے بخشی نگرجموں میں’بلش ‘نامی سیلون کاافتتاح کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چندرموہن گپتانے کہاکہ سیلون قائم کرنے سے لوگوں کوبیوٹی کیئراورپرسنل گرومنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری یونٹوں کاقیام نہ صرف روزگاربلکہ خدمات کی دستیابی کے حوالے سے اہم ہے۔انہوں نے سیلون کے مالک نیتوشرماکے اقدام کی ستائش کی اوران کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکیا۔نیتوشرمانے کہاکہ سیلون میں لڑکیوں کیلئے علیحدہ انتظامات ہے جہاں ان کی پرائیویسی کاتحفظ یقینی بنایاجاتاہے۔
 
 

کٹھوعہ میں سڑک حادثہ ،چارافرادزخمی

کٹھوعہ//ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چارافرادزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پٹھانکوٹ سے جموں کی طرف جارہی ایک سوفٹ کارزیرنمبرB02CF-8086ڈرائیورکے قابوسے باہرہوکر کٹھوعہ بروال موڑکے قریب پہنچ کرروڈڈیوائیڈرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چارافرادزخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعدزخمیوں کوکٹھوعہ ہسپتال میں پہنچایاگیاجہاں سے شدیدزخمیوں کوجموں میڈیکل کالج ریفرکیاگیا۔
 
 

این ایچ ایم ملازمین کے تئیں حکومتی بے رخی باعث تشویش:سی پی آئی (ایم)

جموں//ریاستی سیکریٹری سی پی آئی (ایم) نے این ایچ ایم ملازمین کی مانگوں کے تئیں گورنرانتظامیہ کی بے رخی پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سیکریٹری جی این ملک نے کہاہے کہ این ایچ ایم ملازمین کی مانگیں کہ انہیں مستقل کرنے اورہریانہ اوردہلی سرکاروں کی طرز پر این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیںکرنے کے مطالبات حق بجانب  ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے این ایچ ایم ملازمین سڑکوں پراحتجاج کررہے ہیں لیکن انتظامیہ غفلت کی نیندمیں سوئی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ این ایچ ایم ملازمین دوردرازعلاقوں میں تندہی سے فرائض منصبی انجام دیتے ہیں لیکن حکومت ان کی طرف سے ان کی جائزمانگوں کونظراندازکرناافسوسناک ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پرزوردیاکہ این ایچ ایم ملازمین جوان دنوں سلسلہ واربھوک ہڑتال پربیٹھے ہوئے ہیں کے ساتھ مذاکرات کاسلسلہ شروع کیاجائے اوران کی مانگوں کوپوراکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
 
 

ٹول پوسٹ لکھن پورپرسیمنٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام 

انفورسمنٹ ٹیم نے 5 گاڑیاں ضبط اور جرمانہ عائد کیا

کٹھوعہ//محکمہ ایکسائزنے ٹول پوسٹ لکھن پورپرسیمنٹ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنتے ہوئے 5 گاڑیوں کوضبط کرکے سمگلروں پر 184580 جرمانہ عائدکیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزنے سمگلنگ کی ہرکوشش کوروکنے کیلئے ٹول پوسٹ لکھن پورکی ایم ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پانچ گاڑیوں زیرنمبرات JK03C-6648،JK21A-3990، K028E-2488،JK08A8860اورJK08C-4131کوسیمنٹ سمگلنگ کی کوشش کامرتکب پایاگیااورٹیم نے اس کوشش کوناکام بنادیا۔اس دوران پنجاب سے جڑے تمام راستوں پرناکے لگائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق سیمنٹ سمگلنگ کی کوشش کوناکام بنانے کے دوران جنوری کے آخرتک 102.95 کے مقابلے میں 427.80لاکھ روپے ٹیکس جمع کیاجبکہ سیمنٹ کی سمگلنگ کرنے کی کوشش کرنے والوں سے 16.69لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔یہ مہم انسپکٹربلال اے کرائپاک کی قیادت اورای ٹی او سندیپ گپتاکی نگرانی میں چلائی گئی جس پر ڈی ای سی ٹول پوسٹ نے اپنی نگرانی میں چلایا۔ایکسائزکمشنر جموں وکشمیرطلعت عزیز روہیلہ نے انفورسمنٹ ٹیم کی اس کامیابی کوسراہاہے۔
 

 اقتصادی ترقی میں بنکوں کا رول اہم :کیول شرما

جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرما نے کہا ہے کہ انسانی ترقی کو فروغ دینے اور اقتصادی ترقی یقینی بنانے میں بنکوں کا ایک کلیدی رول ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ایک علاقے یا ریاست میں بنک کے دیرپا اثاثے قائم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔مشیر موصوف آج یہاں نبارڈ کے علاقائی دفتر کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک کریڈیٹ سیمنار2019-20 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔سیمنار میں پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن ڈاکٹر اصغر سامون، علاقائی ڈائریکٹر آر بی آئی، چیئرمین جموں وکشمیر بنک، سی جی ایم نبارڈ اور کئی دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔مشیر موصوف نے کہا کہ بنک خواہش مند کارخانہ داروں کو لازمی مالی معاونت فراہم کرتے ہیں اور حکومت کی لازمی کوششوں کی بدولت اقتصادی اور ترقیاتی اقدامات کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی آبادی کا ایک بیشتر حصہ دیہی علاقوں میں آباد ہے لہذا نبارڈ کو ان علاقوں کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرنا ہوگا۔دیہی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے میں نبارڈ کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہاکہ منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی بدولت ان علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی ممکن ہوتی ہے۔کیول کمار شرما نے ریاست میں التواء میں پڑے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی غرض سے حکومت کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بنکوں کو بھی اس تعلق سے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بنکوں کو چاہئے کہ وہ ریاست میں اقتصادی سرگرمیوں دوام بخشنے کے لئے نئے طور طریقے سامنے لائیں۔ریجنل ڈائریکٹر آر بی آئی نے بنک کی طرف سے اقتصادی شعبۂ میں کئے جارہے اقدامات کو اُجاگر کیا۔چیئرمین جموں وکشمیر بنک نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور اُن اقدامات پر روشنی ڈالی جو بنک کی طرف سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کئے جاتے ہیں۔اس موقعہ پر مشیر نے سٹیٹ فوکس پیپر کی ایک کاپی کو بھی جاری کیا۔بعد میں انڈسٹریز فیڈریشن آف جموں کے وفد نے بھی مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اس دوران انہوں نے صنعتی سیکٹر سے جڑے کئے معاملات کو اُجاگر کیا۔مشیر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترہ اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 
 
 

پٹوارایسوسی ایشن کی میٹنگ منعقد

حکومت سے جائزمانگیں پوری کرنے کامطالبہ 

جموں//آل جے اینڈکے پٹوارایسوسی ایشن نے محکمہ مال کے پٹواریوں اورگرداروں کی مانگوں کوپوراکرنے کیلئے وزیراعظم اورریاستی گورنرسے مداخلت کامطالبہ کیاہے۔ یہ مطالبہ پٹوارایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں کیاگیاجس کی صدارت مشتاق احمدگنائی کررہے تھے۔میٹنگ کے دوران حالیہ برفباری سے پیداہوئی صورتحال، پردھان منتری کسان سمان ندھی کی عمل آوری اورپٹواریوں اورگرداروں کی جائزمانگیں پوری نہ ہونے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران مقررین نے کہاکہ تمام پٹواری برفباری کی وجہ سے بچائوکاروائیوں اورنقصانات کی رپورٹیں تیارکرنے کے علاوہ جمع بندی، فزیکل ویری فکیشن اورپولنگ سٹیشنوں پرانتخابی فہرستوں کی تیاریوں اورپردھان منتری کسان سمان ندھی کی عمل آوری میں مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود پٹوارایسوسی ایشن کی مانگوں کی طرف حکومت کوئی توجہ نہ دینے پرتشویش کااظہارکیا۔اس دوران مقررین نے پی ایم کے ایس این سکیم کاخیرمقدم کیالیکن اس کی عمل آوری کیلئے کم وقت دینے پرناراضگی ظاہرکی ۔انہوں نے گورنرانتظامیہ اوروزیراعظم سے مانگ کی کہ پٹوارایسوسی ایشن کی دیرینہ مانگوں کوپوراکرنے کیلئے مداخلت کی جائے اورانہیں پوری کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔