خطہ چناب اور پیر پنچال کو ڈویژن کا درجہ
آل جموں وکشمیر گوجر بکروال کانفرنس کی طرف سے حمایت کا اعلان
ایم ایم پرویز
رام بن//آل جموں وکشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے ریاستی صدر چوہدھری محمد یوسف نے خطہ چناب اور پیر پنچال کو ڈویژن کا درجہ دینے کی مانگ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطہ چناب اور پیر پنچال کے لوگوں کی علیحدہ ڈویژن درجہ کی دیرانہ مانگ ہے ۔ چوہدھری نے کہا کہ ان دونوں علاقوں کو گورنر انتظامیہ نے نظر انداز کیا ہے انہوں نے سابقہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اعلان کی تعریف کی کہ وہ اقتدار میں آئے تو خطہ چناب اور پیر پنچال کو ڈویژن کا درجہ دیں گے۔انہوں نے شکایت کی کہ حکومت نے ان خطوں کو ترقیاتی اور دیگر فوائد کے لئے نظر انداز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر پنچال اور خطہ چناب کے لوگ لداخ کی طرح ڈویژن کا درجہ کے مستحق ہیں انہوں نے وعدہ کیا کہ اس مقصد کیلئے ان کی تنظیم آل جموں و کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کسی بھی اقدام کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پہلے کہ کوئی نا خوشگوار حالات پیدا ہوں گورنر کو چاہے کہ وہ صوبہ جموں سے ان دونوں خطوں کو ڈویژن کا درجہ دیں۔
چناب سے لاش برآمد
ایم ایم پرویز
رام بن// دھرم کنڈپولیس نے پیر کو دریائے چناب سے ایک لاش برآمد کی،مہلوک کی پہچان محمد امین ولد احمداللہ ساکنہ دالواہ گول کے طور سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو مشتبہ حالات میں دریائے چناب سے نکالا گیا ۔ایس ایچ او اجیت سنگھ نے بتایا کہ ضلع ہسپتال رام بن میںقانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش لواحقین کو حوالے کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشن رام بن میں 174CrPc کے تحت تفتیش شروع کر دی گئی تاہم سر دست مہلوک کی موت کی وجوہات کا خلاصہ نہیں ہو سکا ہے۔
افسروں کوبے روز گار نوجوانوں کی کونسلنگ کرنے ہدایت
جموں //کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سوربھ بھگت نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کئے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے کیرئیر کونسلنگ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ نجی اور سرکاری اداروں کا لگاتار دورہ کر کے اعلیٰ تعلیم کیلئے طلاب کی کونسلنگ کریں اور اپنے اپنے دفاتر میں بے روز گار نوجوانوں کی کونسلنگ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کونسلنگ افسر بے روز گار نوجوانوں کو مختلف اداروں میں روز گار دلانے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ جے کے ای ڈی آئی کی طرف سے عملائی جا رہی خود روز گار سکیم کے تحت بذاتِ خود کیسوں کی نگرانی کریں اور اس تعلق سے افسروں سے کہا گیا کہ وہ ضلع سطح پر معاملات کا جائیزہ لیں تا کہ رہنما خطوط کے مطابق یونٹ قایم کئے جا سکیں ۔ دریں اثنا کمشنر سیکرٹری نے ڈائریکٹر فائنانس ، محنت و روز گار محکمہ سے کہا کہ وہ ایمپلایمنٹ محکمہ کا اچانک دورہ کر کے اس بات کا جائیزہ لیں کہ ملازمین کی رخصتیاں اُن کی سروس بُک میں درج کی گئی ہیں کہ نہیں ۔ میٹنگ میں یشپال سُمن ڈائریکٹر ایمپلایمنٹ ، برکت حسین ڈائریکٹر فائنانس ، لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ محکمہ اور متعلقہ محکموں کے کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی ۔