مزید خبرں

گھمبیر مغلاں پنچایت کی سر نو ووٹ شماری کی گئی  

سمت بھارگو
 
راجوری //ضلع میں حکام نے منجہ کوٹ بلاک کے پنچایت سی ، پنچایت گھمبیر مغلان کے سرپنچ انتخاب کے لئے سر نو ووٹ شماری کرکے اس کے نتائج سر بمہر  پارسل میں ریاستی ہائی کورٹ کو بھیجے ہیں۔کشمیر عظمیٰ کے تفصیلات کے مطابق گھمبیر مغلان سی پنچایت کے لئے انتخاب 17 نومبر کو ہوئے تھے ،جس میں تین امیدواروں میں سے ایک امید وار کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ضلع انتظامیہ راجوری کے ایک اہلکار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک امیدوار نے نتیجہ کے خلاف ایک عرضی دائر کی تھی ،جو بعد میں ہائی کورٹ تک پہنچ گئی،جہاں سے حکام کو اس پنچایت کے سرپنچ کا انتخاب کی ووٹ شماری سر نو کرکے اسکا نتیجہ عدلات ہذا کو سر بمہر لفافہ میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس پر عمل کرتے ہوئے ضلع  حُکام نے سر نو ووٹ شماری رکے نتیجہ ہائی کورٹ کو بھیجی ہے۔
 

تحقیقاتی کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت 

جاویداقبال
 
مینڈھر // کشمیر عظمیٰ میں شائع خبر ’’ مینڈھر کے موضع کالا بن میں پل کا ایک حصہ منہدم ہونے‘‘ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے حُکام نے جمعہ کے روز تحقیقاتی کمیٹی کو موقعہ پر جا کر ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔کشمیر عظمیٰ نے گزشتہ جمعہ کے روز شا ئع اپنے شمارہ میں اس خبر کو شائع کیا تھا کہ محکمہ دیہی ترقیات نے مینڈھر کے موضع کالا بن میں پل تعمیر کیا تھا جسکا ایک حصہ منہدم ہونے پر مقامی لوگوں نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس پل کا ایک حصہ منہدم ہونے پر ایک تحقیقاتی کمیٹی زیر قیادت ایگزیکٹو انجینئر تشکیل دی گئی تھجی لیکن مذکورہ ایگزیکٹو انجینئر کی تبدیلی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی بغیر سربراہ کے رہی تھی اور اب نئے ایگزیکٹو انجینئر نے جوائن کیا ہے ،جسے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے ہمراہ جائے موقعہ پر جانے کو کہا گیا ہے ا ور اسے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ،تاکہ اس سلسلہ میں مزید کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔
 

سنئی سڑک پربچھایاگیا غیرمعیاری تارکول اکھڑگیا

سنئی کے لوگوں اورڈرائیوروں کومشکلات کاسامنا

بختیار حسین
 
سرنکوٹ// سنئی سڑک پرچندماہ قبل بچھایاگیا بلیک ٹاپ اکھڑنے پرٹھیکیدارپرغیرمعیاری تار کول بچھانے کاالزام عائد کرتے ہوئے  تشویش کااظہارکیاہے اورلوگ مشکلات جھیلنے پرمجبورہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے گذشتہ کچھ ماہ پہلے سنئی سڑک کے دو کلو حصے پرتارکول بچھائی تھی لیکن کم وقت میں ہی سڑک سے بلیک ٹاپ اکھڑگیاہے جس کی وجہ غیرمیعاری بلیک ٹا پ بچھاناتھا۔اس سلسلے میں لوگوں کاکہناہے کہ ایک کلو میٹر سڑک تو بالکل  تباہ ہو چکی ہے اور بلیک ٹاپ کانام ونشان نہیں رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ محکمہ نے ٹھیکیدار کو سڑک پر غیر معیاری تارکول بچھانے کے سلسلے میں  نوٹس جاری کیا تھا مگر اس کے باوجود سڑک کی  مرمت کا کام التوا میں پڑاہواہے  ۔لوگوں کاکہناہے کہ محکمہ کی طرف سے  سڑکوں ، خراب نالیوں اورکھڈوں کوہرسال مرمت کرناہوتی ہے  لیکن سرنکوٹ میں ایسانہیں ہورہاہے۔سنئی کے لوگوں کاکہناہے کہ یہاں کے لوگ سڑک کی خستہ حالی سے نہ صرف لوگ بلکہ ڈرائیوربھی سخت پریشان ہیں۔اس سلسلے میں مقامی نائب سرپنچ جاوید حسین شاہ ،تصور حسین شاہ ،مقرب شاہ ۔وزیر قریشی نے برہمی کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محکمہ ایک کلو میٹر سڑک کی مرمت نہیں کر سکتا تو باقی محکمہ سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنئی سڑک کی نالیاں مکمل طورپرتباہ ہیں اوربارشوں کا تمام پانی سڑک پر آتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی ملکیتی اراضی میں فصلیں بھی تباہ ہوتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ایس ڈی ایم سرنکوٹ کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سڑک کو جلد از جلد مرمت نہیں کیا گیا تو آنے والے وقت جموں پونچھ شاہراہ کو مکمل بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔
 

نوشہرہ میںسڑک حادثہ 

۔ 3 طالبات شدیدزخمی ،جموں ریفر

رمیش کیسر
 
نوشہرہ//نوشہرہ میں تین طالبات اُس وقت زخمی ہوگئیں جب وہ آٹھویں جماعت کاامتحان دے کر واپس اپنے گھروں کوجارہی تھیں کہ ایک ٹاٹاموبائل گاڑی کی زدمیں آگئیں ۔حادثے کے بعدانہیں نوشہرہ ہسپتال لے جایاگیاجہاں سے تینوں کوڈاکٹروں نے جموں میڈیکل کالج ریفرکردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے ایک امتحانی مرکز میں آٹھویں جماعت کاامتحان دے کرواپس جارہی ساکشی بالا (13) دخترراجندرکمار سکنہ کلیساں ، مانوی شرما (14) دخترراجیش کمارسکنہ بھوانی وساکشی چودھری (14) دخترچرن داس سکنہ کلسیاں سڑک کے کنارے چل رہی تھیں کہ ایک ٹاٹاموبائل نے انہیں ٹکرماردی جس کی وجہ سے یہ تینوں طالبا ت شدیدزخمی ہوگئیں ۔ حادثے کے بعدانہیں نوشہرہ ہسپتال لایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعدان کی نازک حالت کودیکھتے ہوئے جموں میڈیکل کالج ریفرکردیا ۔پولیس نے ڈرائیورکوحراست میں لے کرگاڑی ضبط کرلی اورتحقیقات شروع کردی ہے۔
 

منڈی میں دو روزہ انتخابی تربیتی پروگرام اختتام پذیر

عشرت بٹ
 
منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی کے ہائر سکینڈری اسکول میں ضلع الیکشن آفیسر پونچھ کی ہدایات پر دو روزہ تربیتی پروگرام جمعہ کو اختتام پذیر ہوا جس میں پہلے روز منڈی و ساتھرہ زون کے تمام گزٹیڈ ملازمین کو آمدہ پارلیمانی انتخابات میں نئے آلے کے استعمال کے حوالے سے جانکاری دی گئی اور جمعہ کے روز بھی اس سلسلہ میں منڈی اور ساتھرہ کے نان گزٹیڈ ملازمین کو دو نشستوں میں اس بابت جانکاری فراہم کی گئی – واضح رہے کہ آنے والے انتخابات میں VVPAT آلہ کا پہلی مرتبہ استعمال کیا جانا ہے اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ملازمین کو اس حوالے سے مشین منسلک کرنا اور اس کے استعمال کے حوالے سے جانکاری فراہم کی جا رہی ہے جس کے لئے اے ایل ایم کی ٹیم 21 اور 22 فروری کو یہ کام سر انجام دینے کے لئے منڈی میں رہی ۔
 

ایڈمنسٹریٹر اوقاف  پونچھ کی کاوشوں کی سراہا

پونچھ//چندروزپہلے اوقاف اسلامیہ پونچھ کی کاوشوں کے نتیجے میںچار کنال اراضی جوکہ 1947سے کچھ لوگوں کے زیر قبضہ تھی کوبازیاب کرایاگیاتھا۔اس سلسلے میں سیاسی وسماجی کارکن  مولانا حکیم الدیننے ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش کی کاوشوں کی سراہناکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے ریاض آتش نے ایڈمنسٹریٹر کاعہدہ سنبھالنے کے بعدوقف املاک کے تحفظ کیلئے کافی کوششیں کی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعدچار کنال اراضی کی بازیابی ہوئی ہے جس کیلئے  ایڈمنسٹریٹر کے رول کوجس قدرسراہاجائے کم ہے ۔ 
 

پلوامہ حملے کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش 

جموں //حالیہ دنوں میں ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائے پر ہوئے فدائین حملے میںہلاک ہو ئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نگروٹہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کے دوران حملے میں ہلاک ہو ئے اہلکاروں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اے ڈی جی سی آر پی ایف نے کہاکہ ان سی آرپی ایف اہلکاروں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اس تقریب کے دوران صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں تعینات اہلکاروں و آفیسران نے پلوامہ واقعہ میں ہلاک ہو ئے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔