مزید خبرں

سرنکوٹ قص میں پانی سپلائی بند 

عام لوگوں متاثر ،محکمہ پر غفلت برتنے کا الزام 

بختیار کاظمی
سرنکوٹ //سرنکوٹ قصبہ میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں جبکہ مکینوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین ڈیوٹی کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ واٹر سپلائی سکیم کی خراب موٹر گزشتہ تین ماہ سے جموں میں مرمت کے سلسلہ میں پڑی ہوئی ہے تاہم متعلقہ حکام اس کی مرمت کروانے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب متبادل موٹر بھی خراب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے واٹر سپلائی سکیم پوری طرح سے بند ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میکینکل شعبہ نے 4روز قبل متبادل موٹر کو بھی جموں منتقل کر دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاقہ محکمہ جل شکتی نے تین ماہ قبل پائپ لائن بچھانے کا عمل شروع کیا تھا جوابھی تک مکمل ہی نہیں ہوسکا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ لاپرواہ ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ سرنکوٹ قصبہ میں پانی کی سپلائی کو جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔
 
 
 

زخمی ٹریکٹر ڈرائیور چل بسا 

راجوری //راجوری میں ایک سڑک حادثے کے دوران زخمی ہوا ٹریکٹر ڈرائیور علاج معالجہ کے دوران زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ڈرائیور کی شناخت 24سالہ سونو کمار ولد رمیش چندر سکنہ پنجناڑھ کالا کوٹ کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ٹریکٹر ڈرائیور رواں ماہ کی تین تاریخ کو ہوئے ایک سڑک حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا جس کو علاج معالجہ کیلئے گور نمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا تھا تاہم اس دوران وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی جنگ ہار بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس بھی درج کیا ہوا ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں ۔