کنٹریکچول لیکچرار کام چھوڑ ہڑتال پر
گذشتہ7ماہ سے تنخواہوں سے محروم
اے آئی بٹ
کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کشتوڑ کے کنٹریکچول لیکچرار گذشتہ سات مہینوں سے تنخواہوں کے بغیر ہیں ،جسکے خلاف لیکچراروں نے غیر معینہ عرصہ کی کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے۔کشمیر عُظمی ٰ سے بات کرتے ہوئے ہڑتالی لیکچراروں کے ایک گروپ نے کہا کہ ہم گُذشتہ کئی مہینوں سے ایمانداری اور تندہی سے اپنا کام کر رہے ہیں لیکن کالج حُکام نے انہیں گُذشتہ سات مہینوں کی تنخواہ تقسیم نہیں کی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ باوجود ایمانداری اور تن دہی کے اپنے فرائض انجام دینے کے متعلقہ محکمہ انہیں تنخواہوں سے محروم رکھی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ بیشتر لیکچرار کشتواڑ سے باہر کے ہیں ،جو کہ کرایہ کے مکانوں پر رہ رہے ہیں ،جسکی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بار ہا متعلقہ حکام سے اپنی تنخواہ واگُذار کرنے کی اپیل کی لیکن تا دم کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مستقل لیکچراروں کے برابر کام کرتے ہیں ،جنھیں ماہانہ کی بنیادوں پر تنخواہ ادا کی جاتی ہے لیکن کنٹریکچول لیکچراروں کے سلسلہ میں ایسا کُچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ جب تک انکے جائز مطالبات کو حل نہیں کیا جاتا ہے، تب تک وہ اپن اکام بحال نہیں کریں گے اور کلاسوں کا پوری طرح سے بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کمشنر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے ان کے مطالبات فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔؎جب کشمیر عظمیٰ نے اس سلسلہ میں کالج کے پرنسپل پروفیسر پون شرما سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کالج حُکام سے انکی تنخواہوں کو فوری طور سے واگُذار کرنے کے لئے تحریر کیا ہے۔
لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کی تعزیتی میٹنگ
ڈوڈہ//لوپید ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے ایک تعزیتی میٹنگ ضلع صدر نیاز احمد راہی کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ٹریڈ یونین لیڈر جماعت علی کی ولادہ کی موت پر رنج وغم کا اظہار کیا گیان ۔فیڈریشن کے بزرگ رہنما ء غلام حسن پانپوری نے کہا کہ مرحومہ بہت بہی مخلص ،نیک ،صوم صلواۃ کی پابند تھیں ۔اس موقعہ پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحومہ کیلئے دعا کی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس عطا کرے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔تعزیتی میٹنگ میں شکیل احمد دیو ،رشپال سنگھ،عبدالمجید شیخ،اکٹر حسین گتو،غلام حسن باغوان،گوپال سنگھ،نیڈ بیس یونین کے صدر عنایت اللہ شان،چناب ویلی سپر وائزر اسوسی ایشن کے صدر نصیر احمد خان، نائب صدر طارق احمد شاہ کے علاوہ کشتواڑ سے ٹریڈؑ یونین صدر عبدالمجید شاہ ،گندو سے پورن چند ،محمد ایوب ڈار،مہیندر سنگھ اور بھدرواہ سے ارشاد احمد بھی موجود تھے۔
گندو ڈیولپمنٹ کمیٹی کی باڈی تشکیل
گندو//گندو مارکیٹ کے دکانداروں نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کمیٹی تشکیل دی ۔ ہفتہ کو شاہنواز کو گندو ڈیولپمنٹ کمیٹی کا صدر چنا گیا ۔ جب کہ حاجی مشتاق احمد چیئر مین،ستیش کمار وائس چیئر مین،محمد حنیف وائس چیئرمین،محمد سلیم جنرل سیکریٹری ،محمد شفیع اور محمد ایوب سیکریٹری،شبیر احمد نائب صدر اور بشیر احمد خزانجی کے طور سے منتخب ہوئے۔ حلف برداری کے موقعہ پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے علاقہ کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کیا اوردکانداروں کو در پیش مسائل کا حل کرنے کیلئے کام کریں گے ۔اس موقعہ پر شاہنواز نے دکانداروں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے بہبود کیلئے اعلیٰ حکام سے مسائل اٹھائیں گے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
ملک محمد عمر کو صوبہ جموںکے اضافی ترجمان مقرر
جموں//پپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے ملک محمد عمر کو جموں صوبہ کیلئے اضافی ترجمان مقرر کیا ہے جو صوبائی سطح پر میڈیا سے متعلق معاملات میں چیف ترجمان کی مدد کریں گے۔عمر چناب ویلی کے ضلع کشتواڑ کے نوجوان لیڈر ہیں اور پارٹی کے یوتھ ونگ کے ریاستی جنرل سیکریٹری ہیں ۔
تحصیلدار مہور کے اعزا ز میں الوداعیہ
ریاسی //ضلع کے تحصیل مہور کے تحصیلدار منشی رام کے اعزاز میں ہفتہ کے روز ایک الوداعیہ کا اہتمام کیا گیا۔وہ دو سال کی خدمت بطور تحصیلدار انجام دینے کے بعد تبدیل کئے گئے ہیں،جس سلہ میں مقامی لوگوں اور بیوپار منڈل نے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور سادگی ،دیانت داری او رلگن کی کافی سراہنا کی۔مقامی لوگوں نے منشی رام کو ایک ایماندار افسر قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے دو سال کی مدت کے لئے تحصیل کی بھلائی کے لئے کئی کام انجام دئے۔