مزید خبرں

 حضرت حبیب اللہ عطارؒ کا عرس 

زینہ کدل میں مجالس آراستہ 

سرینگر// وادی کے بلند پایہ ولی کامل اور عظیم المرتبہ اولیاء خواجہ حضرت حبیب اللہ عطارؒ (ڈب تل زینہ کدل ) کا عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اِس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ پر واقعہ ڈب تل زینہ کدل میں قرآن خوانی، ختمات المعظمات، نعت ومنقبت کی مجالس آراستہ ہوئی۔ بیشمار عقیدت مندوں نے اس درگاہ پر حاضری دی ۔
 

 کھنموہ میں 4سارق گرفتار 

سرینگر // پولیس نے کھنموہ میں قمار بازی کے ایک اڈے پر چھاپہ ڈالا اور وہاں پانچ جواریوں کی گرفتاری عمل میں لا کر داو پر لگائی گئی 9ہزار تین سو روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمدکئے۔
 
 

 میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام

سرینگر//ضلع چنائو آفیسر سرینگر کی ہدایت کے تحت ضلع چنائو آفس نے کل میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرینگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایاتاکہ ای سی آئی کی طرف سے عام چنائو 2019ء کے اعلان کے بعد رقم دے کر خبریں شائع کروانے کی بدعت پر روک لگائی جاسکے۔کمیٹی کی طرف سے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا میں خبروں کی آڑ میں سیاسی اشتہارات پیش کرنے کی بدعت پر روک لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اس کے علاوہ ضلع میں الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات کو بھی سرٹیفائی کیاجائے گا۔ضلع چنائو آفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کمیٹی کی قیادت کریں گے۔امیدواروں کے سوشل میڈیا اشتہارات مثالی ضابطہ اخلاق کے دائرے میں آئیں گے۔ایسے امیدوارجو کہ کمیٹی کے فیصلے ناقابل قبول پائیں گے وہ 48گھنٹوں کے اندر اندر سٹیٹ لیول باڈی سے اپیل کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں امیدواروں الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔
 

پولنگ اسٹیشنوں میں18مارچ تک

 بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے پر زور

سرینگر//ضلع چنائو آفیسر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے متعلقہ ایجنسیوں کو ضلع کے پولنگ اسٹیشنوں میں ایک ہفتے کے اند راند رکم سے کم بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے اقدامات کرنے پر زوردیا۔ڈی ای او نے ان باتوں کااظہار کل ایک میٹنگ کے دوران کی جس میں انہوںنے پولنگ اسٹیشنوں میں18مارچ تک بنیادی سہولیات اہم دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں مختلف متعلقہ محکمو ں کے آفیسران کے علاوہ چیف ایجوکیشن آفیسر نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں اے ڈی سی،کے کے سدھا اورجے ڈی پلاننگ بھی موجود تھے۔
 

ڈاکٹر فاروق کی تعزیت پرسی

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کے معروف معالج مرحوم ڈاکٹر کیپٹن میر علی محمد ساکن بلیوارڈ روڑ ڈلگیٹ کے لائق فائق فرزند میر صادق منصور کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے گھر جاکر جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے مرحوم عالمی شہرت یافتہ امراضِ قلب کے ماہر الحاج ڈاکٹر میر محمد اشرف کے برادر تھے اور میر دانیل کے والد بزرگوار تھے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہمراہ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور نائب صدر صوبہ مشتاق احمد گور وبھی تھے۔
 

راجباغ میں مشاعرہ منعقد

سرینگر//راجباغ میں کل غالب لٹریری سوسائٹی کے اہتمام سے یک روزہ ریاستی مشاعرہ منعقد ہوا ۔ ایوان صدارت میں رفیق راز ، پروفیسر نسیم شفائی اور پروفیسر نذیر آزاد موجود تھے۔ مشاعرے میں کہنہ مشق شعراء کے ساتھ ساتھ نومشق شعراء بھی موجود تھے ۔مشاعرے میںاعجاز بہری ، سید عریج ، اعجاز طالب ،ساگر گل کائوسی ، جعفر جمیل ، راشف عظمی ، شاہستہ بخاری، سید حسام الدین ، ڈاکٹر ہلال، خالد ابرار ، عارض ارشاد ،خیال لداخی ، طاہر تنویر ، قتیل مہدی، کفایت فہیم، عاسم اسدی ، مشتاق ساگر ، راشد مقبول، غضنفر شہباز، پرویز مانوس ، عادل اشرف ، ڈاکٹر نزیر آزاد، نسیم شفائی ، رفیق راز نے اپنا کلام سنایا۔