سرحدی فائرنگ متاثر ین کو ریلیف دی جائے :ڈاکٹر یونس
مینڈھر //انٹر نیشنل گوجر مہا سبھا نے ریاستی اور مرکزی انتظامیہ سے مانگ کر تے ہو ئے کہاکہ ریاست کے سرحدی علا قوں میں فائرنگ متاثرین کو ریلیف دی جائے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں مہا سبھا کے صدر ڈاکٹر محمود یونس چوہدری نے کہاکہ ریاستی اور مرکزی انتظامیہ کو چائیے کہ وہ سرحدی علا قوں میں ہند پاک افواج کے مابین ہورہی فائرنگ کی وجہ سے متاثر ہو ئی عوام بالخصوص قبائلیوں کو ریلیف دی جائے تاکہ ان کی تعمیر وترقی ممکن بنا ئی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علا قوں میں آباد پسماند ہ طبقہ کی سماجی اور اقتصادی تعمیر و ترقی اشد ضروری ہے جبکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کیلئے خصوصی اسکیمیں شروع کرئے ۔انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ متاثر کو ہر ممکن سہولیات کی یقین دہانیاں کروائی جاتی ہیں تاہم وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔موصوف نے کہاکہ سرحد ی راجوری اور پونچھ کی ایک بڑی آبادی فائرنگ سے متاثر ہو تی ہے اور اسی وجہ سے ان علا قوں میں آباد لوگوں کوبنیادی سہولیات کی بھی قلت کا سامنا رہتا ہے جبکہ ان کی جانوں ،مویشیوں کے ساتھ ساتھ فصلوں کا بھی نقصان ہو تا ہے ۔موصوف نے کہاکہ فائرنگ کے دوران بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو تی ہے لیکن ریاستی و مرکزی انتظامیہ کی جانب سے ان متاثر بچوں کی تعلیم اور حفاظت کیلئے موثر اقدمات نہیں اٹھا ئے جارہے ہیں ۔
کلر موڑہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت
عوام کو مشکلات کا سامنا ،ملازمین پر غفلت شعار ی کا الزام
جاوید اقبال
مینڈھر//بالاکوٹ بلاک کی پنچائت کلر موہڑہ میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی جانب سے عوام کوپینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جا رہاہے جس کی وجہ سے ان کو کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پینے کیلئے پانی لانا پڑرہاہے جبکہ محکمہ کی طرف سے کلر موہڑہ میں پانی سپلائی کرنے والی اسکیم پر کن ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے اس کے بارے میں عوام کوکوئی جانکاری نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں ممبر پنچائت محمد طاہر خان کا کہنا تھا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور اس کے درپیش مشکلات کے بارے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران سے رجوع کیا گیا لیکن آفیسران کی جانب سے صرف یقین دہانیاں ہی کروائی گئی ہیں جبکہ عملی طورپر اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ آفیسران اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کلر موہڑہ میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے اور بخوبی ڈیوٹی انجام دینے کیلئے ملازمین کو ہدایت جاری کی جائیں ۔
عوامی شکایت پر پنچایت جی آر ایس اٹیچ
مینڈھر //پنچایت حلقہ پٹھانہ تیر کی عوام کی جانب سے موصول ہوئی متعدد شکایت کے بعد بلا ک ڈیولپمنٹ آفیسر مینڈھر نے بطور جی آر ایس اپنی خدمات انجام دینے والے نیاز احمد کو اے سی ڈی دفتر پونچھ کیساتھ اٹیچ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر جی آر ایس محمد ریاض کو آئندہ حکم نامے تک پنچایت پٹھا نہ تیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔
4افراد کو حتیاطی طور پر حراست میں لیاگیا
سمت بھارگو
راجوری //راجوری پولیس نے غیر قانونی کاموں میں ملوث 4افراد کو احتیاطی طورپر حراست میں لے لیاہے ۔پولیس کے مطابق ضلع میں احتیاطی طورپر علی اصغیر ولد محمود صدیق سکنہ فتح پور ،محمود اشتیاق ولد بشیر احمد سکنہ تلی ریاسی ،محمود ظہیر ولد محمود شریف سکنہ اتر پردیش اور محمد ظفر ولد ہاشم سکنہ اتر پردیش کو حراست میں لے لیاگیا ہے ۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن راجوری نے بتایاکہ مذکورہ افراد کو 107/151 سی آر پی سی کے تحت یگز یکٹو مجسٹریٹ کے حکم نامے پر حراست میں لیا گیا ہے ۔
پولیس نے 2مفرور افراد کو گرفتار کرلیا
راجوری //جموں کشمیر پولیس نے راجوری اور سندر بنی پولیس اسٹیشوں میں درج معاملات میں مطلوب 2مفرور افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس اسٹیشن راجوری میں 2004میں درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 163/2004میں مطلوب محمد فاروق ولد محمود اسماعیل سکنہ نگروٹہ کو راجوری پولیس کی جانب سے ایک خفیہ اطلاع موصول ہو نے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم 2008سے مفررو تھا ۔اسی طرح سندر بنی پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 66/2018 میں مطلوب محمد رفیع ولد محمد بشیر سکنہ پٹراڑہ سندر بنی کوپولیس نے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ان دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے ۔
راجوری کالج میں پوسٹر بنانے کا مقابلہ
راجوری //گورنمنٹ پی جی کالج راجوری میں ضلع الیکشن اتھارٹی کی جانب سے پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کالج انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ اس مقابلے کا اصل مقصدطلباء کو انتخابی عمل اور اس میں شرکت کیلئے بیدار کرنا تھا ۔ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر راجوری محمود اعجاز اسد کی ہدایت پر نوڈل آفیسر ڈاکٹر عبدالکبیر کی قیادت میں منعقدہ مقابلے میں طلباء کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے نوڈل آفیسر نے کہاکہ سویپ کے تحت منعقدہ اس مقابلے کے ذریعہ عوام کو جمہوریت عمل کی مضبوطی کیلئے رول ادا کرنے کیلئے بیدار کیا گیا۔
سرکاری سکولوں میں فراہم کردہ وردیاں
عوام نے بوسیدہ کپڑے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا
طارق شال
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کے مقامی لوگوں نے محکمہ ایجوکیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں محکمہ کی جانب سے غیر معیاری کپڑوں سے تیار کردہ وردیاں تقسیم کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو صرف کپڑے فراہم کرئے تاکہ وہ خود سے اپنی وردیاں سلائی کرواسکیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چار سو روپے میں سلائی کی ہوئی وردیاں تقسیم کی جاتی ہیں جو کہ کچھ دنوں کے اندر ہی ٹوٹ جاتی ہیں ۔اس سلسلہ میں ایک مقامی شخص فضل عالم نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو جو وردیاں تقسیم کی جاتی ہیں وہ بوسیدہ کپڑوں سے تیار کی جاتی ہیں جوکہ زیادہ دیر تک چل نہیں سکتی ۔انہوں نے محکمہ ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ طلباء میں صرف کپڑے تقسیم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے حساب سے وردیاں تقسیم کی جاسکیں ۔
پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں بھاجپا کا اجلاس
راجوری//آئندہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں بھاجپا کی ضلع اکائی راجوری کی جانب سے میٹنگوں کا اہتمام کیا گیا جن میں متعدد کارکنوں نے شرکت کی ۔سابقہ ایم ایل سی کی قیادت میں پارٹی لیڈران کی جانب سے کھیورہ ،چوہدری ناڑ اور ھرتال علا قوں میں انتخابی اجلاس منعقد کئے گئے ۔اس دوران بھاجپا لیڈران نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ سے بھاجپا کے امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کااستعمال کریں تاکہ ریاست اور ملک میں امن و استحکام بحال رکھا جاسکے ۔اپنے خطاب میں سابقہ ایم ایل سی نے پی ڈی پی اور این سی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں نے ریاستی عوام کے جذبات کیساتھ کھلواڑ کیا جس کی وجہ سے اس وقت بھی دیہی علا قوں کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس موقعہ پر نتیش چب ،سکھدیو چب ،اوم پرکاش ،رجت جموال ،راکیش کمار ،نریش کمار ،امر سنگھ ،چندر پرکاش ودیگران بھی موجود تھے ۔