مزید خبرں

 سوشل میڈیا پرحساس مواد پوسٹ،2کیخلاف معاملہ درج

سمت بھارگو 
 
راجوری //راجوری پولیس نے فیس بک پر حساس مواد پوسٹ کرنے پر 2نوجوانوں کیخلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ضلع میں بجاڑ طارق اور اشفاق کھٹانہ نام کے دو فیس بک اکائونٹس پر حساس مواد شائع کیا گیا جس میں ایک مخصوص طبقہ کو انتخابات کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کاروائی عمل میں لا کر دونوں نوجوانوںکیخلاف معاملہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ایس ایس پی راجوری یگل منہاس کے مطابق ان دونوں نوجوانوں نے اپنے فیس بک پوسٹ میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کئے ہوئے تھے جوکہ ضلع کے پُر امن ماحول کیلئے خطرہ بن سکتے تھے ۔ایس ایس پی راجوری نے مزیدکہاکہ اس وقت ضلع راجوری میں سوشل میڈیا سے جوڑے ہوئے 20سے زائد افراد کو کڑی نظر رکھی جارہی ہے ان افراد میں سے کئی ایک سیاسی پارٹیوں سے منسلک بھی ہیں ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 150/2019 درج کرلیا ہے ۔
 
 

سکالر شپ کی ادائیگی میں تبدیلی پر احتجاج کاا نتباہ 

راجوری //گور نمنٹ پی جی کالج راجوری میں زیر تعلیم طلباء نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی طلباء کو ئیے جارہے اسکالر شپ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں کالج میں طلباء کی ایک میٹنگ منعقدہو ئی جس کے دوران طلباء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی طبقہ کے طلباء کو دئیے جارہے سکالر شپ کی ادائیگی میں تبدیلی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں لیکن اگر انتظامیہ نے طلباء مخالف قدم اٹھایا تو اس صورت میں ایک بڑ ا احتجاج شروع کر دیا جائے گا ۔اس اجلاس میں اکشے کمار ،آصف منہاس ،شہاب ملک ،محمود چوہدری ودیگران بھی موجود تھے ۔
 

ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں الیکشن مبصرین کا اجلاس 

راجوری//سرحدی ضلع راجوری میں آئندہ پارلیمانی اتخابات 2019 کے سلسلہ میں تمام زونل اور سیکٹر مجسٹریٹوں اور الیکشن مبصرین کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ضلع مجسٹر یٹ راجوری محمود اعجاز اسد کی قیادت میں منعقد اجلاس میں تمام اعلیٰ آفیسران کو ہدایت جاری کی گئیں کے آپسی تال میل سے انتخابی عمل کو کامیاب بنایا جائے ۔ڈی سی نے کہاکہ ضلع میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کو بہتر انداز سے لاگو کرنے ساتھ ساتھ انتخابات کے دوران مذکورہ دفتر کو تمام معلومات فراہم کی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کی شروعات ،پہلا ووٹ ڈالنے کا وقت ،انتخابی عمل میں شامل ہونے والے عمر رسیدہ افراد کی شناخت اور تفصیلی ،معذور افراد کی تفصیل اور پولنگ کے اختتام پذیر ہونے کے وقت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی تمام ہدایت کو لاگو کریں تاکہ انتخابی عمل میں کوئی خرابی نہ آئے ۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ،اسٹنٹ رٹیرنگ آفیسر راجوری ،ڈپٹی الیکشن آفیسر ودیگرآفیسران بھی موجود تھے۔
 

اے آر ٹی او دفتر پونچھ کا نظام درہم برہم

ٹرائیل کے لئے آرہے ضلع بھر کے نوجوان پریشان

حسین محتشم
 
پونچھ//آے آر ٹی او پونچھ سے منسلک ملازمین کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ٹرائیل دینے والے نوجوانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ٹرائیل دینے کیلئے آئے ہوئے نوجوانوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلع انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ دفتر میں ان کے کاغذات تین ماہ سے پڑے ہوئے ہیں لیکن مذکورہ دفتر سے منسلک ملازمین کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ان کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ان نوجوانوں نے کہاکہ ان کاغذات کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔نوجوانوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کو ڈرائیونگ لائسنس درکار ہیں جبکہ ایک لمبے عرصہ سے وہ مذکورہ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ان کی مشکلات کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔احتجاج کر رہے نوجوانوں نے کہاکہ ان کو ٹرائیل کیلئے بلایا گیا تھا لیکن جب وہ دفتر پہنچے تو معلوم ہوا کہ اے آر ٹی ائو ہی موجود نہیں ۔صفیر عباس نامی ایک نوجوا نے بتایا کہ وہ مینڈھر سے کئی چکر کاٹ چکے ہیںسینکڑوں روپے خرچ بھی کر چکے ہیںلیکن ہر بار ان کو خالی ہاتھ گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مبینہ طورپر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اے آر ٹی او کثر دفتر سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کی وجہ سے دور دراز اور دیہی علا قوں سے آنے والے نوجوانوں کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔نوجوانوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ بھی انہوں نے مذکورہ دفتر کے کئی چکڑ کاٹے لیکن ملازمین کبھی بجلی کی خرابی اور کبھی پرینٹر،انٹر نیٹ و دیگر مشینوں کے خراب ہونے کا بہانہ کر کے ان کو واپس بھیج دیتے ہیں ۔احتجاج کر رہے نوجوانوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ معاملہ کو سنجیدگی سے لے کر نوجوانون کو سہولیات میسر کر یں۔
 

بی ڈی او کے نوٹس کے بعد نائب سرپنچ نامزد 

جاوید اقبال 
 
مینڈھر //بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بالاکوٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے بعد جڑا والی گلی پنچایت کا نائب سرپنچ نامزد کر دیا گیا۔ مذکورہ پنچایت میں کچھ آپسی معاملات کی وجہ سے مقررہ مدت میں نائب سرپنچ منتخب نہیں کیاجاسکا تھا جس کے بعد بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بالاکوٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعد بی ڈی ائو دفترمیں انتخابات منعقد کیا گیا جس میں محمد رزاق بجاڑ کو پنچایت کا نائب سرپنچ نامزد کیا گیا ۔
 
 

دھرمسال پولیس نے تمدنی پروگرام منعقد کیا

کالا کوٹ //پولیس کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول دھرمسال میں ایک تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد سکولوںکے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس تمدنی پروگرام میں ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او دھرمسال ودیگر پولیس آفیسران اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر طلباء نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمانڈنٹ نے بچوں کی کارکر دگی کی تعریف کرتے ہو ئے کہاکہ طلباء کو چاہیے کہ وہ پڑھائی کیساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔