مزید خبرں

فوج کی امدادی کارروائی

سرینگر//فرکن کپوارہ میں ہولناک آگ کی خبر ملتے ہی فوج نے اپنی ایک ٹیم بچائو کارروائی کیلئے روانہ کردی۔فوجی بیان کے مطابق انہوں نے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری طور کام شروع کیا۔بیان کے مطابق کمپنی کمانڈر نے رستے میں مقامی پولیس اور فائر سروس محکمہ کو بھی جانکاری دی۔بیان کے مطابق گیس سلنڈر کے پھٹ جانے سے آگ کافی تیزی سے پھیل گئی ۔فوجی ٹیم کی کمان میجر اوجہا سنبھا ل رہے تھے۔ انہوں نے آگ بجھانے میںفائر سروس عملہ کی مدد کی ۔
 
 

اننت ناگ میں شہری گرفتار،شراب ضبط 

 
سرینگر //اننت ناگ پولیس نے سنگم کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس کے قبضے سے شراب کی بڑی مقدار برآمد کی۔چیک پوائنٹ پر موجود افسران نے ایک ماروتی زیر نمبر JK03A-5012کو روک کر اُس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی میں سوار عارف احمد ساکن کیموہ کھڈونی کولگام کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمدکی گئیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 46/2019 درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔