نیشنل کانفرنس چنینی کا تعزیتی اجلاس
میاں الطاف کی جواں سال دختر کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا
اودہمپور//چنینی علاقہ کے نیشنل کانفرنس کے کارکنان اور عہدیداران کا ایک ماتمی اجلاس زیر صدارت صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر منعقد ہوا جس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابقہ وزیر میاں الطاف احمد کی جواں سال بیٹی کے بے وقت انتقال پر گہرئے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔مرحومہ کی نیک روح کیلئے ا للہ تعالیٰ سے دعا مانگی گئی کہ وہ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت جگہ بخشے اور تمام لواحقین جن میں میاں الطاف ان کی اہلیہ اور دوسرے افراد کنبہ کو یہ دل سوز صدمہ برداشت کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔اظہار تاسف کرنے والوں میں سریندر شرما بلاک صدر،غلام رسول بلاک سیکریٹری ،نریش انتہال ،امیر چند ،محمد یا سین ،چرنداس (نائب صدور)روشن دین ،ترلوک چند ،حکم چند،دھرم چند،حاجی شمشیر حسین ؑلقہ صدر،حاجہی نذیر حسین ،محمد شفیع،مڈمد قاسم،اننت رام پنچ،موہن لال ،نموں،رتن چند ،اجے کمار،محمد رفیق ،شمس الدین ،محمد فرید ،شنکر داس ،ودیا دیوی،شانتی دیوی،رحمت اللہ بٹ،پریتم چند سابقہ سر پنچ،و دیگر کارکنان شامل تھے۔
خورشید گنائی نے ریاست کے لوگوں کو شبِ برات کی مبارکباد دی
جموں //گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاست کے لوگوں کو شبِ برات کے سلسلے میں مبارکباد دی ہے اور اُمید ظاہر کی کہ مقدس موقعے کی بدولت ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی آئے گی ۔ اپنے ایک پیغام میں خورشید گنائی جو حج اور اوقاف محکمے کے انچارج بھی ہیں ، نے شبِ برات کو اللہ کی عنایات و فضل و کرم حاصل کرنے کا بہترین موقعہ قرار دیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ شبِ برات کی بدولت پوری عالمِ انسانیت امن اور خیر سے رہے ۔ مشیر نے اوقاف محکمے کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس مقدس رات کے دوران زائرین کی سہولیت کیلئے تمام ضروری انتظامات کریں ۔
گورنر ، گنائی نے میاں الطاف کی دُختر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا
جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے سابق وزیر میاں الطاف کی دُختر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ دریں اثناء گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے سابق وزیر میاں الطاف کی دُختر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں خورشید گنائی نے غمزدہ کنبے کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے فوت شدہ دُختر کی روح کیلئے ابدی سکون کی دعا کی ۔
کے کے شرما نے آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمے کے کام کاج کا جائیزہ لیا
جموں//گورنر کے صلاحکار کے کے شرما نے آج سرینگر میں ایک میٹنگ میں آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمے کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کئے دوران صلاحکار کو مختلف کاموں کی پیش رفت اور بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ صلاحکار نے تمام کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تا کہ انہیں احسن ڈھنگ سے مکمل کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں محکمہ کے چیف انجینئر اشوک کمار شرما اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
الحاج ولی محمدکھٹانہ وفات پاگئے
سدھراقبرستان میں نمازجنازہ ادا ،پرنم آنکھوں سے سپردخاک
جموں//جموں کی معروف شخصیت الحاج ولی محمدکھٹانہ المعروف حاجی بلاِں ساکن سدھراجموں گزشتہ روز85برس کی عمرمیں رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے ۔موصوف سنیچرکی صبح اچانک حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے داعی اجل کولبیک کہا ۔مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ شام چھ بجے سدھراقبرستان میں اداکی گئی جس میں کثیرتعدادمیں فرزندان توحیدنے شرکت کی اورپرنم آنکھوں سے مرحوم کوسپردخاک کیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم الحاج ولی محمدکھٹانہ اپنے پیچھے لواحقین میں دوبیٹے اورپانچ بیٹیاں چھوڑگئے ہیں۔واضح رہے کہ الحاج ولی محمدکھٹانہ نے ساری زندگی عوامی فلاح وبہبودکے کاموں میں صرف کی اورریاست کی سرکردہ شخصیات بشمول مرحوم قاری عبدالنبی ؒ رانجن والے وغیرہ کے ساتھیوں میں شمارہوتے تھے ۔ریاست کی مختلف سماجی اورمذہبی تنظیموں نے الحاج ولی محمدکھٹانہ کی رحلت پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت ویکجہتی ظاہرکی ہے۔علاوہ ازیںایک تعزیتی پیغام میں مہتمم جامعہ غوثیہ اسمٰعیل آباد رانجن قاری علی اکبرقادری نے الحاج ولی محمدکھٹانہ کی وفات پرگہرے دُکھ وصدمے کااظہارکرتے ہوئے موصوف کی وفات کوسماج کیلئے ناتلافی نقصان قراردیا۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمانے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی ۔