مزید خبرں

مینڈھر اور تھنہ منڈی میں سڑک حادثے ،3افراد زخمی 

جاوید اقبال +طارق شال 
 
راجوری //سرحدی ضلع راجوری کے تھنہ منڈی اور پونچھ ضلع کے مینڈھر میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مینڈھر کے کسبلاڑی علا قہ میں ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK12-8543کو ایک ٹاٹا سو مو گاڑی زیر نمبر JK11-2193نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی ہو ئے شخص کی شناخت محمد رفیق ولد مکھن دین سرکاری ٹیچر کے طور پر ہوئی ہے جس کو زخمی حالت میں پہلے مینڈھر داخل کروایا گیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد گور نمنٹ کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا گیا ۔پولیس نے مذکورہ گاڑی کو ضبط کر تے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے ۔اسی طرح تھنہ منڈی کے دہرہ گلی علا قہ میں ایک موٹر سائیکل اور کار کے آپسی تصادم میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل زیر نمبر JKO2AF-5356جو کہ راجوری کی جانب جارہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے ایک کار زیر نمبر JK01AH-4047سے ٹکرا گیا ۔منیال گلی کے مقام پر پیش آئے حادثے کے دوران زخمی ہو ئے دو افراد کی شناخت توحید سرفراز ولد محمد سرفراز اور تاسیر احمد  ولد نزیر حسین ساکنان چنڈک پونچھ کے طور پر ہوئی ہے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر نمبر 65/2019درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
 

درگاہ کے نزدیک نصب سٹریٹ لائٹس خراب 

محمد بشارت 
 
کوٹرنکہ //کوٹرنکہ میں سائیںمندریا والے کی زیارت کے قریب نصب کردہ سٹریٹ لائٹس خراب ہو نے کی وجہ سے لوگوں و عقیدت مندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار برسوں سے مذکورہ لائٹس خراب ہو ئی ہے جس کی وجہ سے درگارہ کے قریب قائم مسجدمیں آنے والے نمازیوں کو شدید مشکلات کاسا منا کرنا پڑتا ہے ۔حافظ قیوم نے بتایا کہ چار برسوں سے خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کیلئے کو ئی بھی قدم نہیں اٹھا یا جارہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ عقیدت مندوں اور نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں قائم سٹریٹ لائٹس کی مرمت کروائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکل حل ہو سکے۔

 

۔10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج 

بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہاڑی ہوسٹل راجوری میں پروگرام منعقد 

سمت بھارگور 
 
راجوری //جموں وکشمیر سٹیٹ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے 10اور 12جماعت کے نتائج سامنے آنے کے بعد پہاڑی ہوسٹل راجوری میں بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ہوسٹل کے وارڈن کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں پہاڑی ہوسٹل کے بچوں نے شرکت کی ۔ہوسٹل منتظمین نے کہا کہ اس بار 12کے سالانہ امتحان میں پہاڑی ہوسٹل کے بچوں نے 95فیصد کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسی طرح 10ویں جماعت کی کامیابی کی شرح 85فیصد رہی ہے جوکہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ہوسٹل کے وارڈن شہباز خان نے بتایا کہ مذکورہ ہوسٹل میں اس وقت ضلع کے پسماندہ اور دیہی علا قوں کے بچے ہیں جبکہ انہوں نے غربت کے باوجود تعلیمی میدان میں نمایاں کارکر دگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
 

دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات

 مسلم انسٹی چیوٹ فتح پور کی عائشہ بی بی کی نمایاں کارکردگی 

؎طارق شال 
تھنہ منڈی //جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے سالانہ امتحان کے نکالے گئے نتائج میں مسلم انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن ہائر سکینڈری سکول فتح پور راجوری کی عائشہ بی بی نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 500میں سے 489نمبرات حاصل کئے ہیں ۔اس کارکردگی پر ان کو علاقہ کے معززین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذکورہ انسٹی چیوٹ کی تعلیمی سرگرمیوں کی بھی تعریف کی ہے ۔
 

نگروٹہ میں این سی سی کیمپ 

راجوری کالج کی لڑکیوں نے 30میڈل حاصل کئے 

راجوری //گور نمنٹ ڈگری کالج راجوری کی لڑکیوں کی این سی سی وینگ نے نگروٹہ میں منعقدہ این سی سی کیمپ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طورپر 30میڈل حاصل کئے ۔نگروٹہ جموں میں 3مئی سے 12مئی 2019تک منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کے این سی سی رضا کاروں نے شرکت کی ۔پی جی کا لج راجوری کی لڑکیوں کے وینگ نے این سی سی نچارج ڈاکٹر شافیہ سلیم کی سربرائی میں اس دس روزہ کیمپ میں شرکت کی ۔اس کیمپ کے دوران مختلف مقابلوں کے دوران کالج کی لڑکیوں نے بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 30میڈل حاصل کئے ۔این سی سی وینگ کی طرف سے شاندار کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر کالج پرنسپل ڈاکٹر جے اے قاضی راجوری کالج کے دستے کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
 

پریتم سپریچول ٹرسٹ کے منتظمین نے 12مریضوں کو علاج کیلئے جموں روانہ کیا

حسین محتشم
 
پونچھ// پونچھ کی مشہور و معروف غیر سرکاری تنظیم ’پریتم سپریچول ٹرسٹ ‘کی جانب سے آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا 12مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے جموں روانہ کیا ۔ٹرسٹ کی جانب سے ہمیشہ غریب طبقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جاتا ہے اور اسی سلسلہ کے تحت مختلف آنکھوں کے امراض میں مبتلاافراد کو علاج کے لئے جموں روانہ کیا گیا۔اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میںضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئے ۔انہوں نے علاج کے لئے جا رہے مریضوں کے ساتھ ملاقات کی اور پریتم سپریچول ٹرست کے صدر پروفیسر جگبیر سنگھ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فلاحی کاموں کی وجہ سے پسماندہ طبقہ کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے ٹرسٹ کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پریتم سپریچول ٹرسٹ کے چیرمین پروفیسر جگبیر سنگھ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مریضوں کی گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔
 

 بھرتی عمل کیلئے معقول پالیسی بنائی جائے :شہزاد ملک 

جاوید اقبال 
 
مینڈھر //ماہر تعلیم ڈاکٹر شہزاد ملک نے جموں وکشمیر بینک کے نتائج کے بعد پید شدہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بینک انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بھرتی عمل کیلئے ایک معقول پالیسی اپنائیں ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریاست میں مختلف محکموں میں بھرتی عمل کیلئے ایسا نظام قائم کیا جائے جس میں شفافیت کیساتھ ساتھ امید واروں کو انصاف مل سکے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کیساتھ ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت بے روز گاری ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک کو چاہیے کہ وہ صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ پنے بھرتی عمل میں بھی بے روز گار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے سلسلہ میں پالیساں اپنائے ۔
 

پونچھ قلعہ بازار کے تاجروں کا احتجاج دوسرے روز بھی رہا جاری

حسین محتشم
 
پونچھ//پونچھ میں ناجائز تجاوز کیخلاف مہم کے بعد پونچھ کے قلعہ بازار میں تاجروں کی جانب سے دوسرے دن بھی احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ایک کو نسلر کی وجہ سے ہی ان کیساتھ مذکورہ واقعہ پیش آیا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کر ئے ۔مظاہرین کی جانب سے دوسرے روز بھی ان لوگوں کی جانب سے مارکیٹ بند رکھی گئی اور تاجر پورے دن دھرنے پر بیٹھے رہے۔ تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہاہے کہ ان کے ساتھ گزشتہ روز زیادتی کی گئی ہے یہ لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ کچھ مخصوص افراد کے کہنے یہ سب کاروائی کی گئی ہے اور جب تک اس کونسلر کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب کونسلروں کا کہنا ہے کہ ان کو باضابطہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت ملی تھی کہ وہ وہاں سے ناجائز تجاوزات ہٹائیںجس کے بعد انہوں نے یہ کاروائی عمل میںلائی۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ان کے ساتھ اس تحصیلدار حویلی پونچھ موجود تھے اور پولیس خودا س سلسلہ میں کارروائی کر رہی ہے۔
 

فوج نے منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا 

سرنکوٹ //فوج کی جانب سے سرنکوٹ میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی ۔اس ریلی کا اصل مقصد سکولی طلباء کو منشیات اور ان کے مضر اثرات کے بارے میں بیدار کرنا تھا ۔اس ریلی میں مختلف سکولوں کے 350سے زائد طلباء نے شرکت کی ۔ریلی کے دوران طلباء نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے مضر اثرات ،منشیات کے کارو بار میں ملوث افراد اور قانون ودیگر نعرے تحریر تھے ۔سرنکوٹ بس اسٹینڈ سے شروع ہوئی ریلی مختلف علا قوں سے گزرتے ہوئے سرنکوٹ گروانڈ میں اختتام پذیر ہو ئی۔