مزید خبرں

کیجول ملازمین کی تنخواہیں اور بقایا جات واگذار کرنے کے احکامات صادر

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//کیجول اور یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکروں کی بقایا جات اُجرتیں اور کچھ محکموں میں دیگر ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ کے دوران گورنر کی نوٹس میں لایا گیا۔گورنر کو بتایا گیا کہ ان ملازمین اور ورکروں کو ماہ رمضان کے دوران مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے۔گورنر نے یہ اُجرتیں اور تنخواہیں ماہ رمضان کے دوران ہی واگذار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔گورنر نے اپنی مشیروں سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی نگرانی کریں اور31 مئی2019 تک تنخواہوں اور اُجرتوں کی واگذاری کویقینی بنائیں۔فائنانس محکمہ ضرورت پڑنے کی صورت میں لازمی احکامات جاری کرے گا۔

 

سمبل واقعہ

 متاثرہ بچی کے حق میں ایک لاکھ واگذار 

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کی سفارشات پر جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے سمبل واقعہ کی کمسن متاثرہ بچی کے حق میں ایک لاکھ روپے کا عبوری معاوضہ واگذار کیا ہے۔یہ رقم جے اینڈ کے وِکٹم کمپنسیشن سکیم2013 کے تحت جاری کی گئی ۔