مزید خبرں

ہائی سکول گراں موڑمیں نکڑناٹک کااہتمام 

سلال پاورسٹیشن نے صفائی کی اہمیت کواُجاگرکیا

ریاسی//سلال پاورسٹیشن انتظامیہ نے سوچھ بھارت مشن کے موضوع پرگورنمنٹ ہائی اسکول گراں موڑ ریاسی میں ایک نکڑناٹک کااہتمام کیاجس میں گورنمنٹ ہائی سکول کامبل ڈنگاریاسی نے نگڑناٹک کے ذریعے صفائی ستھرائی کی اہمیت کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پر طلباء،اساتذہ ،مقامی لوگوں اوراین ایچ پی سی افسران موجودتھے۔ نکڑناٹک کے ذریعے لوگوں کوسوچھتاکاپیغام دیاگیاجسے شرکاء نے خوب سراہا۔اس دوران سکول میں چندڈسٹ بین بھی نصب کئے ۔یہ پروگرام سلال پاورسٹیشن کی طرف سے 16 مئی سے جیوتی پورم قصبہ میں منعقدکئے گئے ’سوچھ پکھواڑہ‘ کے تحت منعقدکیاگیاتھااس موقعہ پرمقررین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑے دان کااستعمال کریں تاکہ ان کوڑے دانوں سے گندگی کوجیوتی پورم کالونی میں کھڑی گاڑی تک پہنچایاجاسکے ۔ اس موقعہ پر پروجیکٹ کالونی میں چند کوڑے دان بھی نصب کئے گئے۔قبل ازیں سلال پاورسٹیشن کے ملازمین نے 21 مئی کوسوچھتاپکھواڑہ کے تحت گلیوں اورنالیوںکی صفائی کی اورساتھ ہی نالیوں میں سپرے کی گئی۔اس دوران سینئرمنیجر(ایچ آر)شیوانی بشٹ ، سینئرمنیجر نیتھارائے منیجر(اینوائرنمنٹ ) نے خیالات کااظہارکیاانہوں نے طلبا،اساتذہ اورلوگوں سے اپیل کی کہ وہ گردونواح کوصاف ستھرارکھیں اورسوچھ بھارت ابھیان کے پیغام کوعام کریں۔اس موقعہ پرطلباء کو سوچھتاکاحلف بھی دلایاگیا۔سکول کے ہیڈماسٹر نے سلال پاورسٹیشن کی انتظامیہ کاہائی سکول گراں موڑمیں صفائی ستھرائی سے متعلق پروگرام منعقدکرنے کیلئے شکریہ اداکیا۔
 
ٹھاٹھری حکومت کے سوتیلے سلوک کاشکار:رائو

ڈیولپمنٹ فرنٹ کاڈگری کالج کے قیام کامطالبہ 

ڈوڈہ //ٹھاٹھری ڈیولپمنٹ فرنٹ نے حکومت پرسب ڈویژن ٹھاٹھری کے ساتھ سوتیلے سلوک کاالزام عائد کیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں ٹھاٹھری ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر کلدیپ کماررائونے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی کہ وہ تحصیل کاہرہ اورتحصیل چرالہ کیلئے جوکہ بھدرواہ کی پسماندہ تحصیلیں ہیں کیلئے ایک ڈگری کالج کی منظوری دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرہائرسکینڈری سکول ملانوںاسمبلی حلقہ بھدرواہ اوراندروال کادرمیانی مقام ہے اوراگریہاں پرڈگری کالج قائم کیاجائے تو یہاں پردونوں تحصیلوں کے طلباء باآسانی پہنچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوکاہراہ اورچرالہ تحصیلوں کی پسماندہ عوام کی دیرینہ مانگ کوپوراکرناچاہیئے تاکہ یہاں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔رائونے کہاکہ سب ڈویژن ٹھاٹھری کوتحصیل کادرجہ دیاجاناچاہیئے کیونکہ یہ سب ڈویژن تحصیل کے درجے کی اہلیت رکھتی ہے ۔انہوں نے ٹھاٹھری میں اے ڈی سی کی اسامی وجودمیں لانے کیلئے بھی حکومت سے مانگ کی۔
 
 

یونیورسٹی کٹرہ میں دوروزہ منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کاافتتاحSMVD

ریاسی//سکول آف بزنس ،فیکلٹی آف منیجمنٹ شری ماتاویشنودیوی یونیورسٹی کٹرہ میں ’ایفیشنٹ ڈسیزن میکنگ :پراسیس اینڈپریکٹسس ‘کے موضوع پرایک دروزہ منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کاافتتاح کیا۔اس دوران افتتاحی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ایس ایم وی ڈی پروفیسرای متھوسمے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی کیلئے بزنس تنظیموں کی جانب سے ایسے پروگراموں کاانعقادوقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر آرکے مشرا،سربراہ سکول آف مکنیکل انجینئرنگ ،ایس ایم وی ڈی نے فیصلہ لینے کیلئے تنظیمی صلاحیتوں پرتبادلہ خیال کیا۔سکول آف بزنس کے متحرک پن کے بارے میں ڈاکٹر سوربھ ،سربراہ سکول آف بزنس ایس ایم وڈی نے سکول کی کارکردگی اور سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔پروگرام کوآرڈی نیٹر اورایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرسپرن کمارشرمانے یونیورسٹی کی سائنسی خوبصورتی پیش کرنے کے ساتھ مہمانوں کااستقبال کیا۔ ڈاکٹرشرمانے پروگرام کے انعقادکامقصدبیان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام میں چھ ذیلی تھیمزجن میں ریشنل ڈیسزن میکنگ کیلئے تکنیکیں، چھ تھنکنگ ہیٹس، ڈسیزن ٹری، افیکٹیو ڈسیزن میکنگ ،کمیونی کیشن سٹریٹریجز فارفوکسڈ ڈیسزن میکنگ ، ایفکٹیو ڈسیزن میکنگ بہویوئیر سکلز ،نوزاینڈبائسزاِن ڈسیزن میکنگ شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشی ٹاگراسسٹنٹ پروفیسرسکول آف بزنس نے انجام دیئے ۔ اس دوران مختلف تنظیموں جن میں چناب ویلی پاورپروجیکٹ، ڈابرانڈیا لمٹیڈ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ،روپڑیونیورسٹی آف جموں ،ایس ایم وی ڈی ایس بی ودیگران شامل تھیں۔