مزید خبرں

دریا میں زہریلی ادویات کا استعمال

منگوٹہ نالہ میں مچھلیوں کی بڑی تعداد مردہ پائی گئی 

طار ق شال
تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے منگوٹہ نالہ میں زہریلی دوائی کے استعمال سے مچھلیوں کیساتھ ساتھ ان کے بچے بھی مردہ پائے گئے ہیں ۔ تھنہ منڈی کے ماہی گیروں نے محکمہ مچھلی پالن سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی گورنر سے رجوع کرنے کا من بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے تھنہ منڈی کے درہ نالہ اور منگوٹہ نالہ میں زہریلی ادویات کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ان نالوں میں مچھلیوں سمیت مچھلیوں کے بچوں کی ایک بڑی تعداد مردہ پائی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ ماہی گیری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نالوں میں مچھلیوں کیلئے زہریلی ادویات کے استعمال کے سلسلہ میں کوئی بھی قدم نہیں اٹھا یا جارہاہے ۔منگل کے روز منگوٹہ نالہ کے سجی بگلہ علاقے میںزیریلی دوائی کا استعمال کیا گیا جسکی وجہ سے اس نالے میں مچھلیوںنسل کشی ہو ئی ہے ۔خادم حسین نامی شخص نے محکمہ مچھلی پالن راجوری پر ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجوری میں محکمہ مچھلی پالن پوری طور پر ناکام ہو چکا ہے جبکہ بلیچنگ پاوڈر اور دیگر ادویات کے استعمال کی روک تھم کے لئے محکمہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تھنہ منڈی ودیگر علا قوں میں نالوں میں مذکورہ ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ محکمہ اس سلسلہ میں عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر تا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کے انسپکٹر محمد لقمان نے بتا یا کہ تھنہ منڈی کے منگوٹہ نالہ میں دوائی کے استعمال سے ہوئے نقصان کی اطلاع موصول ہونے پر محکمہ کے ملازمین کو موقعہ پر روانہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے منگوٹہ نالے میں زہریلی دوائی کااستعمال کر کے بیج کنی کی ہے انکے خلاف تحت ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 
 
 

مرکزی اسکیم پی ایم اے وائی کے تحت ورک آرڈر جاری 

بختیار حسین
سرنکوٹ//سرنکوٹ میں مرکزی معاونت سے چلائی جا رہی اسکیم پی ایم اے وائی کے تحت ہونے والی تعمیرات کے سلسلہ میں ورک آرڈر جاری کر دئیے گئے ہیں ۔پسماندہ اور غریب طبقہ کو گھروں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے چلائی جارہی پردھان منتری اواس یوجناکے تحت میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کے چیئر مین ممتاز احمد بجاڑ اور ایگز یکٹو آفیسر میو نسپلٹی سرنکوٹ کی جانب سے جاری کردہ ورک آرڈر کے دوران سیول سوسائٹی کے اراکین ودیگر معززین بھی موجود تھے ۔میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کے چیر مین نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ہو گئی کہ مذکورہ اسکیم کے زمرے میں آنے والا ہر ایک فرد مستفید ہو سکے ۔جن لوگوں کے نام ورک آرڈر جاری کئے گئے ہیں انہوں نے مزکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ اسکیم سے کئی غریبوں کو فائدہ ہو گا ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم اے وائی اسکیم کو جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کو فائدہ ہو سکے ۔
 
 
 

’بیک ٹو دی ولیج‘ ریاست میں اپنی نوعیت کا پہلاپروگرام ہے:انتظامیہ

حسین محتشم
ُپونچھ //اے سی ڈی پونچھ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ’بیک ٹو دی ولیج‘ پروگرام ریاست جموں وکشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت نے زمینی سطح پر عوام تک رسائی سے متعلق اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ریاست کی تمام پنچایتوں میں 20 سے27 جون 2019 تک منعقد ہوگا۔ جہاں ہر پنچایت میںافسران پہنچ کر پنچایت کی تعمیر و ترقی کے لئے وہی کے لوگوں کے ساتھ بات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام پنچایتوں میں ترقی کے کاموں اور عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو جاننے کے لئے سرکار کی طرف سے چلائی گئی مہم کے تحت آفیسران اور دیگر ملازم ہر پنچایت میں خصوصی دورہ کرینگے جہاں وہ عوام کو درپیش مسائل با لخصوص پانی ،بجلی کی فراہمی ،ودیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لے کر مقامی سرپنچ ودیگر معززین کیساتھ اجلاس منعقد کرینگے۔اس اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کو سننے کے بعد تحریری طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔ انہوں نے پنچایتوں کے ممبرازن اور سرپنچوں سے اپیل کی کہ وہ پنچایت میں آنے والے آفیسران کا تعاون کریں۔
 
 

انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام 

سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں پنچایتی اراکین کیلئے ورکشاپوں کا اہتمام 

سمت بھارگو 
راجوری //ریاستی انتظامیہ کی جانب سے شروع کر دہ ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام کے سلسلہ میں سرحدی ضلع راجوری اور پونچھ میں انتظامیہ کی جانب سے پنچایتی اراکین کیلئے ورکشاپوں کا اہتمام کیا گیا ۔دونوں اضلاع کے ہیڈ کوارٹروں پر شروع کرہدہ مذکورہ پروگراموں میں پنچایتی اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ضلع راجوری میں مذکورہ ورکشاپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے اسسٹنٹ ڈیو لپمنٹ کمشنر ،ڈسٹر کٹ پنچایت آفیسر ودیگر آفیسران کی موجود گی میں کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے مذکورہ پروگرام کی اہمیت کو اجا گر کیا ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں پنچایتی نظام کو مزید فعال بنانے کیلئے گورنر انتظامیہ کی جانب سے ’بیک ٹو ولیج ‘پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ پروگرام کی مدد سے پنچایتوں اور دیہی علا قوں کی عوام کو تعمیر وترقی میں ترجیح بنیادوں پر شامل کر نا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آفیسران کو پنچایتیں الاٹ کر دی گئی ہیں جبکہ تعینات آفیسر اپنی اپنی پنچایتوں میں رہ کر تفصیلی جائزہ کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرینگے ۔ڈی سی نے سرپنچوں کو تلقین کر تے ہو ئے کہاکہ عوام کو اس سلسلہ میں بیدار کیا جائے تاکہ مذکورہ پروگراموں کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کر سکیں ۔اپنے خطاب میں اسٹنٹ کمشنر ڈیو لپمنٹ نے کہاکہ مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے پنچایتی اراکین اہم رول ادا کر سکتے ہیں ۔اسی طرح سرحدی ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے نے مذکورہ پروگرام کے سلسلہ میں سرپنچوں کیلئے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔انہوں نے محکمہ دیہی ترقی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پنچایتوں میں اس طرح کے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مذکورہ اسکیم کے سلسلہ میں بیدار کیا جاسکے ۔
 
 

 منشیات و نفسیاتی مسائل کا بڑھتا ہوا رجحان تشویش ناک :مفتی عبدالرحیم 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مفتی عبدالرحیم نے کہا ہے کہ معاشرے میں منشیات اور نفسیات کا بڑھتا ہو ا رحجان تشویش ناک ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئے دن ایسے واقعات اورمسائل سوشل میڈیاپر گردش کرنا نوجوانوں کے مستقبل کو خراب کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ منشیات کا نشہ ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہوتی ہے او رزندگی کی بربادی پر ختم ہوجاتی ہے، منشیات کی یہ لعنت تو اب بطور فیشن کے سامنے آرہی ہے ۔گائوں اور دیہاتوں تک کے بچے اس میں ملوث ہیں جس کے انتہائی مضر اور نقصان دے اثرات نمایاں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ بچوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں اکثر بچے غلط صحبت ملنے سے نشے کے عادی ہوجاتے ہیں اور پھر اپنی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر بیٹھتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی بہترین تربیت کے علا وہ سماج کو منشیات ودیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے سنجیدگی کیساتھ اقدامات اٹھا ئیں۔
 
 
 

پیر پنچال میں فوج نے نوجوانوں کی بیداری کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا

راجوری //خطہ پیر پنچال کے دوران اضلاع میں فوج کی جانب سے بے روز گار نوجوانوں کی بیداری کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔ان بیداری پروگراموں کے دوران نوجوانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ متعدد فلاحی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔فوج کی جانب سے پلمہ ،ٹوپہ ٹھیرہ ،ساج ،براٹ گلی ودیگر علا قوں میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا گیا جن میں مقامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ان پروگراموں کے دوران فوجی ماہرین نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں لگائیں تاکہ وہ اپنا روز گار کمانے کیساتھ ساتھ ملکی تعمیر وترقی میں بھی اہم رول ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ سماج میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو بیدار کریں ۔نوجوانوں نے فوج کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فلاحی کاموں کو جاری رکھا جائے گا ۔