مزید خبرں

  این ڈی ایس نے انو اتری کو ساہتیہ شری ایوارڈ سے نواز۱

جموں //نمی ڈوگری سنستھا کی جانب سے قلمکار ۔ دی رائٹرس گروپ اودہمپور کے اشتراک سے اودہم پور کی انو اتری کی نظموں کی کتاب ’’ پلک بھر خواب‘‘ کی یہاںکے ایل سہگل ہال میں رسم رونما ئی کی گئی ۔رسم رونمائی تقریب کی صدارت آئی اے ایس (ریٹائرڈ)  اور نامور شاعر پرتپال سنگھ بے تاب نے کی۔ سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتااس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے کسان ویلفئیر انجمن کے قومی صدر اور آر ٹی آئی کارکن روہت چودھری اور سی ای او اوم پیلس سچن شرما مہمان ذی وقار تھے۔صحافی سہیل کاظمی اور ایس ڈی پی او اکھنور اجے شرما اس موقعہ پر خصوصی مدعو تھے۔کس وانی (کے اے ایس ) خصوصی مہمان تھی۔این ڈی ایس کے کنیونئر للت سرما نے  اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ این ڈی ایس کے لئے انو اتری کی پہلی نظموں کی کتاب جاری کرنے میں فخر محسوس ہو رہا ہے۔انہون نے کہا کہ شاعری ہمیں نفرت سے محبت کی طرف کھینچ لیتی ہے۔این ڈی ایس کے آرگنائزنگ سیکرٹری ڈاکٹر چنچل شرما نے انو اتری کی زندگی پر تفصیلی پیپرس پڑھ کر سنائے ،جسے بعد میں ساہتیہ شری ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ،جس کے بعد کتاب کی رسم رونمائی کی گئی۔روہت چودھری نے جوان سال شعرا کیلئے این ڈی ایس کی جانب سے پلیٹ فرام مہیا کرنے پر انکی ستائش کی۔سچین شرما نے کتاب کے متن کی ستائش کی۔کویندر گپتا نے این ڈی ایس کو ادبی نظریہ اور آرٹسٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور انہیں اپنے ٹیلنٹ کا مشاہدہ کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ستائش کی۔این ڈی ایس کے جنرل سیکرٹری یش پال یش نے نظامت کے فرائض انجام دئے  اور شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
 
 
 
 

بی ایس این ایل کی یاتریوں کیلئے ٹیلی کام خدمات

10 مقامات پر 15 combo (2G+3G) BTS چالو کیں

جموں // بی ایس این ایل ،جموں و کشمیر ٹیلی کام سرکل نے قلیل مدت کے دوران شری امرناتھ جی یاتریوں کے لئے پہلگام روٹ، بال تل روٹ اور پوتر گُپھا میں 10 مقامات پر 15 combo (2G+3G) BTS چالو کئے ہیں اور یہ تمام سائٹ دونوں روٹوں پر یاتریوں کو بہتر ٹیلی کام خدمات فراہم کر رہی ہیں۔یہ تمام سائٹس بہت ہی اعلیٰ 10G حالیہ ٹیکنالوجی سے کام کر رہے ہیں۔ان BTS کو جوڑنے کیلئے 35کلو میٹر کی اوپٹیکل فائبر کیبل بچھائی گئی ہے، جس کے لئے میٹیریل  اتنی بلندی تک خچروںکے ذریعہ سے لایا گیا ۔بی ایس این ایل نے یاتریوں کی بہتر سہولیت کیلئے اہم مقامات پر متعدد بی ایس این ایل ٹیمیں تعینات کی ہیں،جو باوجود ناساز گار موسم کے   24 X 7 کی بنیادوں پر خدمات فرہم کر رہی ہے۔پوتر گپھا کی یاترا کیلئے کافی تعداد میںآئے ہوئے یاتریوں کیلئے ڈاٹا کے بجائے وائس اور ایس ایم ایس کو ترجیح دی گئی ہے۔بی ایس این ایل یاتریوں کو 2010سے ٹیلی کام خدمات مہیا کر رہے ہیں۔چنانچہ ریاست میں پری ئیڈ کنکشنوں کی اجازت نہیں ہے،بی ایس این ایل کی جانب سے یاتریوں کو پری۔لوڈیڈ سم مہیا کئے جا رہے ہیں،جسے وزارت داخلہ کی منظوری دی گئی ہے۔یاتری سم کی قیمت 230/-روپے بشمول ایس ٹی وی اور پلان وو چر کی قیمت معہ  20000 سیکنڈ مفت ٹاک ٹائم اور 1.5 GB مفت ڈاٹا جو کہ10دنوں تک جائز ہے۔بی ایس این ایل پری ۔پئیڈ سم حاصل کرنے کیلئے دستاویزات جیسے کہ پتہ کا ثبوت، شناخت کا ثبوت اور درخواست دہندہ کا فوٹو گراف مطلوب ہے۔اس سلسلہ میں یاتری ویبسائٹ :www.jandk.bsnl.co.in. سے جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔
 
     

جے ایم سی کا سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق بیداری پروگرام

جموں //جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 62اپر روپ نگر نزدیک عاپ شمبو مندر،جمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ جے ایم سی نے انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ انکے ورڈ کو صاف و شفاف رکھا جائے گا اس موقعہ پر لوگوں کو کمپوزٹ بنناے کی جانکاری دی۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و دیگران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔جے ایم سی نے لوگوں سے پالی تھین کو ترک کرکے کپڑے/پٹ سن کے بیگوں کا استعمال کرنے کی اپیل کی، تاکہ شہر کو صاف رکھا جا سکے۔
 
 

مرکز، ریاستی سرکاریں پنچایتوں کو دھوکہ دے رہی ہے: ہرش دیو 

جموں //جے اینڈ کے پینتھرز پارٹی کے چیر مین ہرش دیو سنگھ نے حال ہی میں وزارت داخلہ کی جانب سے جے اینڈ کے میں پنچایتوں کیلئے  700 کروڑ روپے جاری کرنے کو بہت ہی قلیل رقم قرار دیا اور اسے ریاست میں پنچایتی راج اداروں کیلئے ایک ہزار کروڑ  روپے سے زائد کی ذمہ واریوں کے لئے ایک مذاق بتایا ۔انہوں نے کہا کہ ریسات میں گُذشتہ سبرسوں سے اکٹھا ہوئی ذمہ واریوں کا یہ نصف بھی نہیں ہے۔ایم جی نریگا کے قرض کی جانب ازشارہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ریاست میں سرپنچوں اور پنچوں کی جانب سے تکمیل شدہ کاموں کیلئے ابھی تک 1047.45کروڑ روپے کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے ماضی کی ادائیگیوں کو بے باک کرنے اور فوری طور سے کاموں کو شروع کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو ان پروجیکٹوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے اور پنچاتی سطح تک فنڈذ منتقل کرنے کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ مرکزی و ریاستی سرکار کی سکیموں میں بھاری خُرد بُرد کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کسی نے بھی اس کی ذمہ واری نہیںلی ہے اور نہ ہی کسی کو جواب دہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے مرکزی سرکار کی جانب سے ریاستی پنچایتوں میں آئین کی  73 ویں اور 74 ویں ترمیم کو لاگو نہ کرنیکا بھی مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ  ریاست میں پنچایتوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔
 
 

نیشنل کانفرنس مادر مہر بان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی :لال چند مسافر

سدھ مہا دیو//نیشنل کانفرنس رہنماء اور صوبائی سیکریٹری لال چند مسافر نے مادر مہربان کو ان کے یوم اتصال پر بھر پور الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر مہربان کی قربانیاں شیر کشمیر کی قربانیوں سے کن نہیں ۔انہوں نے شیر کشمیر کی مشکل زندگی کو جانتے ہوئے قبول کیا۔آزادی سے قبل طرح طرح کی کے مصائب کا شکار ہوئیں۔آزادی کے بعد افراتفری میں مقبوضہ کشمیر سے آئے رفیوجیوں کیلئے امداد اور کیمپوں کا انتظام کیا۔1953کے سانحہ کے بعد تحریک کی کامن سنبھالتی رہیں۔لوک سبھا حلقہ سری نگر کی ممبر پارلیمنٹ رہیں۔خواتین کیلئے نیا کشمیر میں الگ باب مقرر کر دیا۔خوایین کی بہبود کیلئے نیشنل کانفرنس سرکاروں نے جو تاریخ ساز کام کئے اس میں مادر مہر بان کی رہنمائی صاف عیاں ہے۔خواتین کو ووٹ،ملازمت،تعلیم،پنچائتوں میں اور میونسپل کمیٹیوں میں حقوق ان کی وجہ سے ملے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق کی سرکار  کے دورمیں لڑکیوں کو پچاس فیصد ڈاکٹروں کی سیٹیں ملیں۔وومن کمیشن اور بورڈ بننے سے خواتین کو رحت ملی ہے ۔خواتین کو قانون سازیہ میں نمائندگی اور ملازموں میں برابری ہماری پارٹی کے بنیادی اصول ہیںجس پر وقت کے ساتھ کام ہو گا۔مادر مہربان کو سچی شردھانجلی ہندو مسلم سکھ بائی چارے کو مضبوط کرنا اور غریب پسمانگان عوام کو انصاف دلانا ہے تاریخ صدیوں تک ان کو یاد کرتی رہے گی۔