مزید خبرں

میونسپل کونسل اور ضلع ہسپتال میں مزید صفائی کرمچاری تعینات کرنے کا مطالبہ

حسین محتشم
 
پونچھ// پونچھ کے صفائی کرمچاری ایسوسی ایشن کے الگ الگ وفود چیف میڈیکل افسر پونچھ اور ای او میونسپل کونسل پونچھ سے ملاقی ہوئے جہاں انھوں نے مزید صفائی کرمچاریوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر کی قیادت میں ایک وفدنے ای او میونسپل کونسل پونچھ سے ملاقات کی ۔انہوں نے بتایا کہ پونچھ قصبہ کی آبادی بہت بڑ چکی ہے اور میونسپلٹی میں ملازم بہت کم ۔انہوں نے کہا کہ ہر ملازم کے کام کا وقت متعین ہے لیکن صفائی کرمچاریوں کے کام کا کوئی وقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کو چوبیس گھنٹے کام پر رہنا پڑتا ہے۔وفد میں شامل اراکین نے کہا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ میونسپلٹی میں صفائی کرمچاریوں کم تعداد ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم مونسپلٹی میں120 نئے صفائی کرمچاری تعینات کئے جائیں تاکہ شہر میں ماحول ساز گار رہے۔ادھر ایک اور وفد میڈیکل سپرناٹینڈنٹ پونچھ ڈاکٹر شمیم النساء بھٹی سے ملاقات کے لئے ان کے دفتر پہنچا جہاں انہوں نے بتایا کہ ضلع ہسپتال پونچھ کا کام بہت زیادہ ہے اور ملازم کم انہوں نے ضلع ہسپتال پونچھ میں خالی پڑی صفائی کرمچاریوں کی اسامیوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد میں شامل تمام افراد کے مطالبات بغور سننے کے بعد ڈاکٹر بھٹی نے انھیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات اعلیٰ افسران تک پہنچا کر حل کئے جائیں گے۔
 
 

کرگل دیوس کے سلسلہ میں پروگرام منعقد 

جاوید اقبال  
 
مینڈھر//رومیو فورس کی جانب سے مینڈھر میں کرگل دیوس کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر اور ہائر سکینڈری سکول گرلز مینڈھر کے طلباء نے شرکت کی ۔اس دوران مراتھن کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلباء کے ساتھ ساتھ ملازمین ومعززین نے بھی شرکت کی ۔اس دوڑ کو گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے پرنسپل عبدلروف چوہدری نے فوجی آفیسران کی موجود گی میں ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔اس موقعہ پر تدریسی و غیر تدریسی عملے کیساتھ ساتھ معززین بھی موجود تھے ۔اس سلسلہ میں پروگرام کی اختتامی تقریب ہل اسٹیڈیم مینڈھر میں منعقد ہو ئی جہاں پر فوجی آفیسران نے مراتھن دوڑ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہنے والوں کو انعامات سے بھی نوزا گیا ۔
 

فوج نے کمپیو ٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس شروع کیا 

راجوری //فوج کی جانب سے سرحدی ضلع راجوری کے کیری علا قہ میں ’انفارمیشن ٹیکنا لوجی ٹریننگ اینڈ کمپیوٹر کورس ‘کا اہتمام کیا جس کے دوران دیہی علاقوں کی لڑکیوں کو کمپیوٹر کی تربیت فراہم کی جائے گی ۔یوتھ سنٹر کیرل میں 22جولائی سر شروع کمپیوٹر کورس 21اگست تک جاری رہے گا جبکہ مذکورہ کورس میں تربیت حاصل کر نے کیلئے 25لڑکیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔اس کمپیوٹر کورس کے دوران کمپیوٹر کو چلانے کیلئے بنیادی جانکاری ،وینڈو ،ایم ایس آفس ،انٹر نیٹ ودیگر کمپیوٹر اپلی کیشن کے بارے میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔اس کورس کو بخوبی مکمل کر نے والی لڑکیوں کو’ نیشنل سکل ڈیو لپمنٹ کونسل ‘کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا ۔کمپیوٹر کورس کے افتتاحی پروگرام کے دوران طلباء کو نصاب کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی ماہرین نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے روز گار خود تیار کرنے کیلئے سکل ڈیو لپمنٹ کورسوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں ۔
 

دیوبند کی قربانیاں ملک کی تاریخ کا سنہرا باب ہیں 

مولانا سعید احمد حبیب 

عشرت حسین بٹ 
 
پونچھ //تاریخ سے واقف ہر انسان اس بات کا گواہ ہے کہ ہندوستان کی تحریک آزادی اور قوم و ملت کی شاندار اور بے لوث خدمات میں دارلعلوم دیوبند کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں کانگرس اور علی گڑھ کی تحریکوں سے پرانی تحریک دارلعلوم دیوبندکی تحریک ہے جس نے آزادی کا بگل سب سے پہلے بجایا جس کے بزرگوں نے تقسیم ہند کو ناقابل قبول قرار دیااور اساتذہ اور طلبہ نے بنفس نفیس آزادی کی جنگ میں حصہ لیا قید وبند کو برداشت کیا ،جانوں کا نذرانہ پیش کیا وطن عزیز کی خاطر ہر قربانی پیش کی یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم اپنی شاندار تاریخ سے یا واقف نہیں یا جاں بوجھ تاریخی حقائق سے چشم پوشی اختیار کرلی ہے دیگر برادران وطن کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر آزادی کی لڑائی لڑی اور ملک کی تعمیر میں برابر کا حصہ لیا۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم علماء اہل سنت ولجماعت پونچھ کے صدر مولانا سعید احمد حبیب نے کیا ۔پریس کے نام جاری اپنے بیان میںانہوں نے یاست کے گورنر کی حالیہ بیان جس میں گورنر موصوف نے دیوبندی علماء کے بار ے میں ریمارکس دیئے، کہا کہ کسی بھی مذہب کے عقائد کے بارے میں سیاسی شخصیات کو محتاط رہنا چاہئے اور تنازعات سے بچنا چاہئے چونکہ گورنر موصوف ایک باوقار آئینی عہدہ پر فائز ہیں ان کو مذہبی عقائد کے بارے میں یا مطالعہ کرنا چاہئے یا سکوت اختیار کرنا چاہئے مولانا نے کہا کہ گورنر صاحب کے ریمارکس قابل اعتراض ہیں ان کو اس قسم کی بیان بازی سے اپنے آپ کو دور رکھنا چاہیے اور دیوبند کی تاریخی قربانیوں اور تعلیمی خدمات کا مطالعہ کرنا چاہئے یہ عین ملک کے مفاد میں ہیکہ ہم تمام مذاہب اور تمام عقائد کا احترام کریں اور حقائق سے صرف نظر نہ کریں مولانا نے گورنر سے اپیل کی کہ وہ اپنے وقاری اور آئینی عہدہ کا خیال رکھیں اور مذہبی جذبات اور احساسات کی قدر کریں مولانا نے کہا کہ وہ گورنر موصوف کا احترام کرتے ہیں اور ان سے اس قسم کے بیانات کی توقع نہیں رکھتے۔
 

ہائر سکینڈری سکول میں ’ملٹی پرپز ہال کا سنگ بنیاد رکھا گیا 

سمت بھارگو 
 
راجوری //ڈسٹر کٹ ڈیو لپمنٹ کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے گور نمنٹ گرلزماڈل ہائر سکینڈری سکول راجوری میں ’ملٹی پرپز ہال ‘کاافتتاح کیا ۔ملٹی پرپز ہال 15لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار ہو ا جبکہ اس میں 100سے زائد طلباء کے بیٹھنے کی جگہ ہے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کہاکہ انتظامیہ نے طلباء اور سٹاف ممبران کی مانگ کو دیکھتے ہوئے مذکورہ پروجیکٹ شروع کیا جبکہ پروجیکٹ سے طلباء کو فائد ہ ہو گا ۔سکولی طلباء اور سٹاف ممبران نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سکول میں داخلہ گیٹ کے سلسلہ میں اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مین گیٹ کی عدم موجودگی سے سکول غیر محفوظ ہے ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ تحصیلدار راجوری ،ڈسٹر ک؁ پنچایت آفیسر ،سکول پرنسپل ودیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔