مزید خبرں

جے ایم سی کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق بیداری پروگرام

جے ایم سی کی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ٹیم نے گھر گھر جاکر لو گوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک ہمہ گیر مہم چلائی ہے۔اسی مہم کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ٹیم نے وارڈ نمبر 60پلوڑہ تالاب میں بالمقابل بوا دتہ مندرجمو ں میںلوگوں کو اس مہم کی جانکاری دی۔ جے ایم سی ٹیم ممبران نے اپنا لیکچر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ شروع کیا۔انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ کس طرح سے ویسٹ سے کمپوزٹ تیار کی جاتی ہے۔لوگوںنے ٹیم کو نہایت ہی غور سے سُنا اور ایسے مفید پروگرام کو اپنے گھروں تک لیجانے کے ارادہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لوگوں کو پالی تھین کا استعمال نہ رکنے اور ایک ایک پودا لگانے کی اپیل کی،تاکہ ماحول کو صاف و شفاف رکھا جا سکے۔اس موقعہ پر لوگوں کو نیلے اور سبز رنگ کے ڈبے دکھائے گئے ،تاکہ اس میں علحیدہ علحیدہ کوڈا کرکٹ اکٹھا کیا جا سکے۔جے ایم سی کی ٹیم نے یہ پہل لوگوں کے برتائو میں بدلائو لانے کیلئے کیا تھا ۔ پروگرام میں اشونی کمار، وید پال شرما و  دیگران نے شرکت کی جبکہ ٹیم کے دیگر ممبروں نے پوسٹر اور ہورڈنگز نصب کئے۔ 
 
 

انجینئر ریشی دوبارہ قومی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نامزد 

جموں// این سی پی کی این ایس سی سٹوڈنٹ ونگ کے نیشنل ایگزیکٹوکونسل ممبر انجینئر ریشی کول کیلم نے پارٹی کے ایگزیکٹو کونسل کے لئے بطور ممبر نامزد کرنے پر پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کاشکریہ ادا کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے پارٹی صدر سے ان پر اعتماد کرنے اور انہیں ریاست جموں و کشمیر میں این ایس سی ونگ کیلئے بطورترجمان اضافی چارج دینے کے لئے بھی انکا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے این وائی سی کے قومی صدر دھیرج شرما اور قومی صد راین ایس سی سونیا دوہن کا انکے نام کی سفارش کرنے پر انکا بھی شکریہ ادا کیا۔انجینئر ریشی نے مرلی منوہر پانڈے کو این وائی ایس کا قومی جنرل سیکرٹری اور ریاست جموں و کشمیر کا انچارج مقرر کرنے پر انکو بھی مبارک باد دی ہے۔ این سی پی  جے اینڈ کے کی سٹوڈنٹ ونگ نے انجینئر ریشی کیلم کو نئی ذمہ واریاں ملنے پر انکو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسکے مستحق ہیں۔
 
 

منکوٹیہ کا پھول بانی محکمہ سے اودہمپور کو جاذبِ نظربنانے کا مطالبہ

اودہمپور//نیشنل پینتھرز پارٹی کے صدر اور سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے بدھ کے روز یہاں جموں میں ڈائریکٹر فلوریکلچر ببیلہ رکھوال سے ملاقات کرکے ا نکے ساتھ اودہمپور میں پارکوںکی خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور قصبہ کو جاذب ِنظر بنانے کا مطالبہ کیا۔ایک بیان کے مطابق منکوٹیہ نے انہیں  بتایا کہ ان کے دوران ایم ایل اے کی مدت کے جکھانی پارک کی تعمیر ہوئی اور پارک کے دوسرے حصہ میں فقط 10فیصدی کام بقایا تھا لیکن2014انتخابات کے بعد کام پھر بھی التوا میں رہی  اور تقریبا چار سال کے تاخیرکے بعدکام دوبارہ شروع ہوا ہے۔انہوں نے پارک کے دوسرے حصہ کو فوری طور سے تکمیل دینے کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے سیلا تالاب وینس چوک پارک ،ہاوسنگ کالونی کی تمام پارکوں اور چبوترہ پارک اودہمپور کو بھی ترقی دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام پارکیں انکے ایم ایل اے کی مدت کے دوران تعمیر ہوئیںلیکن انتخابات کے بعد کام پھر التوا میں رہی ۔انہوں نے ان پارکوں میں بچوں کی سہولیت کے لئے تفریحی سامان مہہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے جکھانی پارک میں ٹکٹ کی قیمت میں کمی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اودہمپور ایک چھوٹا سا قصبہ ہے اور لوگ اتنی بھاری رقم ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر موصوفہ نے منکوٹیہ کو بغور سنا اور اودہمپور کو خوبصورت بنانے کے لئے فوری اقدام کرنے کی یقین دہانی کی۔ڈائریکٹر نے متعلقہ افسروں کو موقعہ پر ہی جکھانی پارک کے دوسرے حصہ کی فوری طور سے تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
 
              

جموں سنسکرتی سکول میں’’Rainy Day‘‘ تقریب کا اہتمام 

جموں // جموں سنسکرتی سکول نے اپنے نو نہال بچوں کے لئے رینی ڈے تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں سکول کے بچوں نے شان و شوق سے حصہ لیا۔سکول کے بچوں کے لئے یہ ایک بہت ہی مسرت کا موقعہ تھا کیونکہ انہوں نے برساتی ڈال کر اور دھنک جیسے چھاتا کو اپنے ہاتھوں میں لیکر بارش کے قطروں کا لطف اُٹھایا اور اس طرح سے بچوں نے انسانی زندگی ،پیڑ پودوں کی زندگی کے لئے بارش کی اہمیت کا احساس کیا۔بارش کا سب بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔بچوں کے لئے بارش کا معنی خوشی اور مسرت کا موقعہ ہے۔چھوٹے بچوں کو بارش میں ڈانس کرتے اور گاتے ہوئے دیکھ کر ہر کوئی خوشی سے جھوم اُٹھا ۔ اس موقعہ پر بچوں نے کاغذ کی کشتیاں بھی بنا ئی اور انہیں بارش میں تیرتے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔اس دن کاسب سے اچھا اور عمدہ نظارہ بارش میں ڈانس کا تھا ،جس دوران بچوں نے بارش کی اہمیت کو سمجھا ۔سکول کے بچوں نے اس پروگرام کو بہت ہی پسند کیا۔