مزید خبرں

بانڈی پورہ میں فوجی اہلکار کی خود کشی

عازم جان 
 
 بانڈی پورہ //چونٹی مولہ بانڈی پورہ میں فوجی اہلکار نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا کام تمام کردیا۔پولیس کے مطابق14آر آر کیمپ چونٹی مولہ میں تعینات 26سالہ پون کمار نے اتوار کی صبح دوران ڈیوٹی نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلائی جس سے وہ خون میں لت پٹ ہوکر گر پڑا۔ اگرچہ اس کے ساتھیوں نے اسے فوری طور پر نزدیکی فوجی ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔   
 
 

۔605 عازمین پر مشتمل24 واں قافلہ روانہ

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//605 عازمین پر مشتمل 24 واں قافلہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 4 سپائس جٹ اُڑانوں میں سفرِ محمود پر روانہ ہوا ۔ ان میں 342 مرد اور 263 خواتین عازمین شامل ہیں ۔ ضلع انتظامیہ بڈگام کے علاوہ حج کمیٹی کے افسران اور دیگر سینئر افسران نے ہوائی اڈے پر عازمین کرام کو رخصت کیا ۔