مزید خبرں

ملک صاحب گوجوارہ میںکتوں کی ہڑبونگ 

سرینگر// ملک صاحب گوجوارہ میں لوگ کتوں کی ہڑبونگ سے پریشان ہیں ۔مقامی آبادی نے شکایت کی کہ علاقہ میں کتوں نے انسانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی نکڑوں پر کتوں کے جھنڈ موجود ہوتے ہیں جو راہ گیروں پر حملہ آور ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف خواتین اور بچے بلکہ صبح اور شام گھروں سے نکلنے والے شہری خوف و دہشت میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ اور ایس ایم سی سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں کتوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
 

وجے کمارآج سرینگر میں عوامی شکایات سُنیں گے

سرینگر//گورنر انتظامیہ کی جانب سے شروع کئے گئے ہفتہ وار عوامی درباروں کے پروگرام کے ایک حصے کے طور گورنر کے مشیر کے وجے کمار لوگوں کی شکایات سُننے کے لئے آج یعنی 30 جولائی کو سہ پہر3 بجے سے شام5 بجے تک گورنر گریوینس سیل چرچ لین سرینگر میں موجود رہیں گے۔مشیر موصوف نے ملنے کے خواہشمند وفود اور افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر چرچ لین سرینگر پہنچ جائیں۔