مزید خبرں

مینڈھر :پروجیکٹوں کی تعمیر میں تاخیر 

انتظامیہ ٹھیکیداروں اور آفیسران کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام :ندیم 

جاوید اقبا ل 
 
مینڈھر//پی ڈی پی لیڈر نے ضلع انتظامیہ پونچھ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں مختلف پروجیکٹوں کی تعمیر میں ہو رہی غیر ضروری تاخیر کے سلسلہ میں ٹھیکیداروں اور متعلقہ آفیسران کیخلاف شکنجہ کسنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں پی ڈی پی لیڈر نے کہاکہ مینڈھر کے کوٹاں ،سوئیاں ،دھا گلون ودیگر علاقوں میں سڑکوں کیساتھ ساتھ پلوں کی تعمیر میں غیر ضروری طور پر تاخیر کی جارہی ہے جس کی مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔دھار گلون علا قہ میں حالیہ دنوں میں ایک ٹیچر کی دریا میں بہہ جانے سے ہوئی موت کے بعد گزشتہ روز مقامی لوگوں کی جانب سے مینڈھر جموں سڑک بند کر کے احتجاج کرنے کا ذکر کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ مذکورہ علا قوں میں پلوں سمیت کئی پروجیکٹوں کو گزشتہ 6برسوں سے مکمل نہیں کیا گیا ۔ایڈو کیٹ ندیم رفیق خان نے کہا کہ سرحدی علا قوں میں ترقی کی جانب کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے غیر سنجید ہ روایہ سے عوام مسائل کا شکارہو چکے ہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکیداروں اور آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ پروجیکٹوں کو جلد مکمل کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔
 
 

چندولی میں رام کے نام پر نوجوان کو جلانے کے معاملہ کی مذمت

حسین محتشم
 
پونچھ//اتر پردیش کے ضلع چندولی میںپیش آئے دردناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر انصاف مؤومنٹ کے چیئرمین جاوید اقبال ریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئین ہند کی توہین شر عام کی جا رہی ہے اور مرکزی حکومت تماشا دیکھ رہی ہے۔انہوں نے چندولی میں ہوئے اس دردد ناک سانحہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ "جے شری رام" نعرہ لگوانا اور اس پر اس طرح کی زیادتی کرکے اس طرح ظلم کرنا اور ایک انسان پر تیل خاکی چھڑک کر اس کو آگ لگانا "بھگوان رام" کی توہین ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ "کیا بھگوان رام" نے ان غنڈوں کو یہی تعلیم دی ہے؟ اس واقعے پر وارانسی پولیس کے سینئر افسر کے روئیے پر افسوس کا اظہار کیا جس میں پولیس افسر نے معاملہ کے متعلق لا علمیت دکھائی۔ انہوں نے اس معاملہ کی منصفانہ تحقیقات کرکے قصور واروں کو سخت سزا کی اپیل کی ہے۔