مزید خبرں

  

فاروق خان کے ساتھ متعدد وفود ملاقی

 مشیر نے افسروں کوعوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت دی 

جموں//کئی وفود نے گورنر کے مشیر فاروق احمد خان کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُنہیں گورنر کے مشیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر اپنے اپنے مسائل سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ ڈوگرہ جموں سنگٹھن ، جے اینڈ کے ایتھلیٹک ایسو سی ایشن ، ٹیچرس ایسو سی ایشن اور مختلف دیہات کے وفود نے مشیر کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی تعیناتی پر ان کو مبارک باد دی۔ڈوگرہ جموں سنگٹھن کا وفد جس کی قیادت سنگھٹن کے چیئرمین امیت کپور کر رہے تھے نے حکومت کی طرف سے نجی سکولوں کے فیس ڈھانچے کو باقاعدہ بنانے کا مسئلہ اُبھارا ۔اس وفد میں طلباء کے والدین بھی شامل تھے جنہوں نے ایک مؤثر پالیسی تشکیل دینے پر زور دیا۔ جے اینڈ کے ایتھلیٹک ایسو سی ایشن کے وفد کی قیادت ڈاکٹر اشتوش شرما نے کی تھی اور انہوں نے ریاست میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کا مطالبہ کیا۔ پنچایت راج اداروں جن میں سرپنچ بھی شامل تھے نے مشیر موصوف کو بنیاد سطح پر قائم کئے گئے جمہوری اداروں کو استحکام بخشنے کا مطالبہ کیا۔مشیر موصوف نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور یقین دِلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ اُنہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی آبادی کے ساتھ رابطہ بنائے رکھے تاکہ ان کے روزمرہ کے مسائل جلد از جلد حل کئے جاسکیں۔
 
 

جموں میئر نے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا 

جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں پر کاموں کا آغاز کیا ۔ انہوں نے ریہاڑی کالونی جموں میں بیت الخلاء کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھاجو علاقے کی دیرینہ مانگ تھی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریہاڑی میں شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا ۔اپنے کے دوران میئر نے گورنمنٹ ہائی سکول توی کامعائنہ بھی کیا اور سکول کے اندر بھی شجرکاری کی ۔ انہوں نے سکول عملے کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل کا جائزہ لیا اور انہیں حل کرنے کا یقین دلایا۔ میئر نے مقامی لوگوں کے مسائل بھی سنے ۔انہوں نے کہاکہ جموں شہر کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے اور شہر کو صاف و ستھرارکھاجائے گا۔
 
 

ہمالین سوشل ویلفیئر اینڈ انٹی کرپشن سوسائٹی کی میٹنگ منعقد

جموں//ہمالین سوشل ویلفیئر اینڈ انٹی کرپشن سوسائٹی کی میٹنگ زیر صدارت فقیر چند ارمان چیئرمین سوسائٹی گنگیال میں منعقد ہوئی، جس میں طرح طرح کے نشوں سے نوجوان کو دور رہنے کی تلقین کی گئی چونکہ آج کا نوجوان ہی آنے والا مستقبل ہے  اور آنیوالے مستقبل کی پہریداری والدین کو دینی ہے یہ تب ہی ممکن ہے ۔ علاوہ اس مقامی ممبران نے اپنے مدعے ابھارے جیسے نالیوں اور فٹ پاتھ اور روڈ میں گڈھے ہی گڈھے جوپانی سے بھرے رہتے ہیں ہر جگہ پر کوڑے کے ڈھیردکھائی دیتے ہیں۔ راستے گذرنے والوں کو رومال سے ناک بند کرکے آنا جانا پڑتا ہے ۔ کجوانی پارک میں گندگی کے ڈھیرمیں جہاں بیٹھنے کو دل نہیں کرتا ہے شام کو پارک شرابیوں کی تفریح گاہ بن جاتی ہے، شنکر کالونی سیکٹر5 میں فٹ پاتھ کا کام اپریل2018چل رہی ہے لیکن ابھی شروع نہ ہوپایا ہے نجانے کیا کیابہانہ بازی ہورہی اور جنتا پریشا ن ہے۔میٹنگ میں وجے کول، ہنراج کوتوال۔ رامپال اور کلجیت کمار وغیرہ موجود تھے ۔