مزید خبرں

ماہِ رجب اور شب معراج کی فضیلت 

قاضی یار حبہ کدل میںآج تقریب 

سرینگر//قاضی یار حبہ کدل مسجد میں آج ماہِ رجب کی فضیلت اور شب معراج کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوگی۔ نماز جمعہ سے قبل منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف اللہ ماہِ رجب کی فضیلت اور شب معراج کے فلسفہ پر روشنی ڈالینگے۔فرزندان توحید سے استدعا ہے کہ اس بابرکت مجلس میں تشریف لاکر خیردارین حاصل کریں۔نمازِ جمعہ اپنے وقت پر ادا کی جائیگی۔
 

معروف خطیب حبیب اللہ کے انتقال پر مولانا ہمدانی کااظہار تعزیت 

سرینگر// جمعیت ہمدانیہ سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے زیارت میر سید یعقوب صاحبؒ سونہ وار کے معروف جمعہ خطیب حبیب اللہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جمعیت کے حاجی عبدالرشید گانی، پیرزادہ محمد اشرف عنایتی، میر بشیر احمد کینٹ، محمد یاسین ظہرہ، محمد حسین قادری، فاروق احمد گانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جمعیت کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کے حق میں کلمات اور دعائے مغفرت ادا کئے گئے ۔
 

پانتہ چھوک میں پہاڑی کا حصہ گرآیا

علاقہ میں خوف و ہراس

 
سرینگر//پانتہ چھوک میں پہاڑ کا ایک وسیع حصہ جمعرات کی سہ پہر اچانک کھسک آیا تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پانتہ چھوک کے اس بیلٹ میں سرکار نے پہلے ہی کان کنی پر پابندی عائد کی ہے۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پتھر پہاڑ کی چوٹی سے پھسلتے ہوئے نیچے آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے اور ایسا اکثر ہوتا ہے۔