مزید خبرں

پسی گر آنے سے مغل شاہراہ کچھ گھنٹوں تک بند رہی 

سمت بھارگو 
راجوری //تاریخی مغل شاہراہ گزشتہ روز پسی گر آنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بند رہی تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پشانہ کے علاقہ میں شاہراہ پر گزشتہ دنوں ہوئی بارشوں کے بعد پسی گر آئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک شاہراہ ٹریفک کیلئے بند رہی تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے شروع کی گئی بحالی آپریش کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کر کے شاہراہ و ٹریفک کیلئے بحال بھی کردیا ڈپٹی ایس پی ٹریفک نے بیایا کہ مغل شاہراہ پسی گر آنے کی وجہ سے کچھ گھنٹوں تک بند رہی تاہم ملبے کو ہٹا کر شاہراہ کو دوبارہ سے ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ۔
 
 

بدھل میں نوجوان کی مبینہ خود کشی 

محمد بشارت 
کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے دھارابگلہ درمن پنچایت میں ایک نوجوان نے مبینہ طورپر خود کشی کرلی ۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کی لاش گھر کے قریب سے ہی ایک درخت کیساتھ لٹکی ہوئی ملی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مکینوں کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاع کے ساتھ ہی جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔پولیس نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ودیگر ضروری لورزامات مکمل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی تاکہ اس کی آخری رسومات ادا کی جاسکے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔