مزید خبرں

شکایات کا ازالہ 

شرما کا عوامی دربارسوموار کو

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما14 ستمبر (سوموار)کو دِن ایک بجے سے3بجے تک لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل ، چرچ لین سری نگر میں عوامی دربار منعقد کریں گے ۔ عوامی وفود اور اَفراد جو اَپنی شکایات یا مطالبات حکومت کی نوٹس میں لانے کے خواہشمند ہوں ،لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ساتھ مقررہ وقت و تاریخ پر ملنے کے لئے قبل اَز وقت رابطہ کریں۔ اِس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر سے ملنے کے لئے اس فون نمبر 9622749350 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ملاقات کے خواہشمند اَفراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ۔19کے پیش نظرصحت کے تمام رہنما خطوط اور پروٹوکال پر عمل کریں۔
 

اے ای ای شیخ باغ جنید احمد میر کا تبادلہ 

تاجروں اور عام شہریوں نے کام کو تسلی بخش قرار دیا 

سرینگر //محکمہ پی ڈی ڈی کے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شیخ باغ جنید احمد میر کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے تاجروں اور عام صارفین نے ان کی نئی تعیناتی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ حال ہی میں محکمہ پی ڈی ڈی نے 15دیگر انجینئروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں جس میں اے ای ای شیخ باغ جنید احمدمیر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔جنید احمد میر کو سال2016میں بطور اے ای ای شیخ باغ تعینات کیا گیا تھا جن کے کام کو تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے۔ شیخ باغ ڈویژن سے منسلک مائسمہ ، سونہ وار ، شیو پورہ ، بٹہ پورہ سویٹنگ ،کرسو پادشاہی باغ کے تاجروں اور عام لوگوں نے کہا کہ جب تک وہ اس عہدے پر تعینات رہے، تب تک بغیر کسی تاخیر کے لوگوں کے مسائل بھی حل ہوتے رہے ۔انہوں نے کہا کویڈ 19کی بندشوں کے باوجود بھی انہوں نے کام کیا اوربجلی سپلائی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ۔
 
 

۔20طیاروں میں2896 مسافر سرینگر پہنچے

سرینگر//جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے111واں دِن 2896 مسافروں کو لے کر20 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔ واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,526 گھریلو پروازیں اتریں ہیں جن میں  2,10,146 مسافروں نے سفر کیا ہے۔ نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔