مزید خبرں

ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 6نئے مثبت معاملات 

اشتیاق ملک 
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے کورونا وائرس کے صرف 6 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری،گندوہ و عسر میں ہوئی کوڈ جانچ کے دوران 6 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 119 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7063 پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 127 افراد فوت ہوئے ہیں اور 217719 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
 
  

ضلع راجوری کیلئے6.3 ایم وِی اے، 33/11 کے وِی سب سٹیشن کا اِی۔اِفتتاح 

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکرٹریٹ سے ضلع راجوری کے نونیال نوشہرہ میں نئے 6.3 ایم وِی اے ،33/11کے وِی سب سٹیشن کا اِی ۔اِفتتاح کیا۔اِنٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی پی ڈی ایس) کے تحت مکمل ہونے والی بجلی کی تقسیم کا منصوبہ 2.89کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوا اور اس سے تقریباً1000سے 1200 نفوس اور تجارتی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔مشیر موصوف سب سٹیشن کو عوام کے لئے وقف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجوری کی عام طور پر بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے ، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اِضافی 33/11 کے وِی سٹیشن کی ضرورت تھی۔اُنہوں نے کہا کہ نونیال سٹیشن کے کام سے لوگوں کی زیر اِلتوا¿ مانگ کو پورا کیا گیا ہے اور اس سے ضلع میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کو بہتر بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔مشیر بصیر خان نے تمام اَفسران کو پروجیکٹ کی تکمیل میں اَپنی کوششوں کے لئے مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا کہ جموںوکشمیر کے لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے لئے پُر عزم کوششیں کی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاور سیکٹر میں خود کفالت کے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور صارفین کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے ہدف کے حصول کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مزید کہا کہ راجوری میں مختلف سکیموں کے تحت بہت سے کام کئے جارہے ہیں جو کہ بہت زیادہ عوامی اہمیت کے حامل ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں 6 بجلی منصوبے جو تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔اِمسال نومبر کے آخیر تک مکمل ہوجائیں گے اور لوگوں کی بجلی ضروریات کو پورا کرنے میں مزید حوصلہ افزائی کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ہر پروجیکٹ کے لئے ٹائم لائین مقررکی ہے جن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں پر زوردیا کہ وہ اَپنی کوششیں سرعت سے جاری رکھیں تاکہ تمام ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے ۔
  
 
 

شمیم ڈار کارڈی نیٹر پیر پنجال تعینات

جموں//جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے شمیم احمد ڈار کو کارڈی نیٹر پیر پنجال تعینات کیا ہے۔ اُن کی تقرری صوبائی صدر جموںمنجیت سنگھ کی سفارش پر پارٹی صوبائی سید محمد الطاف بخاری نے عمل میں لائی ہے۔ 
 

 پدما سچدیو کی موت پر پروفیسر سوز مغموم

 سرینگر//سینئر کانگریس لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے ممتاز ڈوگرہ شاعرہ پدما سچدیو کی موت پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میںسوز نے کہا کہ میں پدما سچدیو کو بہت برسوں سے جانتا تھا اور میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ عوامی شاعرہ تھی۔ پدما سچدیو کی ڈوگری نظم چارسو پھیلی تھی ،جس میں اُس نے زبردست طریقے سے کہا تھا کہ تمام محلاّت، سرکاری عمارات اور اثاثے بالآخر عوام کی ملکیت ہوتے ہیں۔ اُس نظم کو کافی زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے۔پدما سچدیو کی سب سے بڑی لیاقت یہ تھی کہ وہ دوستوں کی طرف سے چھوٹی چھوٹی مہربانیوں کےلئے بہت شکرگذار رہتی تھی۔پدما سچدیو مرتے دم تک یاد کرتی رہی کہ مشہور کشمیری ڈاکٹر حفیظ اللہ مرحوم نے کس درد مندی سے اُس کے تپ دق کا علاج کیا تھا!اس بات پر سب لوگ اتفاق کریںگے کہ پدما سچدیو سکیولر ازم اور باہمی رواداری کی بہت بڑی علمبردار تھی۔پدما سچدیو کی موت سے جموںوکشمیر کے لوگ ایک زبردست ہمدرد ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ پدما سچدیو کو جموںوکشمیر کے لوگ ہمیشہ یاد کرتے رہیںگے۔“
 
 

۔ 12 بوتلیں شراب ضبط ،1شخص گرفتار

عاصف بٹ
کشتواڑ// غیر قانونی شراب کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس پوسٹ شالیمار کی ناکہ پارٹی نے پی ایس آئی دیپک ڈوگرہ کی قیادت میںایک انووا گاڑی زیر نمبر Jk02BJ 9444،جوجموں سے کشتواڑ کی طرف آرہی تھی کو روکا اور اسکی چیکنگ کی۔ گاڑی کی چیکنگ کے دوران مذکورہ گاڑی سے 12بوتلیں دیسی اسپیشل وسکی برآمد ہوئی۔ گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے اپنا نام جانکی ناتھ ولد کشن لال ساکنہ ٹاگود کشتواڑ بتایا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس ایف آئی آر نمبر 175/2021 زیردفعہ 48(a) ایکسائز ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کرلیا اور کیس کی تفتیش شروع کردی ۔