مزید خبرں

پائین شہر میںسماجی کارکن طارق احمد ڈار کی والدہ کا انتقال 

سرینگر// پائین شہررعناواری جوگی لنکر کے معروف سماجی کارکن طارق احمد ڈار ساکن میاں شاہ صاحب کی والد پیر کی صبح اس دار فانی سے کوچ کرگئیں ۔ مرحومہ کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ باالخصوص طارق احمد ڈار سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ہے۔
 
 
 

پیپلز کانفرنس ضلع صدر سرینگر سمیت کئی سیاسی کارکن اپنیپارٹی میں شامل 

سرینگر//پیپلز کانفرنس ضلع صدر سرینگر سمیت معروف سیاسی کارکنان نے پیر کو اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بیان کے مطابق پیپلز کانفرنس ضلع صدر عرفان متو، سابقہ میونسپل کارپوریٹر راولپورہ ڈاکٹر خزانہ، ضلع بڈگام سے معروف سیاسی کارکن غلام نبی نمتھال نے اپنے درجنوں حمایتوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ۔ سنیئر نائب صدر غلام حسن میر، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈرسمیت کئی پارٹی لیڈروں نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر غلام حسن میر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ اتنے سوج بوجھ رکھتے ہیں کہ وہ ایجنڈہ اور زمینی سطح پر کارکردگی کی بنیاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان فرق کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’نئے ساتھیوں کے شامل ہونے سے پارٹی کیڈر زمینی سطح پر مضبوط ہوگا، مجھے یقین ہے کہ نئے کارکنان پارٹی ا یجنڈا کو زمینی سطح پر پہنچائیں گے اور متعلقہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کام کریں گے‘‘۔
 
 
 

حضرت شیخ نجم الدین احمد الکُبریؒ کا عرس | خانقاہ معلی میں تقریب منعقد

سرینگر //حضرت شیخ نجم الدین احمد الکبریٰ ؒ کا سالانہ عرس وسط ایشیا ، برصغیر اور ریاست کے تینوں خطوں میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں تاریخی خانقاہ معلی میں بڑا اجتماع ہوا۔ نمازِ ظہر کے بعد خطمات المعظمات، درود و زکار کی اورات خوانی کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی اور بقعہ عالیہ کے امام و خطیب اور خدمات زیارت شاہِ ہمدان نے حضرت شیخ الکبری ؒ کی روحانی اور علمی کارناموں اور پاک شہادت پر روشنی ڈالی۔تقریب کی پیشوائی امام بقعہ عالیہ حاجی امام غلام محمد ہمدانی نے کی جبکہ اس موقعے پر مولانا شوکت حسین کینگ، پیرزادہ محمد یاسین ظہرہ، پیزادہ حاجی محمد اشرف عنایتی، حاجی پیرزادہ مسعودالحسین ہمدانی، محمد حسین ہمدانی، فاتح خوان مسعود احمد اور شفیق احمد ظہرہ بھی موجود تھے۔ عرس مبارک کے سلسلے میں دوسری بڑی تقریب زیارت مخدوم صاحبؒ کوہ ماران میں بھی منعقد ہوئی جہاں خطمات المعظمات، درود و ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی جس کی پیشوائی پیرزادہ حاجی عبدالمجید مخدومی نے کی جبکہ بقعہ عالیہ کے منصب دار پیرزادہ شاہد جیلانی، امام و خطیب الحاج پیرزادہ شبیر احمد مخدومی اور امام جمعہ حاجی پیرزادہ علی محمد مخدومی بھی موجود تھے۔