مزید خبرں

۔33کے وی بمنہ لائین کی مرمت

کئی علاقوں میں10اور11دسمبر کو بجلی سپلائی متاثر رہے گی

سرینگر//پارو کنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق بمنہ کالونی میں 33کے وی لائین میں GOAB سویچ بدلنے اور ضروری مرمت کے پیش نظر 10اور11دسمبر کو کئی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔بیان کے مطابق ریسوینگ اسٹیشن بمنہII،جے وی سی اور پی سی ڈیپو کے تحت آنے والے علاقوں میں 10دسمبرکو صبح10بجے سے ساڑھے10بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی ۔اسی طرح ریسوینگ اسٹیشن رکھ آرتھ ،ناکرہ ،جواہر نگر اور کے پی باغ کے تحت آنے والے علاقوں میں 11دسمبر کو شام ساڑھے4بجے سے شام 5بجے تک بجلی سپلائی بند رہے گی۔
 

 پی ڈی پی کے کئی ورکر اپنی پارٹی میں شامل 

سرینگر// تج گری محلہ نوہٹہ سرینگر سے غلام حسن شیخ کی قیادت میں سنیئر پی ڈی پی ورکروں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ لال چوک میں پارٹی دفتر پر منعقدہ تقریب کے دوران شمولیت کرنے والوں میں غلام حسن شیخ کے علاوہ عبدالرحیم شیخ، سجاد احمد شیخ، جان محمد شیخ، نذیر احمد شیخ،پرویز احمد شیخ، ساہل احمد شیخ، فیروز احمد شیخ، ارشاد احمد ماگرے، پرویز احمد شیخ، ارشاد احمد شیخ، معراج الدین شیخ، عبدالاحد شیخ، غلام قادر شیخ، عرفان شیخ، عائشہ ، نیلوفر، ظہور احمد شیخ ، محمد یٰسین موچی، کلثومہ اور خوشبو شامل ہیں۔اِ ن سبھی نے کہاکہ وہ پارٹی کے ترقیاتی ایجنڈہ اور عوام دوست رویہ سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔ پارٹی ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپواڑہ راجہ منظور، کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر شوکت غیور، انچارج خانیار حلقہ محمد یٰسین چوڑی ساز، سجاد ریاض بھٹ اور محمد شفیع نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اِس سے متعلقہ علاقوں میں پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔
 

معروف معالج ڈاکٹر بشیر احمدفوت

ڈاکٹر فاروق کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے معروف معالج اور شہر خاص کے معروف بیارو(زرگر) خانوادے کے ڈاکٹر بشیر احمد ساکن زینہ کدل حال برمنگھم انگلینڈ کے انتقالِ پُرملال گہرے صدمے کا اظہار کیاہے۔ دونوں لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مرحوم کے جملہ پسماندگان کی ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے مرحوم شہر سرینگر کے معروف تاجر ، سیاسی و سماجی شخصیت الحاج خواجہ حبیب اللہ بیارو کے فرزند ارجمند تھے۔جنہوں نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی تحریک اور قیادت کی ہر سطح پر آبیاری کی۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی لیڈران نے کاووسہ خاندان کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔