مزید خبرں

کوٹرنکہ قصبہ میں پانی کی ہاہاکار

 کوٹرنکہ // محمد بشارت //کوٹرنکہ سب ضلع کے گاؤں میں تو عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے تاہم کوٹرنکہ قصبہ میں بھی پینے کے صاف پانی کے لئے ہاہا کار مچی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سب ضلع کوٹرنکہ کے صدر مقام پر مرکزی جامع مسجد میں ہمیشہ نمازیوں کو پانی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں۔مرکزی جامع مسجد کی مخصوص لائن تو ہے لیکن اس لائن کی دیکھ ریکھ کرنے میں محکمہ کے ملازمین دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔ جب لائن کہیں سے ٹوٹتی ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کی زحمت نہیں کی جاتی ہے۔یہی حالت پورے کوٹرنکہ قصبہ کی ہے جہاں پانی پائپوں سے رستارہتا ہے جس کی وجہ سے پورے شہر میں کیچڑ ہی کیچڑ جمع ہوجاتی ہے لیکن محکمہ پائپوں کی مرمت کی زحمت نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ جلد از جلد پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔ 
 
 
 

ڈوڈہ سے کوؤڈ 19 کے 7 نئے مثبت کیس | 2 عمر رسیدہ اشخاص کی موت، 12 افراد صحتیاب 

ڈوڈہ /اشتیاق ملک//ڈوڈہ ضلع میں کوؤڈ 19 کے 7 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔اس دوران دو عمر رسیدہ افراد کی موت ہوئی ہے وہیں بارہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے منگل کے روز ڈوڈہ سے 7 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔. اس دوران بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے 84 سالہ بزرگ و قصبہ ڈوڈہ سے 70 سالہ شہری کی موت ہوئی ہے اور اسطرح سے ضلع میں کورونا وائرس سے کل 60 اموات درج کی گئی ہیں وہیں بارہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں. ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 3113 ہوئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 130 رہ گئی ہے۔
 
 
 
 
 

عید گاہ ہاڑی تا ٹولہ ممتاز 5 کلو میٹر سڑک مرمت کی منتظر

سرنکوٹ//  بختیار حسین//نیابت ہاڑی مڑہوٹ کے علاقہ عید گاہ ہاڑی تا ٹولہ ممتاز سڑک عرصہ دراز سے مرمت کی منتظر ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کا نقصان عوام کو براہ راست ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سڑک پر لگ بھگ ایک سال پہلے متعلقہ حکام کی جانب سے تارکول بچھایا گیا تھا لیکن وہ غیر معیاری طریقے سے ڈالا گیا جو کچھ ہی عرصے میں اکھڑنا شروع ہو گیا اور اب سڑک مکمل طور پر کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے سڑک مرمت کرنے کا نام تک نہیں لیا جا رہا ہے۔لوگوںنے کہا کہ اگر سڑک کی یہی حالت رہی تو اس پر چلنا بھی محال ہوجائے گا۔ انھوں نے تعمیراتی ایجنسیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کی جلد سے جلد مرمت کرکے اس کو قابل آمدو رفت بنایا جائے۔