مزید خبرں

گاندھی نگرہائر سکینڈری میں شجرکاری مہم کا اہتمام

جموں //گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاندھی نگر میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا تاکہ عام لوگوں اور خاص طور پر طلباء میں ماحول کے بارے میں آگاہی پیدا ہو۔ اس تقریب کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے 'آزادی کا امرت مہواتسو' کے زیر اہتمام بھارت کے 75 ویں یوم آزادی کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔جموں کے چیف ایجوکیشن آفیسر سورج سنگھ راٹھور مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی سی ای او ڈویندر سنگھ منہاس مہمان خصوصی تھے۔سی ای او نے صاف اور صحت مند مستقبل کے لیے ماحول کی حفاظت کے لیے درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔
 

درہال حلقہ میں مزید تعلیمی زون بنائے جائیں:ذوالفقار علی

حکومت سے تعلیمی ڈھانچہ کو بہتر بنانے کی تلقین
جموں//اپنی پارٹی نائب صدر اور سابقہ وزیر تعلیم چوہدری ذوالفقار علی نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ اسمبلی حلقہ درہال میں مزید تعلیمی زون بنائے جائیں۔ انہوں نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے کوٹرنکہ زون سے راج نگر بدھل، خواص سے اڈان اور بدھل، پیڑی سے جمولہ، نڈیاں سے پلامہ اور بال زون بنانے کو کہا ہے۔ یہاں جاری ایک بیان میں سابقہ وزیر نے کہاکہ اضافی تعلیمی زون قائم کرنے سے تعلیمی نظام بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی حلقہ درہال وسیع علاقہ پر پھیلا ہے جس کے لئے مزید ایجوکیشن زون بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سے علاقہ میں تعلیمی اداروں کی فعالیت پر مناسب مانیٹرنگ ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ درہال حلقہ محل وقو ع اور جغرافیائی طور پر پہاڑی علاقہ ہے جس میں دریا، جنگلات اور چھوٹے زون ہیں، سینکڑوں اسکول دور دور تک پھیلے ہیں اور اِ ن کی موثر ڈھنگ سے مانیٹرنگ نہیں ہوسکتی۔اس کا اُلٹا اثر طلبا کی تعلیم پر پڑتا ہے۔ ان علاقہ جات میں کوئی نجی اسکول بھی نہیں، سبھی طلبا حصول ِ تعلیم کے لئے سرکاری اسکولوں کا ہی رُخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ طلبا کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے جدید تکنیک کے استعمال سے تعلیمی نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو دلچسپ انداز میں دیا جانا چاہیے اور کلاس روم میں جدید تکنیک کو اپنانا چاہیے جس سے اچھے نتائج حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور طلبا درس وتدریس کے عمل میں دلچسپی لیں گے۔
 

اپنی پارٹی نے خواتین ونگ کی صوبائی 

اور ضلع جموں اربن کمیٹیوں کا اعلان کیا

جموں//اپنی پارٹی نے جمعرات کے روز خواتین ونگ صوبائی کمیٹی جموں اور ضلع جموں اربن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ اِ ن کمیٹیوں کا اعلان صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی منظوری کے بعد کیا۔ کمیٹیوں کے لئے عہدیداران کی سفارش پارٹی صوبائی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما نے کی تھی۔پریس بیان کے مطابق صوبائی کمیٹی میں پونیت کور، روپالی دیوی اور جیوتی وید کو نائب صدر، ایڈووکیٹ نیشا کماری، پروندر کور، مینو شرما، رجنی سنگرا، میناکشی، سمن شرما، سونیتا سہنی، کومل ویدکو سیکریٹری، اچھپال کور کو آرگنائزنگ سیکریٹری اورپروین کور کو آف سیکریٹری بنایاگیاہے۔ ضلع جموں(اربن)کمیٹی میں سربجیت کور کو ضلع کارڈی نیٹر، آرتی گپتا اور انتم راٹھو رکو ڈپٹی کارڈی نیٹر، انجو، سپنا، رانی جموال، ریتو شرما، سونیتا کماری اور راج کماری کو سیکریٹری بنایاگیاہے۔