مزید خبرں

دھاکر ساکری میں دیسی شراب سمیت 1گرفتار 

راجوری //جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع میں شراب و دیگر منشیات کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے دھار ساکری علا قہ میں دیسی شراب کیساتھ ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او کنڈی کی قیادت میں پولیس نے 30مارچ کو دھار ساکری میں ایک معمول کی گشت کے دوران شراب بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار شدہ ملزم کی شناخت ائوم کار سنگھ ولد گیان سنگھ کے طورپر ہوئی ہے ۔اس کارروائی کے دوران پولیس نے 60لیٹر کچی شراب کو تباہ کر تے ہوئے 10لیٹر دیسی شراب بھی ضبط کرلی ۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید کارروائی جاری ہے تاکہ مزید شراب کی پیدا وار کا پتہ لگایا جاسکے ۔اس سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 20/2021پولیس سٹیشن کنڈی میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
 

خاتون کیساتھ چھیڑ چھاڑ و مار پیٹ 

پولیس نے معاملہ درج کرلیا 

راجوری //راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علا قہ میں جموں وکشمیر پولیس نے ایک خاتون کیساتھ مبینہ طورپر چھیڑ چھاڑ کرنے اور اس کی پٹائی کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقاتشروع کر دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تھنہ منڈی میں ایک خاتون کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک مقامی شخص نے پانچ دیگر افراد کیساتھ مل کر اس کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 53/2021درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

گرلز ماڈل سکول کو مرکز میں تعمیر کرنے کا مطالبہ 

جاوید اقبال 
مینڈھر //مینڈھر اسمبلی حلقہ کے ضلع ترقیاتی کونسل اور بلاک ترقیاتی کونسل اراکین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نئے منظور ہوئے گرلزماڈل سکول کو مینڈھر قصبہ کے قریبی علاقہ میں ہی تعمیر کیا جائے تاکہ زیادی تعداد میں بچوں کو معیاری تعلیم مل سکے ۔یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر ،ڈی ڈی سی ممبر بالاکوٹ مسرت جبین اور شمیم اختر نے کہا کہ مینڈھر کیلئے منظور ہوئے گر لز ماڈل سکول کو پٹھانہ تیر اور کالابن میں تعمیر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جوکہ مینڈھر کی عوام کیساتھ ایک بڑی نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقہ ایک وسیع پہاڑی پر ہونے کیساتھ ساتھ سرنکوٹ کے انتہائی قریب ہے جبکہ سرنکوٹ میں پہلے سے ہی ماڈل سکول قائم کیا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سکول کو ایک ایسے مرکز میں تعمیر کیاجائے جہاں پر ایک بڑی آبادی کو فائدہ پہنچ سکے جبکہ مذکورہ تعمیر کا فیصلہ ڈی ڈی سی اراکین کو اعتماد میں لے کر ہی کیا جائے ۔
 
 

ڈی سی پونچھ نے منڈی ہسپتال و بینک شاخ کا دورہ کیا 

مریضوں و ڈاکٹروں کے مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی 

عشرت حسین بٹ
منڈی //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے بدھ کو سب ضلع ہسپتال منڈی اور جموں کشمیر بینک شاخ کا اچانک معائینہ کیا جس دوران انہوں نے مریضوں ڈاکٹروں اور عام عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کو جلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ۔اس دوران آفیسرموصوف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ منڈی سب ضلع ہسپتال میں عوام کو الٹراسائونڈ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کیلئے بی ایم او منڈی کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال سے ہی ایک ڈاکٹر کو الٹرا سائونڈ تربیت لینے کیلئے بھیجا گیا ہے جو بہت جلد واپس آئے گااور عوام کو الٹرا سا ئو نڈ کی سہولیت دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی دربار میں منڈی کے معززین نے انہیں اس بات سے آشانہ کیا کہ جموں کشمیر بینک شاخ منڈی میں عملے کی قلت کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں ۔انہوں نے اس حوالے سے بینک شاخ کا بھی دورہ کیا اور بہت جلد اس مشکل سے بھی عوام کو راحت حاصل ہوگی۔
 
 

نوشہرہ ہائرسیکنڈری سکول میں پروگرام کا اہتمام 

رمیش کیسر 
نوشہرہ //گزشتہ روز تحصیلدار نوشہرہ کی قیادت میںگورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نوشہرہ میں یوم بلاک کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کے دوران محکمہ مال کے دیگر ملازمین و معززین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر تحصیلدار نے 70ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ،3اے ایل سی اور ایک پہاڑی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا ۔اسی طرح تحصیلدار قلعہ درہال نے ایک انکم ،ڈومیسائل اور 2ایس تی سرٹیفکیٹ جاری کئے ۔اس دوران دیگر محکموں کے آفیسران نے بھی عوام کو مختلف سکیموں کے بارے میںجانکاری فراہم کی جبکہ عوامی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔