مزید خبرں

ڈوڈہ سے کوؤڈ 19 کے 28 نئے کیس، 5 مریض صحتیاب 

سیول سوسائٹی نے باہر سے آنے والے ہر فرد کی جانچ کا مطالبہ کیا 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں بدھ کو کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔بدھ کے روز ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 28 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ 5 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 375 پہنچ گئی ہے جبکہ صحتیاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 3547 ہے۔کورونا وائرس سے ضلع میں اب تک 70 اموات درج کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے تاہم سیول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ضلع میں باہر سے داخل ہو رہے سبھی افراد کی جانچ نہیں ہوتی ہے جس سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔
 

کورونا وائرس کا بحران اور مہنگائی کی مار 

مزدور و بے روزگار طبقہ مالی مشکلات سے دوچار، خصوصی پیکیج منظور کرنے کا مطالبہ 

اشتیاق ملک 
ڈوڈہ //کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر عائد کی گئی بندشوں و کھانے پینے کی چیزوں کی آسمان کو چھو رہا قیمتوں نے ایک بار پھر سے مزدور پیشہ افراد و بے روزگار نوجوانوں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔لاک ڈؤن کی وجہ سے جہاں سینکڑوں افراد اپنا روزگار پہلے ہی کھو چکے ہیں اور اب مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے شبیر احمد نامی ایک نوجوان نے اپنی درد بھری کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اردو میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی سرکاری نوکری نہیں ملی جس کے بعد ایک نجی کمپنی میں بطور گارڈ مقرر ہوا۔انہوں نے کہا کہ چار سال اس کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے کے بعد کورونا وائرس کا بحران پیدا ہوا اور اسے گھر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب گھر سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے۔راجندر سنگھ نامی ایک اور نوجوان نے کہا کہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے ڈی آئی سی پانچ لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کرکے الیکٹرانک کی دوکان ڈالی تھی لیکن لاک ڈؤن و بندشوں کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے اور ماہانہ قسط تو دور روزانہ کی بنیاد پر اپنا خرچہ چلانا مشکل بن گیا ہے۔محمد رفیق نامی ایک مزدور نے کہا کہ سرکاری اسکیموں سے غریب و مستحق افراد کو محروم رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مزدوری کرنے بیرونی ریاستوں میں جاتے تھے لیکن کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد گھر لوٹنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں اور سرکار عام آدمی تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب و مزدور پیشہ افراد شدید مالی بحران سے گذر رہے ہیں۔ سیاسی و سماجی کارکن و ڈی ڈی سی ممبر معراج ملک نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی و رشوت خوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا جینا محال بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا حکمران و بیوکریٹ اے سی کمروں میں آرام سے تماشائی بنے ہوئے ہیں اور غریب عوام کسمپرسی کی زندگی گذار رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مزدور و بے روزگار طبقہ کے لئے خصوصی پیکیج منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 

ریاسی میں کووناوائرس کے 65 نئے معاملات

زاہد ملک
ریاسی//ضلع ریاسی میں 65 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 7 مسافر ہیں اور 58 دیگر معاملات مقامی ہیں۔اس دوران ضلع میں کوئی بھی نئی موت نہیں ہوئی ہے۔ضلع میں آج 130 افراد صحت یاب بھی ہوگئے۔اس کے علاوہ ضلع میں ابھی کل ایکٹیو مثبت کیسز 565 ہے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 

ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن و نائب چیئرسن کشتواڑ نے دفاتر سنبھالے

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر اور نائب چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل کشتواڑ صائمہ شبیر لون نے ضلع ترقیاتی کونسل کے کاموں کو انجام دینے کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ کے قریب گورنمنٹ رہائش گاہ میں اپنے دفاتر سنبھالے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، ڈی ڈی سی ممبران ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اقبال ، اے سی آر کشتواڑ اختر قاضی ، سرپنچوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلی افسران نے قائم کردہ دفتر میں چیئرپرسن و نایب  چیئرپرسن کا استقبال کیا۔ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئر پرسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نچلی سطح پر ترقیاتی عمل کو تین درجے کے پی آرآئی کے قیام سے فروغ ملے گا اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے بھر پور تعاون ملے گا۔ڈی ڈی سی چیئر پرسن اور نایب چیئرپرسن کشتواڑ کو اپنے دفتر میں عہدہ سبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ڈی ڈی سی کشتواڑ کے کام کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ نیا دفتر عوام اور انتظامیہ کے مابین پل کی حیثیت سے کام کرے گا۔
 

سنگلدان میں پتھروں کے زدمیں آکرنوجوان ہلاک

زاہدبشیر
گول//سنگلدان کے نارمالا علاقے میں ایک نوجوان پتھرلگنے سے اس وقت ہلاک ہواجب کریشرپر ٹرائل کاکام چل رہاتھا۔ بتایاجاتاہے کہ آج ایک بجے کے قریب شمس الدین ولدبشیراحمدحجام ساکنہ جاملان تحصیل مہورضلع ریاسی عمر 24سال یہاں سنگلدان کے نارمالاعلاقہ میں کریشرمشین کاٹرائل کے دوران اچانک پتھرگرآئے شدیدچوٹیں لگنے سے شمس الدین کی موقعہ پرہی موت ہوئی بعد میں نعش کوسنگلدان پی ایچ سی میںلایاجہاں ڈاکٹروں پوسٹ مارٹم کیا۔اس دوران پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی۔
 

ٹریکٹر حادثے میں ایک شخص زخمی 

عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ چھاترو سڑک پر وٹسر کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثے میں ا یک شخص زخمی ہوا جسے علاج کیلئے چھاترو منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بعد دوپہر وٹسر کے مقام پر ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جسکے بعد مقامی پولیس و لوگوں نے جائے حادثے پر جاکر بچاو کاروائی شروع کی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جسکی شناخت محمد سلیم ولد عبدل رشید ساکنہ گڑول اننت ناگ کے طور ہوئی۔پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ کس طرح یہ حادثہ پیش آیا۔
کووڈایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 
 

 رام بن میں1517 ٹیکے لگائے ، 1052 نمونے حاصل

رام بن // ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے ، نفاذ کرنے والی ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران17ہزار ایک سو روپے جرمانہ وصول کیا ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ، ڈاکٹر ، سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 1515 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر ، رمبان ، ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق ، محکمہ صحت نے 1051 نمونے جمع کیے جن میں 291 آر ٹی-پی سی آر اور 761RAT نمونے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع میں وقفہ ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 1517 افراد کو کوڈ ویکسین پلوا دی گئی ہے۔
 
 

شیعہ فیڈریشن کا اظہار تعزیت

جموں//شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں نے فیڈریشن کے اہم رکن مولانا سید کوثر جعفری کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ مولانا کوثر جعفری ایک عظیم صدمہ سے دوچار ہوئے ہیں اور وہ اور فیڈریشن کے تمام زعمادکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور صوم و صلواۃ کی پابند خاتون تھیں اور پروردگار عالم سے دعا گو ہیں کہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ ملے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ ملے۔انہوں نے کہاکہ وہ لواحقین بالخصوص مولانا کوثر جعفری ،مولانا مختار حسین جعفری،عظمت حسین شاہ، ذوالفقار حسین جعفری و دیگران کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔فیڈریشن کے دیگر ارکان غلام محمد گنائی،فدا حسین رضوی، محمد یوسف پٹھان، ذیشان علی خان نے بھی تعزیت پرسی کی ہے۔