مزید خبرں

’’عالمی امن میں زبان و ادب کا کردار‘‘ 

ڈگری کالج ڈوڈہ میں قومی کانفرنس کی تقریب کیلئے تیاریاں شروع

محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ شعبہ اُردو کی طرف سے 23 دسمبر کو منعقد ہونے والی قومی کانفرنس کے لئے تیار یوں پر تفصیل بتاتے ہوئے کالج پرنسپل پروفیسر شفقت حُسین رفیقی نے کہا کہ یہ کالج کی تاریخ میں ایسی پہلی کانفرنس ہے جس کا موضوع ’’عالمی امن میں زبان و ادب کا کردار‘‘ رکھا گیا ہے اور اس کانفرنس کے منتظم ڈاکٹر اختر حُسین اُدھیانپوری صدر شعبہ اُردو و ڈاکٹر امتیاز احمد زرگر ان کے معاون ہیں اور اس ایک روزہ کانفرنس میں ’’اصغر ساموں‘‘ پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم جموں و کشمیر کے علاوہ ڈائریکٹر کالجز ، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں صدر شعبہ عربی پروفیسر شمس کمال و پروفیسر مشتاق احمد وانی، صدر شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی پروفیسر شہاب عنایت ملک ، ڈاکٹر محمد ریاض احمد پروفیسر، اور جموں کلسٹر یونیورسٹی کے کنٹرول امتحانات پروفیسر سید ظہیر عباس ہاشمی کو مدعو کیا گیا ہے اس کے علاوہ جواہر لعل نہرویونیورسٹی،دہلی یونیورسٹی جامعہ ملیہ دہلی، جموں یونیورسٹی ، کشمیر یونیورسٹی سے محقق، سکالر تشریف لارہے ہیں۔ ادھر عوامی حلقوں بالخصوص ادبی حلقوں میں اس ایک روزہ کانفرنس کے حوالہ سے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے اور کئی دانشوروں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے قبل ازیں ایسے موضوع پر کہیں کوئی کانفرنس نہ ہوتی ہے اور دُنیا کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں اور جامعات میں ہی ایسے موضوعات پر بحث و مباحثہ ہوتا ہے اور ڈوڈہ کالج ایسی تقاریب کے اہتمام سے ترقی کے نئے زینے طے کررہا ہے اور یقینا ایسے کاموں سے یہ کالج اب پوسٹ گریجویشن کلاسیں شروع کرنے کا حق دار ہے دریں اثناء ڈوڈہ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو، غلام حسن پانپوری، ارشاد احمد مسگر ، ممتاز الرحمن گتو، محمد اقبال بلوان، فرید احمد نیائک، محمد اسحاق عارف، فیضان علی ترمبو نے کالج انتظامیہ کو ایسی بڑی تقریب کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کالج انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 
 
 
 

پاڈر میں کمسن کی عصمت ریزی 

پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی 

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے پاڈر علاقہ میںایک سرکاری استاد کی جانب سے مبینہ عصمت ریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ماسو کی 10 ویں جماعت کی ایک طالبہ نے سکول کے ایک استاد سریندر کمار شرما ساکنہ لیونڈی ،تحصیل پاڈر ضلع کشتواڑ  جو کہ اب مڈل سکول لیونڈی میں تعینات ہے ،پر مبینہ عصمت ریزی کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ ے مذکورہ استاد پر جو کہ شادی شدہ ہے اور جس کے چار بچے بھی ہیں، پر پہلے بھی عصمت ریزی کا الزام لگایا ہے۔ متاثرہ کے ایک رشتہ دارکے مطابق مبینہ لزم نے متاثرہ کو مورخہ3دسمبر کو ایک مقامی شادی سے اُٹھا کر لیا اور سے دھمکی دیکر اُسے کشتواڑ میں ایک مقامی ہوٹل میں رکھا اور متاثرہ کے رشتہ داروں کی جانب سے اسکی کھوج کے بعد مبینہ ملزم نے اُسے کشتواڑ کے پدیارنہ میں چھوڑا۔متاثرہ نے ساری یہ دلیل اپنے والدین کو بتائی ،جنھوں نے پاڈر پولیس میں 6دسمبر کو ایک معاملہ درج کیا لیکن جب تک یہ معالہ عام نہیں ہوا تب تک پولیس نے اس سلسلہ میں کوئی کاروائی عمل میں ہیں لائی او متاثرہ کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا۔دریں اثنا پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں مبینہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن اٹھولی ،پاڈر میںایک ایف آئی آر پہلے ہی درج ہے ۔مبینہ ملزم ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے اور بیان کے مطابق وہ ابھی تک فرار ہے۔
 
 

پٹوار ایسو سی ایشن ریاسی کی سر نو تشکیل

ریاسی //آل جموں و کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن ضلع ریاسی کا ایک اجلاس زیر قیادت سینئر ریاستی صدر مشتاق احمد گنائی منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینئر ریاستی صدر دوئم ملہ اور صوبائی صدر کشمیر فیاض احمد بابا ، صوبائی صدر جموں فاروق احمد ملک نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے صدور نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کو مستحکم بنانے کے لئے کئی اقدام اُٹھائے گئے۔ایسو سی ایشن  کے ضلع ریاسی کے صدر کا عہدہ انہیں بطور نائب تحصیلدار ترقی دینے پر خالی ہوگیا تھاجس کی وجہ سے ضلع یونٹ کو سر نو تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں عرفان شاہد میر کو ضلع ریاسی کا صدر نامزد کیا گیا ۔الطاف حُسین وانی کونائب صدر ضلع ریاسی بنایا گیا ہے۔امتیاز احمد بدستور سیکرٹری ، پربھو سنگھ جوائنٹ سیکرٹری ،پرویز احمد میر پبلسٹی سیکرٹری، وکیل سنگھ اکوٹنٹ،راجیشور سنگھ خزانچی مقرر کئے گئے ہیں۔درج بالا منتخب ممبران کو صوبائی صدر جموں فاروق احمد ملک نے حلف دلائی ۔اپنے خطاب میں ریاستی صدر نے نئی ٹیم سے ایسو سی ایشن کو زمینی سطح تک لیکر ضلع و تحصیل یونٹوں کو مستحکم بنانے کی اپیل کی۔
 
 

کشتوڑ میں ہیروئین کی بھاری کھیپ برآمد ، اسمگلرگرفتار

ایک گرفتار جبکہ ایک مفرور

کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ہیروئین کی ایک بھاری کھیپ برآمد کرنے اور ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک سمگلر ابھی تک فرار چل رہا ہے۔کشتواڑ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع فراہم  ہوئی کہ دو اشخاص کے پاس ہیروئین کی ایک کھیپ ہے جواسے ٹھاٹھری علاقہ میں کسی دوسرے منشیات فروش کو بھیچنا چاہتے ہیں۔ کشتواڑ پولیس اسٹیشن ا ور پولیس پوسٹ جوالپور  پولیس پارٹیوں نے ا س اطلاع پر بونجواہ روڈ پر ایک خصوصی ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ دو اشخاص کی چیکنگ کے دوران انکے قبضہ سے800گرام ہیروئین برآمد کی گئی ۔پولیس نے اس موقعہ پر ایک مبینہ سمگلر کو گرفتار کیا جسکی پہچان اعجاز کین ولد شبیر کین ساکنہ پتنازی بونجواہ کے بطور کی گئی ہے۔جبکہ اُسکا ساتھی جسکی پہچان لال حُسین ولد محمد شریف ساکنہ پٹرور بونجواہ کے بطور کی گئی ہے ،جائے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔پولیس کی ایک پارٹی نے اسکا تعاقب کیا تاہم وہ گھنے جھاڑیوں کا سہارا لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔پولیس نے سا سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔گرفتاری اور برآمد گیاں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کشتواڑ انسپکٹر سمیر جیلانی اور ایس آئی اچھل سنگھ کی قایدت میں ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نہار رنجن کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔پولیس نے مفرور لال حُسین کی گرفتاری کے لئے خصوصی پولیس پارٹی تشکیل دی ہے۔
 
 

ڈوڈہ میں عوامی شکایات سیل اور کنٹرول روم قائم

ڈوڈہ /لوگوں کو در پیش مسائل اورعام لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ میں ایک عوامی شکایات سیل اور کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اے سی آر ڈوڈہ کو عوامی شکایات سیل کا نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے۔اگرچہ اس سلسلہ میں کافی عرصہ سے 18001807122ٹول فری نمبر کام کر رہا تھا لیکن اب اسے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر میں چوبیس گھنٹے کھلا رکھا گیا ہے تاکہ عام لوگ اپنے عرصی دراز دیرینہ مطالبات کے سلسلہ میں دن و رات،کسی بھی موقعہ پر انکے ساتھ رابطہ بنا سکتے ہیں۔ضلع انتظامیہ کے مطابق ضلع کے عام لوگ اپنی شکایات اس ٹول فری نمبر پر درج کرا سکتے ہیں جسکا ازالہ کیا جائے گا۔اسکے علاوہ آنے والے موسم سرما کے دوران سڑک بند ہونے کے خدشہ اور دور دراز علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں روکاوٹ کی صورت میں عام لوگ اس ٹول فری نمبر پر اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں۔