مزید خبرں

متعدد کارکنان پی ڈی پی میں شامل 

تانترے نے وزارتی کونسل میں توسیع کا خیر مقدم کیا

حسین محتشم
 
پونچھ// ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے کھنیتر و بھینچ کے دور دراز محلہ جات کا دورہ کیا ۔اس دورے کے دوران موصوف نے کھنیتر کے محلہ ڈلہ، سفیداں، چرون، کلساں اور بھینچ کے محلہ پنج ککڑیاں، کالساں، ٹھولہ، دھڑہ کی عوام  سے ملاقات کی اوران کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ایم ایل اے نے ان علاقہ جات کے مختلف ترقیاتی کاموں خاص کر زیر تعمیر سڑکوں کا جائزہ لیا اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان دوردراز علاقہ جات کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے تانترے نے ریاستی کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ محبوبہ مفتی نے دو قابل ترین، ایماندار اور عوام دوست لیڈران تصدق حسین مفتی اور جاوید مصطفی میر کو وزارتی کونسل میں شامل کرکے ایک اہم اقدام کیاہے اور یقینا اس سے حکومت کی باگ ڈور مزید اچھے ڈھنگ سے چلے گی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی ۔اس دوران سابق سرپنچ جہانگیر خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت نیشنل کانفرنس کو خیرباد کہہ کر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ بھینچ کے محلہ ٹھولہہ میں بڑی تعداد میں کانگریس اور این سی کارکنان پی ڈی پی میں شامل ہوگئے ۔نئے شامل ہونے والوں میںحاجی نور حسین، چودھری محمد رفیق، چودھری کرامت حسین، حاجی محمد بشیر، حاجی اصغر علی ، حاجی محمد شریف، مقصود احمد ، برکت حسین، محمد لطیف، محمد یعقوب، محمد اسلم کلساں، عبدالرشید، محمد طاھر، محمد عمران ، لعل حسین، مولوی محمود احمد، محمد حسین ڈنہ قابل ذکر ہیں ۔اس دورہ کے دوران ایم ایل اے کے ہمراہ شہزاد احمد خان،بشیر احمد خاکی ، طیب بخاری، حافظ عبدالحمید ، محمد یوسف شیخ، چوہدری محمد شفیع میلو، ممتاز احمد راجہ، نیاز احمد عوان،حاجی محمد شفیع بھی تھے ۔
 
 

غیر قانونی پارکنگ 

مینڈھر میںکئی گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے

جا وید اقبال
 
مینڈھر// مینڈھر پو لیس نے گا ڑیو ں کی ناجا ئز پارکنگ کودیکھتے ہو ئے چالان کا ٹنا شروع کئے ہیں ۔جمعہ کو ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نتر ے کی ہدایت پر ایس ایچ او مینڈھر محمد امین کی قیادت میں پولیس ٹیم نے غیر قانو نی طو ر سڑک کنارے کھڑی کی گئی گا ڑیو ں کے چالان کاٹے اور مالکان کو سختی سے تنبیہ کی ۔ ایس ایچ او مینڈھر نے پو لیس کی ایک ٹیم مینڈھر قصبہ میں تعینات کی ہے جسے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر اس گاڑی کے مالک کے خلاف کارروائی کرے جو غلط پارک ہوتی ہے کیونکہ اسی وجہ سے ٹریفک جام لگتاہے ۔جمعہ کے روز اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کئی گاڑیوں کے چالان کاٹے اور ڈرائیوروںکو ہدایت دی کہ وہ پارکنگ کے وقت قوانین کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس دوران ٹریفک پولیس کے کئی اہلکار بھی نظر آئے ۔
 

گورسائی ماڈل ولیج کے قیام پر اظہار مسرت

جا وید اقبال
 
مینڈھر// نیشنل کا نفرنس کے بلا ک صدر گو رسائی حا جی محمد رشیدعر ف حا جی پلو کی قیا دت میں مقامی معزرین کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر این سی کارکنان نے گو رسائی علا قہ کو کلسٹر ما ڈل ولیج دیئے جانے کیلئے ممبر اسمبلی مینڈھر جا وید احمد رانا کا شکر ایہ ادا کیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ممبر اسمبلی مینڈھر نے اس سے قبل بھی گو رسائی علا قہ میں کئی بڑ ے کام کئے جن میں بجلی، پانی اور بہت سا ری سڑ کوں کی تعمیر قابل ذکر ہے ۔ان کاکہناتھاکہ گورسائی علاقہ وسیع آبادی پر مشتمل ہے جس کی طرف ممبراسمبلی پورا پورا خیال رکھ رہے ہیںاور انہی کے دور میں اس علاقہ نے ترقی کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ممبر اسمبلی نے کلسٹر ما ڈل ولیج دیکر بہت بڑا کام کیاہے اور یہ علاقہ واقعی اس کا مستحق تھا۔انہوںنے کہاکہ مینڈھر میں اکلاویا ماڈل سکول کا قیام بھی تاریخی اقدام ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایسے سکول کی مینڈھر کے طلباء کو سخت ضرورت تھی ۔ اس موقعہ پر حا جی علی اکبر، نمبر دار لال دین، چوہد ری محمد شیر، فضل الٰہی، صوبیدار لال حسین اور حو لدار محمد یو نس بھی موجو دتھے ۔
 

تھنہ منڈی میں پی ڈی پی کا اجلاس

تصدق مفتی اور جاوید میر کی شمولیت کا خیر مقدم 

طارق شال
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت زونل صدر پی ڈی پی حاجی محمد اقبال شاہ نے کی۔ اجلاس میں عبدالرشید شال، زبیر احمد شاہ، شمشیر احمد لون، حاجی نثار احمد، حاجی لعل حسین، لیاقت حسین، جنگباز چوہدری، مختار احمد،عبداغنی مستانہ، سلیم جو اور محمد اقبال رینہ بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر کارکنان نے ریاستی کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں تصدق حسین مفتی اور جاوید مصطفی میر کو ریاستی کابینہ میں شامل کرنا اطمینان بخش فیصلہ ہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان دونوں لیڈران کی شمولیت سے ریاست میں ترقی تیز رفتاری سے ہوگی اور غریب عوام کے مسائل کا حل بھی مزید تیزی سے ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا دورہ ٔراجوری کافی کامیاب ثابت ہوااور امید کی جارہی ہے تھنہ منڈی کے عوامی مسائل جلد حل ہوںگے ۔ پارٹی کارکنان نے نو منتخب کابینہ وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت راجوری پونچھ خطے کی طرف خصوصی توجہ دے ۔
 

 سروسز سلیکشن بورڈ کیخلاف اظہار برہمی 

حسین محتشم 
 
پونچھ// جموں کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے محکمہ تعلیم کی مختلف نشستوں کیلئے 2154 اسامیوں میں پونچھ کے ساتھ سوتیلے سلوک پرنیشنل کانفرنس اکائی پونچھ کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالہ سے پونچھ میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر پونچھ باغ حسین راٹھور، عبدالرشید شاہ پوری، محمد اسحق خان، پیر خورشید، الیاس ملک، سلیم کھاری، نصیر خان، محمد رفیق لوہار، عبدالاحد کامریڈ، عبدالاحد بٹ، عبدالجبار تانترے اور نذیر احمد جنگی نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرحدی ضلع کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ ظلم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا دار ومدار محض سرکاری نوکریوں پر ہے تاہم موجودہ حکومت ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد پونچھ کیلئے اساتذہ کی اسامیوں کو منظوری دی جائے ورنہ نوجوان سڑکوں پر اتریں گے ۔
 

خدا کے آگے کسی کی تدبیر نہیں چلتی: سجاد صفوی

حسین محتشم 
 
پونچھ// امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کئے جانے کے اعلان کے بعد 123ممالک کی اس فیصلے کی مخالفت کو عالم اسلام کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے امام جمعہ و جماعت علی جامع مسجد پونچھ مولانا سید سجاد حیدر قمی نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے اسلام کے خلاف سازش کی ہو۔نماز جمعہ سے سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف سامراجی طاقتوں نے پہلے بھی کئی سازشیں کی تاہم ان میں انہیں ناکامی سے دوچار ہوناپڑا۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں اسلام کے خلاف تدبیریں کرتی رہتی ہیںلیکن خدا کی تدبیر کے آگے کسی کی تدبیر نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ جب استعماری طاقتیں ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہیں، یہ نہیں کہ یہ بیٹھ جائیں گے بلکہ یہ لوگ اور تدبیریں کریں گے اس لئے مسلمانوں کو ان سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے کئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں مسلمانوں کو سبز باغ دکھا کر انہیں ورغلانے کی کوشش کی جائے گی اس لئے مسلمان نوجوانوں کو ان سے خبردار رہنا چاہئے۔ 
 

ٹینکیوں پر ملازمت تو مل گئی ، پانی نہ ملا

طارق شال
 
تھنہ منڈی // محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے لوگوں سے ٹینکیوں کیلئے زمین حاصل کرکے مالکان کو ملازمت بھی دے دی گئی لیکن کئی جگہوں پریہ ٹینکیاں خالی پڑی ہوئی ہیں اور ان سے پانی سپلائی ہی نہیں ہورہا۔ان ٹینکیوں کی تعمیراس مقصد سے ہوئی تھی تاکہ چشموں سے نکلنے والے پانی کو ان میں جمع کرکے اسے سپلائی کیاجاسکے لیکن سب کچھ اسکے برعکس ہوااور ٹینکیاں خالی پڑی ہیں لیکن مالکان ملازم لگ گئے ۔لیاقت حسین ولد لعل دین سکنہ ڈھوک کا کہنا ہے کہ پنچایت ڈھوک میںایسی ٹینکیاں موجود ہیں جن میں آج تک ایک بوند پانی نہیں پڑالیکن مالکان کو ملازمت مل گئی ہے ۔انہوںنے الزام عائد کیاکہ محکمہ کے ملازمین اور افسران پانی کی سپلائی میں غیر سنجیدہ ہیں اور ان ٹینکیوں کے بنانے کامقصد ہی پورا نہیںہورہا۔ انہوںنے کہاکہ ان ٹینکیوں کو استعمال میں لایاجائے اور لوگوں کو پانی سپلائی کیاجائے ۔
 
 

ڈپٹی کمشنر راجوری کا عوامی دربار

راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے سندر بنی کے سرحدی علاقے مینکا میں عوامی دربار منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم سندر بنی کرتار سنگھ ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای اے کے اتری ، ایگزیکٹو انجینئر ای ایم و آر ای منشی خان ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی ، ایگزیکٹو انجینئر فلڈ کنٹرول ، اے ڈی امورصارفین ، ڈی ایس ڈبلیو او ، چیف ایجوکیشن افسر و دیگران بھی موجود تھے ۔میٹنگ میں فوج کی طرف سے کرنل اویشیک مکھرجی نے شرکت کی اور کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران لوگوں نے کمیونٹی بنکروں کی تعمیر ، ٹرانسفارمروں کی تنصیب ، سکولوں کادرجہ بڑھانے ، سڑک روابط ، بیری پتن تحصیل کو فعال بنانے اور پانی کی سپلائی و طبی مراکز کے قیام کی مانگ کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی ایم سندر بنی کومقامی لوگوں اور فوج کی رائے سے ایک سو بنکروں کی تعمیر کیلئے جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ۔انہوںنے بی ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ مہادیو مندر کے نزدیک پارک اور مینکا گائوں کو جوڑنے کیلئے پل تعمیر کریں ۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے حالیہ دورہ ٔ راجوری کے دوران کئی مسائل پر بات ہوئی ہے اور لوگوں کے مسائل مرحلہ وار طریقہ سے حل کئے جائیںگے ۔انہوںنے کہاکہ تمام مسائل کو حل کیاجائے گا۔