گورنرکی پران کشور کو مبارکباد
جموں//گورنر این این ووہر انے معروف کشمیری تھیٹر آرٹسٹ کو آرٹ کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی دِکھانے کے سلسلے میں پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے پران کشور کو نیک تمنائوں کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ مستقبل کی کاوشوں میں کامیابیاں حاصل کرے۔
ریاست میں سائبر جرائم میں اضافہ کا حکومتی اعتراف
صورتحال سے نمٹنے کیلئے3 پولیس سیل قائم
اشفاق سعید
جموں // ریاستی سرکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر میں سال 2016کے مقابلے میں سال2017میں سائبر کرائم میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ریاستی سرکار نے اس سے نپٹنے کیلئے تین سائبر کرائم پولیس سیل بھی قائم کئے ہیں ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی انجم فاضلی نے سائبر کرائم میں اضافہ کے متعلق سرکار سے جواب طلب کیا تھا جس کے تحری جواب میں ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جن کے پاس محکمہ داخلہ کا اضافی چارج بھی ہے، نے اعتراف کیا کہ ریاست جموں وکشمیر میں سائبر کرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سال2016کے مقابلے میں سال2017میں اس کرائم کے متعلق زیادہ کیس درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اگرچہ اس کرائم سے متعلق کیسوں کے عداد وشمار پیش نہیں کئے البتہ کہا ہے کہ ریاستی پولیس اس کی روک تھام کیلئے اقدات کر رہی ہے۔
بانڈی پورہ میں 10سرکاری عمارتیں فورسز کے زیر قبضہ
اشفاق سعید
جموں //ریاستی سرکانے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ زمین کی عدم دستیابی کے نتیجے میں فی الحال ضلع بانڈی پورہ میں صرف 10سرکاری عمارات فورسز کے زیر قبضہ ہیں ۔قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی بانڈی پورہ کے ایک سوال کے جواب میں ریاستی وزیر علیٰ محبوبہ مفتی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی عدم دستیابی کے نتیجے میں فی الحال ضلع بانڈی پورہ میں صرف 10سرکاری عمارات فورسز کے زیر قبضہ ہیںتاہم سرکار کی جانب سے فوج کیلئے متبادل جگہ کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں اور انہیں موزون جگہوں پر منتقل کیا جائے گا ۔
ہمہ گیر ہڑتال قابل سراہنا: فریڈم پارٹی
سرینگر//ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقعہ پر کشمیر کے اطراف و اکناف میں ہمہ گیر ہڑتال کرنے اور اس دن کو یوم سیاہ منانے پر غیور اور آزادی پسند عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ ہڑتال بھارت کیلئے چشم کشا ثابت ہونی چاہئے جو پوری دنیا کے اندر سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ڈھنڈورا پٹتا رہتا ہے۔نئی دلی کو اب اس بات کا برملا اعتراف کرنا چاہئے کہ جموں کشمیر کے لوگ دیرینہ سیاسی تنازع کا حل چاہتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے لامثال قربانیاں پیش کی ہیں۔فریڈم پارٹی نے شہر سرینگر کے متعدد حصوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عاید کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا اُن کے مذہبی معاملات میں مداخلت ہے ۔
گیلانی کی حامد حمید سے تعزیت
سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی اور مسلم لیگ نے روزنامہ ”کشمیر عظمیٰ“ کے نیوز ایڈیٹر حامد حمید کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حامد حمید اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ گیلانی نے مرحومہ کے حق میں ڈُعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ ادھر مسلم لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے تعزےتی پےغام مےں کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی مےں پوری مسلم لےگ اس غم کو اپنا غم سمجھتے ہوئے پسماندگان خصوصاََحامد حمےد کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور اللہ پاک سے دست بدعا ہے کہ وہ مرحومہ کوکروٹ کروٹ جنت نصےب کرے اور لواحقےن کو ےہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت بخشے۔
کنگن اور مضافاتی علاقوںمیں
آبی اول پر تعمیرات بلاروک ٹوک جاری
کنگن/ غلام نبی رےنہ // سرےنگر لیہہ شاہراہ کے مختلف علاقوں کے دونوں کناروں پر غےر قانونی تعمےرات کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمےر عظمیٰ کو ملی تفصےلات کے مطابق تحصےل کنگن کے وسن ،کےجپارہ ، گنہ ون، مےں رےو نےو اےکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان مقامات پر آبی اول اراضی پر تجارتی مراکز اور رہائشی مکانات تعمےر کئے جارہے ہےں ۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ مال اور ضلع انتظامےہ رےو نےو اےکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے مےں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس پر عوامی حلقوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کےا ہے کہ مرتکبین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔لوگوں کا کہا کہنا ہے کہ اگر ےہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والے وقت مےں زرعی اراضی مکمل طور پر ختم ہوگی اور آنے والی نئی نسل کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شاکر احمد کی ہلاکت اور2لڑکیوں کو زخمی کرنے کی مذمت
سرینگر//اسلامک پولٹیکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے شوپیاں میں فورسز کے ہاتھوں شاکر احمد کو مارنے اور 2لڑکیوں کو زخمی کرنے کی مذمت کی ہے۔ نقاش نے کہاکہ ہر دن مظلوم کشمےرےوں پر وردی پوشوں کی طرف سے کئے جارہے مظالم مےں اضافہ ہورہا ہے اور ےہ سلسلہ رکنے کا نام نہےں لے رہا ہے۔ ادھر یاسمین راجہ نے شاکر احمد سمیت 2جنگجوﺅں کے ساتھ تصادم میں مارے جانے پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قربانیاں ضرور رنگ لائےنگی اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔