مزید خبرں

بچھوارہ ڈلگیٹ میںآ ج میلاد کی تقریب 

سرینگر//مسجد چہار یار بچھواڑہ ڈلگیٹ میں آ ج یعنی اتوار کو عیدمیلادالنبیؐ کی ایک تقریب کا اہتمام ہو رہا ہے۔ یہ تقریب نماز ظہر سے شروع ہو کر نمازعشا تک جاری رہے گی۔ تقریب میں مرکزی محمدیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا سلیم جاوید غزالی عوام سے خطاب کریں گے۔ مجلس میں عوام کو شرکت کیلئے پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔
 
 

حضرت شیخ بہاو الدین گنج بخشؒ کے آستان میں مجلس مولود 

سرینگر//قدیم اور تاریخی درگاہ حضرت شیخ بہاو الدین گنج بخش کشمیریؒ میں مجلس مولود آنحضورؐ کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عاشقانِ رسولؐ نے شرکت کی۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن، خطمات المعظمات، درود و ازکاور حسب قدیم مولود شریف سے کیا گیا۔ مجلس مولود شریف کی پیشوائی عالم دین مولود خواں الحاج سید محمد اشرف کاملی نے کی جبکہ تقریب کی صدارت صدرِ انتظامیہ کمیٹی حاجی محمد سعید مخدومی نے کی۔ مختلف زیارتگاہوں کے نعت خوانوں ، علماء اور ایمہ کے ساتھ ساتھ جمعیت ہمدانیہ کے صدر حاجی عبدالرشید گانی، منصب دار خانقاہِ معلی و جنرل سکریٹری جمعیت ہمدانیہ حاجی محمد اشرفی عنایتی ہمدانی بھی مجلس موجود تھے۔
 
 
 

خندہ بھون نواکدل آتشزدگان 

فی کنبہ5200روپے کی امداد منظور

جموں //ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور ریلیف و باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفیٰ میر نے آج اسمبلی میں مبارک گُل کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خندہ بھون میں آگ کے متاثرین کیلئے فی کنبہ 5200 روپے کی امداد منظور کی گئی ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ خندہ بھون میں آگ کی واردات کے دوران تین رہایشی مکانات کو جزوی طور نقصان پہنچا تھا ۔